چھاتیاں ہر شکل اور سائز میں ہوتی ہیں

فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے!

چیز جسے میں عام طور پر دوسروں سے شیئر نہیں کرتی ہوں، لیکن یہاں کی لڑکیوں پر مجھے اعتماد ہے، تو۔۔۔

حال ہی میں میرے جسم میں تبدیلی ہو رہی ہے۔ خاص طور پر میری چھاتیوں میں۔ وہ بڑی ہو رہی ہیں!

مجھے یقین نہیں تھا کہ اس کا مطلب ہے کہ میں بلوغت کو پینچ رہی ہوں۔

لہٰذا میں نے اپنی ماں سے پوچھا، اور انھوں نے تسکین آمیز انداز میں جواب دیا، ”میری پیاری، اس کا مطلب ہے کہ تم بڑی ہو رہی ہو، اب تم جوان ہو۔ تمھارے ہارمونز کام کرنے لگے ہیں، اور جب وہ ایسا کرتے ہیں، تو تمھاری چھاتیوں - کی نمود ہونا شروع ہو جائے گی۔ اس حصہ کے ارد گرد تمھیں کچھ درد اور تکلیف محسوس ہو سکتی ہے، لیکن یہ عام بات ہے۔ ایک بار ابھار شروع ہونے کے بعد، تمھاری چھاتیاں بڑھنا شروع ہو جائیں گی، جس کا مطلب ہے تمھیں ایک برا پہننے کی ضرورت ہو سکتی ہے!“

ماں نے بتایا کہ ہر لڑکی اس سے گزرتی ہے۔ اور یہ صرف شروعات ہے۔ اس کے بعد تمھارے بازوؤں کے نیچے اور اندام نہانی کے ارد گرد کے بال بڑھتے ہیں، تمھارے جسم کی شکل تبدیل ہوتی ہے اور یقینی طور پر حیض کا آغاز ہوتا ہے۔

ماں نے مجھے بتایا کہ 8-13 کی عمر کے درمیان ہماری چھاتیوں میں دھیرے دھیرے ابھار شروع ہوگا۔ بعد میں، 12-14 سال کے درمیان، ہمیں سرپستان (نپل) یا اس کے آس پاس درد کا احساس ہو سکتا ہے، ہمیں اس کے نیچے ایک سخت گلٹی بھی محسوس ہو سکتی ہے۔ گلٹی کو چھاتی کی کلی کہا جاتا ہے اور یہ ایک نیلی بیری جتنی چھوٹی یا اس سے کچھ بڑی ہو سکتی ہے۔ اس مرحلہ پر، لڑکیاں ایک چھوٹا برا پہننا شروع کر سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ، حیض آنے پر، ہماری چھاتیوں میں درد کا احساس ہو سکتا ہے، اور یہ بھی قدرتی بات ہے!

ہماری انگلیوں کے نشانوں کی طرح، ہمارے پستان اتنے ہی منفرد ہوتے ہیں جتنے کہ ہم ہوتے ہیں، وہ ہر شکل اور سائز کے ہوتے ہیں۔ ہر لڑکی منفرد ہے۔ اتنی منفرد، کہ دایاں اور بایاں سائز مختلف ہو سکتا ہے، کچھ بڑے ہوتے ہیں اور کچھ چھوٹے، اور یہ بھی عام بات ہے۔

ایک عورت کے مثالی جسم کی شکل کے بارے میں ٹیلی ویژن پر جو کچھ آپ کو دکھایا جاتا ہے اس کا کچھ نوٹس نہ لیں۔ ہم سب مختلف ہیں اور ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیے!

تم سب کو اتنا جاننے کی ضرورت ہے، کہ تمام نوجوان لڑکیاں بلوغت سے گزریں گی۔ کچھ لڑکیوں کو دوسروں سے پہلے اس کا تجربہ ہوگا، کچھ کا شباب دیر میں آتا ہے۔ اگر تمھیں لگتا ہے کہ اب تک تمھارے پستانوں کی تشکیل نہیں ہوئی ہے تو گھبراؤ مت... اور تم میں سے وہ جن کے پستان آ گئے ہیں، تو اگر وہ پہاڑ یا تودے جیسے ہیں تو فکر نہ کرو، ضروری یہ ہے کہ ہم صحت مند ہوں! کیونکہ ہم سب اپنے طور پر مکمل ہیں!

Share your feedback