پیریڈ کے سنکی واہمے

ہم نے ان سب کو آپ کے لیے توڑ دیا ہے

بھارت میں، پیریڈ کے دوران بہت سی عورتوں کے لیے عبادت خانوں میں جانے پر پابندی ہے۔ امریکہ میں، لوگ کہتے ہیں کہ کیمپنگ کے لیے مت جاؤ کیونکہ بھالو آپ کی طرف متوجہ ہوں گے۔ افغانستان میں، کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ پیریڈ کے دوران غسل کرنے سے آپ بانجھ ہو جائیں گی، اور آسٹریلیا میں لوگ کہتے ہیں کہ پانی سے دور رہو کیونکہ شارک آپ کی خوشبو سونگھ لیں گے۔

یہ سب غلط ہے۔ صدیوں سے دنیا کی آدھی آبادی کو ہونے والے ایک فطری فعل - پیریڈ کے ارد گرد بہت سے واہمے موجود ہیں۔

آپ کا پیریڈ نہ صرف مکمل طور پر قدرتی ہے بلکہ یہ دراصل بے حد طاقتور بھی ہے۔ یہاں آپ کے پیریڈ سے متعلق کچھ اہم واہموں کو دور کرنے کا طریقہ دیا گیا ہے۔

وہم: ایک ’بہترین‘ پیریڈ ہوتا ہے

کوئی بھی دو پیریڈ برابر نہیں ہوتے۔ پیریڈ ہر 21-45 دنوں میں آتے ہیں، جو 2-7 دنوں تک رہتے ہیں، یہ بھاری اور ہلکے ہو سکتے ہیں، اور باقاعدہ ہونے میں 6 سال تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

اپنے پیریڈ کو منظم کرنے کے لیے مختلف اختیارات موجود ہیں۔ جیسے کن مصنوعات کا استعمال کرنا ہے - پیڈ، ٹیمپون، حیض کپ یا پیریڈ پینٹیز۔ ان واہموں کے بارے میں مت سنیں کہ کون سی مصنوعات دوسروں سے زیادہ خالص یا مناسب ہیں۔ اپنے پیریڈ کا سفر خود طے کریں، وہ کریں جو آپ کو آرام دہ اور پُر اعتماد محسوس ہوتا ہو۔

وہم: پیریڈ بری خبر ہوتے ہیں

سچ نہیں ہے۔ اس کے بجائے، پیریڈ کو مثبت طور پر لینے کی کوشش کریں۔ اپنے پیریڈ کو ایک پریشانی کے طور پر دیکھنے کے بجائے، اپنا نقطہ نظر بدلنے کی کوشش کریں۔

آپ کا پیریڈ اچھی صحت اور زرخیزی کی علامت ہے۔ لہذا اگلی بار جب آپ کا بہاؤ آئے، تو اس صحت کی تصدیق کرنے والے، زندگی بنانے والے تجربہ کا خیر مقدم کرنے کو یقینی بنائیں - اگرچہ یہ تھوڑا گندا ہی کیوں نہ ہو!

وہم: پیریڈ پوشیدہ ہونا چاہیے

اس میں چھپانے والی کوئی چہز نہیں ہے! بجائے اس کے، رازداری کے چکر کو توڑو۔ خواہ آپ کا پیریڈ برسوں سے آ رہا ہو، یا ابھی تک نہ شروع ہوا ہو۔ اگر آپ ایسا کرنے میں سہولت محسوس کرتی ہوں تو اپنے پیاروں اور دوستوں کے ساتھ اپنے تجربات یا آپ جس چیز کی توقع کرتی ہیں اس بارے میں بات چیت کرنا شروع کریں۔ بات چیت کے آغاز سے، آپ اپنے آس پاس کی دوسری لڑکیوں کو بھی پیریڈ سے متعلق خوف اور خاموشی ختم کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کریں گی۔

شرمندہ ہونے کی کوئی بات نہیں ہے – تو کبھی بھی پیریڈ کو اپنی اسٹائل کے آڑے نہ آنے دیں!

Share your feedback