یہ مہینے کا دوبارہ وہی وقت ہے۔
ہاں یہ دوبارہ مہینے کا وہی وقت ہے مگر سب پیریڈ ایک جیسے نہیں ہوتے۔ آپ بھی ہمیشہ اپنے پیریڈ میں ایک جیسا محسوس نہیں کریں گی۔ کچھ مہینے بہت پر سکون ہو سکتے ہیں۔ دیگر مہینے تکلیف دہ ہو سکتے ہیں۔
مگر پریشان مت ہوئیے، یہاں ہیں 3 اشارے جو کہ آپ کی رہنمائی کریں گے تاکہ آپ کے پیریڈ ممکن حد تک پر سکون بن سکیں۔
مت: کھائیے تیل والی، نمکین اور شکر کی بنی چیزیں
انہیں تھکاوٹ، پھلاؤ، تشویش اور مزاج میں تغیر پیدا کرنے و والا جانا جتا ہے۔ یہ آپ کے پستانوں کو بہت نرم بھی بنا سکتے ہیں۔ چھوڑنے والی ایک اور چیز؟ ڈیری کی مصنوعات دودھ کیلشیم سے بھرا اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ لیکن یہ پیریڈ کے دوران آپ کا دوست نہیں ہوتا کیونکہ یہ گیس اور اینٹھن بڑھاتا ہے۔ اس لیے جب تک آپ کے پیریڈ ختم نہ ہو جائیں دودھ سے دور رہنا ہی بہت اچھا ہے۔ ہاں، ان چیزوں میں سے چند ایک سے دور رہنا آسان ہے، مگر کہنا آسان اور کرنا مشکل ہوتا ہے جب کہ خاص طور پر یہ آپ کو پسند ہوں۔ مگر آپ یہ کر سکتی ہیں۔
ضرور: مچھلی، سبزیاں اور تازہ پھل کھائیے
وہ آپ کے مزاج کی حوصلہ افزائی کریں گی اور آپ کی صحت کو بہتر بنائیں گی۔ ادرک اور/ یا شہید کے ساتھ گرم چائے کا ایک کپ بھی پیجیے۔ یہ حیض کی اینٹھن کم کرنے میں مفید ہے۔ اگر آپکا بہاؤ تیز ہو تو، ایسی غذا کھائیے جس میں فولاد ہو جیسے کہ پھلیاں یا سبز پتوں ولی سبزیاں تاکہ آپ کی توانائی کی سظح بلند رہے۔ جسم میں پانی کی مقدار اچھی رکھنے کے لیے بہت زیادہ پانی پیجیے۔
مت: چھوڑیے اپنے آپ کو دھونا اور صاف کرنا
کچھ جگہوں میں لڑکیوں سے کہا جاتا ہے کہ اپنے اُپ کو پیریڈ کے دوران مت دھوئیں کیونکہ اس سے آلودگی بڑھتی ہے اور بانجھ پن بھی ہو سکتا ہے، مگر یہ سچ نہیں ہے۔ یہ ان احمقانہ فرضی داستانوں میں سے ایک ہے۔
لازماً: باقاعدگی سے اپنا آپ دھوئیے اور صحت افزا بنیے
جب آپ پیریڈ کے دوران ہوں تو یہ انتہائی ضروری ہے کہ آپ اپنی فرج کو پانی سے دھوئیں اور اسے صاف رکھیں۔ یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ آپ میں سے بیہودہ بدبو نہیں آتی یا آپ میں برے بیکٹیریا پرورش نیں پا رہے۔ آپ کو ہر 2--4 گھنٹے بعد اپنے حفاظتی تولیے تبدیل کر دینے چاہییں اور اگر ممکن ہو تو انہیں دور پھینک دینا چاہیے۔ اگر یہ قابل تلفی نہیں ہیں تو انہیں باقاعدگی کے ساتھ دھونے اور خشک کرنے کی کوشش کیجیے۔
مت: پہنیے سفید لباس
اگر آپ کے عموماً پیریڈ کے دوران داغ پڑ جاتے ہیں تو سفید/چمکیلے رنگوں والے لباس مت پہنیے۔ اس طرح سے آپ کو ہر منٹ بعد اپنی پچھلی طرف دیکھنا نہیں پڑے گا۔ پیریڈ کے دوران امن و سکون آپ کا حق ہے۔
لازماً: گہرے رنگوں والے لباس پہنیے
یہ آپ کے اعصاب کو سکون دیں گے اور آپ کا اعتماد بڑھائیں گے۔ اور اگر کوئی داغ لگ بھی جائے تو یہ کسی کی نظر میں نہیں آئے گا۔ پھر آپ وہاں سے کھسک سکتی ہو اور ضروری ہو تو اپنا لباس تبدیل بھی کر سکتی ہو۔
یاد رکھیے، کہ آپ حااملہ ہونے کے عمل سے اور جنسی عمل کے ذریعے منتقل ہونے والی بیماریوں (STIs) سے محفوظ نہیں ہیں اگرچہ آپ پیریڈ کے دوران ہی مباشرت کریں۔
کوئی سوال؟ کسی قابل اعتماد بالغ فرد سے بات کیجیے جیسے کہ بڑی بہن، چچی/خالہ یا کسی تجربہ کار صحت کے ماہر سے۔
Share your feedback