کہ وہ آپ کو کسی کام میں پیچھے رکھے

پر اعتماد بنیے۔ بے خوف بنیے۔

حیض کے ساتھ عموماً درد، خارش، طبیعت کا اتار چڑھاؤ اور ناگوار لمحات جڑے ہوتے ہیں، لیکن میں یہاں پر آپ کو یہ بتانے کے لیے موجود ہوں کہ ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا۔

جب آپکو پیریڈ آ رہے ہوتے ہیں تو لوگ آپکو مختلف قسم کی باتیں بتا سکتے ہیں جیسے کہ "سارا دن بیڈ پہ رہو"، "کوئی کھیل مت کھیلو"، یا "کسی کو مت بتاؤ کہ تمہارے پیریڈ شروع ہو گئے ہیں"، لیکن آپ کو یہ باتیں سننے کی ضرورت نہیں۔ اگر آپ یہ چیزیں آسانی سے کر سکتی ہیں تو پھر کیجیے۔ لڑکی! کوئی تمہیں روک کے نہ رکھے۔ Springster کی بدولت اب زندگی کی ہر شے کے بارے میں میرا یہی رویہ ہے۔

پچھلے ماہ میرا ایک بڑا مقابلہ آ رہا تھا۔ میری ٹیم اور میں روزانہ ٹریننگ کر رہی تھیں۔ ہمارا ریلے ریس میں قومی چیمپین شپ جیتنے کا قوی امکان تھا۔ مقابلے کی طرف بڑھتے ہوئے ہر چیز بڑی عمدگی سے چل رہی تھی۔ لیکن اس سے ایک دن پہلے، ٹریننگ کے درمیاان، غیر متوقع طور پر میرے پیریڈ آگئے!

شکر ہے میرے کوئی داغ نہیں لگے تھے، لیکں مجھے مشق چھوڑ کر جلدی جانا پڑا تاکہ میں اگلے دن سے پہلے کچھ آرام کر لوں۔ میرے پیریڈ کے متعلق صرف میری مام کو پتہ ہے، اور مجھے اپنے مرد کوچ کو یہ بتانے میں خفت محسوس ہو رہی تھی کہ میرے پیریڈ شروع ہو گئے ہیں۔ دوسری لڑکیاں اور میں اِدھر اُدھر بہانے تلاش کر رہی تھیں جو میں اس کو سچائی بتائے بغیر بتا سکوں۔ ہم اپنے جمع کردہ احمقانہ بہانوں پر کھل کے ہنس رہی تھیں جب گلوریا نے بتایا کہ کوچ کی ایک بڑی بیٹی ہے۔ اغلب امکان تھا کہ اس کے بھی پیریڈ شروع ہو چکے ہونگے، اس لیے در حقیقت شرمندہ ہونے کی تو کوئی وجہ نہیں تھی۔ گلوریا صحیح تھی۔ مردوں کو پیریڈ نہیں آتے مگر ان کی مائیں، بہنیں اور بیویاں ہوتی ہیں جنہیں یہ آتے ہیں، اس لیے وہ سمجھتے ہیں۔

پھر بھی کچھ گھبراہٹ محسوس کرتے ہوئے میں کوچ کے پاس گئی اور اسے بتایا کہ میرے پیریڈ شروع ہو گئے ہیں۔ اس نے صرف کہا کہ کوئی مسئلہ ہی نہیں، وہ میری مام کو کال کرے گا کہ وہ آ کر مجھے لے جائیں۔ واؤ۔ گفتگو بہت ہی آسان تھی!

اگلے دن میں سو کر اٹھی تو اپنے آپ کو چیمپین محسوس کر رہی تھی۔ اور اس دماغی حالت کے ساتھ میں نے زور لگایا اور ہم دوڑ جیت گئیں! جونہی میں نے اختمامی لکیر عبور کی تو ایک نیوز اینکر میرا انٹرویو لینے آ پہنچی۔

"کواسی مبارک ہو! آپ کیسا محسوس کر رہی ہیں؟" اس (خاتون) نے کہا۔

مین نے جواب دیا، " میں تعجب خیز محسوس کر رہی ہوں! کل میں کچھ گھبرائی ہوئی تھی جب کہ میرے پیریڈ آ گئے، لیکن میں نے انہیں اپنے راستے میں نہ آنے دینے کا فیصلہ کیا۔ میں نے اپنی منزل مقصود پر توجہ مرکوز رکھی اور میں اس کے انجام کی وجہ سے بہت احسان مند ہوں"

کوچ کو اپنے پیریڈ بارے بتانے کے بعد، میں نے کسی بھی شے سے خفت محسوس کرنے کی ضرورت نہیں سمجھی۔ کچھ لوگوں کو ابھی بھی یقین نہیں آتا کہ میں نے قومی ٹی وی پر اپنے پیریڈ کے متعلق بات کی تھی، لیکن اس سے کیا فرق پڑتا ہے! پیریڈ ایک معمول کا عمل ہے اور اس سے شرمسار ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ میں تو بس خوش ہوں کہ میری ٹیم جیت گئی ہے!

Share your feedback