کیا میں نارمل ہوں؟

ہر کوئی مجھ پر کیوں ہنس رہا ہے؟

حال ہی میں مجھ پر سکول میں بہت برا وقت گزرا ہے۔ دیگر لڑکیوں نے مجھے بہت برا بھلا کہنا شروع کر دیا ،صرف اس لیے کہ میں انہیں مختلف نظر آتی تھی۔ میں کم و بیش 14 سال کی ہوں -- لیکن ان کا کہنا تھا کہ میں دس سال کی لگتی ہوں!

اس نے مجھے اپنے آپ سے یہ سوال کرنے پر مجبور کر دیا کہ کیا میں نارمل ہوں؟ میں ہی ایسی کیوں ہوں جو کہ مختلف ہے؟ صرف اس لیے کہ میرے پستان اور کیل مہاسے نہیں ہیں، ہر کوئی مجھ پر ہنستا ہے! دباؤ دھونس اتنی زیادہ ہو گئی کہ میں اب سکول جانا ہی نہیں چاہتی تھی۔

ایک دن میں نے بہانہ کیا کہ میں بیمار ہوں۔ میں گھر پر ہی رہی اور پورا دن Springster کی آن لائن کہانیاں پڑھتی رہی۔ مجھے معلوم ہوا کہ بلوغت ایک ایسا عمل ہے کہ جب ایک نوجوان جسم جسمانی طور پر بالغ جسم کی شکل اپنا لیتا ہے جو کہ جنسی تولیدگی کے قابل ہوتا ہے۔۔ اس مرحلے پر لڑکیوں کے جسم گولائیوں والے ہو جاتے ہیں، ان کے کولھوں کی ہڈیاں چوڑی ہو جاتی ہیں اور انہیں پیریڈ آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ مختلف لوگ مختلف عمروں میں سن بلوغت سے گزرتے ہیں۔ اوسطاً لڑکیاں 10 --۔ 14 سال کی عمر کے دوران بلوغت پا لیتی ہیں۔ لیکن ہمیشہ ہی ایسا نہیں ہوتا، کچھ لڑکیوں میں یہ اس سے پہلے یا بعد میں واقع ہوتا ہے۔ مجھے یہ جان کر بہت تسکین ہوئی کہ میں مکمل طور پر ایک نارمل انسان ہوں۔

اپنے جسم کے بارے میں ان سب نئی معلومات کے علم نے مجھے، میں جو بھی ہوں اس پر قناعت کرنا سکھایا اور اس سارے عمل پر بھروسہ کرنا بھی۔ بڑھوتری ایک سفر ہے اور ہر کسی کا سفر مختلف ہوتا ہے۔ اس لیے اپنا دوسرے لوگوں کے ساتھ موازنہ کرنے کی بجائے، اس کا شکر ادا کیجیے جو کچھ آپ کے پاس ہے۔ اپنے جسم کے بغیر آپ سانس نہیں لے سکتے،کھانا نہہیں کھا سکتے اور نہ چل پھر سکتے ہیں۔ اس لیے اس کی خوشی منائیے اور اس کی قدر کیجیے اگرچہ یہ کیسا بھی دکھائی دے۔ یہ پڑھ کر کہ میرا جسم کس طرح نشوونما پاتا پے نے میری سچائی جاننے میں مدد کی اور میرا نکتہ نظر تبدیل کر دیا۔

اس لیے میں اپنے جسم سے یہ جیسا بھی ہے محبت کرتی ہوں اور اس کے بارے میں مثبت انداز میں بات ک کرتی ہوں۔ اس نے مجھے اگلے دن سکول جانے کا حوصلہ بخشا۔ ہمیشہ کی طرح انہوں نے مجھے تنگ کرنا شروع کر دیا، پر میں ااپنے لیے کھڑی ہو گئی اور انہیں پر اعتماد انداز میں بتایا،"صرف اس لیے کہ میرے پیریڈ نہیں آئے، میرے پستان نہیں بڑھے یا میرا وزن اور قد نہیں بڑھا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں نارمل نہیں ہوں۔ مجھے اپنے جسم سے محبت ہے اور اور میں اس پر خوش ہوں کہ یہ اپنے وقت میں قدرتی طور پر تبدیل ہو گا۔"

میں نے محسوس کیا کہ مجھے ان کے منفی الفاظ کو دل کے اندر نہیں لگانا -- ان کی چھیڑ خانی میرے لیے نہیں بلکہ ان کے اپنے لیے ہے۔ جب میں نے ان کے ساتھ اس طرح بات کی، تو انہوں نے مجھے تنگ کرنا چھوڑ دیا اور انہیں معلوم ہو گیا کہ مجھے بلوغت کے بارے میں بہت کچھ پتہ ہے۔ وہ معلوم کرنا چاہتے تھے کہ میں نے یہ سارا علم کہاں سے حاصل کیا تو میں نے انہیں بتایا،" Springster سے!"

Share your feedback