لڑکے اور لڑکیاں

وہ اتنے بھی مختلف نہیں ہیں!

میرا نام آنا ہے، میں 16 سال کی ہوں، میں اپنی فیملی میں پہلوٹھی کی ہوں اور میرے دو جڑواں بہن بھائی ہیں، جینی اور جمی جو کہ 12 سال کے ہیں۔

جب وہ 12 سال کی ہوئی تو جینی کا جسم زیادہ تیزی سے تبدیل ہونا شروع ہو گیا اور وہ اپنے جڑواں بھائی جمی سے بڑی نظر آنے لگی۔ تبدیلیوں کی وجہ سے جینی نے اپنے جسم کے بارے میں عجیب محسوس کرنا شروع کر دیا۔ وہ میرے پاس آئی اور اس نے اپنی صورت حال بتائی۔ میں نے اسے بتیا کہ وہ بلوغت کے دور سے گزر رہی ہے۔ اور اسکی کلاس میں سے ہر کوئی اسی چیز سے گزر رہا ہو گا۔ لڑکے نوجوان مردوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں اور لڑکیاں نوجوان خواتین میں۔ اس نے دلیل دی کہ جمی تو تبدیل نہیں ہو رہا تھا۔ میں نے اسے بتایا کہ جمی میں بھی تبدیلی آئے گی۔ لیکن بیشتر صورتوں میں لڑکیاں لڑکوں کی نسبت جلدی بلوغت میں پہنچ جاتی ہیں۔

چند ہفتے بعد ہمارا پڑوسی بینی، جینی اور جمی کے ساتھ کھیلنے کے لیے آیا۔ بینی نے ہمیں بتایا کہ اسے اب تبدیلیاں محسوس ہو رہی تھیں۔ میں دیکھ رہی تھی کہ میری بہن یہ سن کر بہت خوش ہو رہی تھی کہ بینی میں بھی اسی کی طرح تبدیلیاں آ رہی تھیں۔ انہوں نے مل کر اپنے جسموں کے اندر اور باہر آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں بات چیت کی۔ انہیں اپنی مشترکہ تبدیلیوں کا معلوم ہوا جیسے لمبے ہونا اور وزن کا بڑھنا۔ اور بالکل مختلف چیزیں، جیسے جینی کے ہر ماہ پیریڈ آنا اور بینی کا سوتے میں بعض اوقات گیلی خوابیں دیکھنا۔

ان دونوں کے بہت سارے سوالات تھے اور انہیں نہیں معلوم تھا کہ وہ بلوغت کے دوران اپنا رویہ کیسا رکھیں۔ تو وہ میرے پاس بڑی عمر والی دوست اور بڑی بہن سمجھ کر آئے۔ میں نے انہیں بتایا کہ "صرف اپنے آپ کا بنیے!"

میں خوش تھی کہ جینی نے میرے ساتھ اپنی جسمانی تبدیلیوں کے بارے میں بات کی اور میں اسکی مزید آنے والی تبدیلیوں کے لیے تیار ہونے میں مدد کر سکتی تھی، اپنی بلوغت کا مزہ لینے میں اور اپنے جسم کے متعلق درست معلومات حاصل کرنے میں۔ اور اب وہ اپنے جڑواں بھائی جمی کی مدد کر رہی ہے اسے اپنے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کے لیے تیاری کرنے میں!

اپنی جسمانی تبدیلیوں کے بارے میں اپنے ساتھیوں، والدین، اور کسی ایسے فرد کے ساتھ جو کہ پہلے بلوغت سے گزر چکا ہو، بات چیت کرنا کلی طور پر معمول کے مطابق ہے۔ فقط کوئی ایسا فرد تلاش کیجیے جس کے ساتھ آپ آسانی سے بات کر سکیں۔

یہ ہیں میرے اشارے، گفتگو کو پر سکون رکھیے، اپنے سوالات کو واضح طور پر بتائیے اور یہ یقینی بنائیں کہ آپ دوسرے فرد کی نصیحت سنتی ہیں۔

Share your feedback