جسم کے بال ایک معمول کی بات ہے اور ہم سب کے ساتھ ایسا ہوتا ہے!
عزیز Springster،
مجھے ایسی جگہوں پر بال نظر آنے لگے ہیں، جہاں پر اس سے قبل بال نہیں تھے۔ یہ کیا ہو رہا ہے؟ اس کے بارے میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟
براہ کرم میری مدد کریں!
آمنہ
پیاری آمنہ
آپ کے سوال کے لیے آپ کا شکریہ۔ اولاً، عنفوان شباب کے آغاز پر ایسی تمام جگہوں، جیسا کہ ہماری بغلوں یا ہماری فرج پر بال اگنا شروع ہونا مکمل طور پر ایک معمول کی بات ہے۔ مجھے اس بات کا پتہ ہے کہ ایسا ہونا انتہائیناگوار حتیٰ کہ شرمندگی کا باعث بھی ہو سکتا ہے، لیکن یہ ایک ایسی چیز ہے جو ہر کسی کے ساتھ ہوتی ہے۔ ہماری آنکھوں کے سامنے ہمارے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کو دیکھ کر ہمیں الجھن ہوتی ہے، اور بیشتر لڑکیوں کے ذہن میں اس سے متعلقہ بہت سارے سوالات پائے جاتے ہیں۔
ہم اپنے فرج کے اوپر اگنے والے بالوں کو زیر ناف بال کہتے ہیں، یہ مکمل طور پر زندگی کا ایک فطری جز ہے۔ عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ ایسا لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے ساتھ واقع ہوتا ہے اور یہ بات اس قدر معمولی ہے جتنی کہ ہمارے سر پر بال اگنا ہے۔ بہت سے لڑکیوں کو ان کی ماہواری شروع ہونے سے پہلے ہی بال اگنے شروع ہو جاتے ہیں۔ یہ ابتدا میں باریک اور ہلکے ہو سکتے ہیں، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ عموماً زیادہ سیاہ اور موٹے ہو جائیں گے۔ بعض لوگ اپنے تمام بال ہٹانے کو ترجیح دیتے ہیں اور بعض انہیں تراشنا پسند کرتے ہیں۔ یہ ایک ذاتی پسند ہے اور یہ کوئی صحیح یا غلط چیز نہیں ہے۔ کوئی شخص آپ کو یہ بال ہٹانے پر مجبور نہیں کر سکتا، کیونکہ یہ آپ کا جسم ہے اور اس کا مطلب ہے کہ آپ کی پسند ہی چلے گی
زیر ناف بال صحت کی نشانی ہیں۔ یہ نقصان دہ جراثیم کو فرج کے اندر داخل ہونے سے روکتے ، فرج کے لبوں کو رگڑ سے محفوظ رکھتے اور آپ کو زیر جامہ سے پیدا ہونے والی بے آرامی سے بچاتے ہیں ۔
جسم کے بال زندگی کا ایک فطری جز ہیں اور یہ کوئی ایسی بات نہیں ہے کہ اس سے شرمندہ ہوا جائے۔ یہ عنفوان شباب کے دوران آپ میں واقع ہونے والی کئی تبدیلیوں میں سے ایک ہے۔ جب کبھی آپ الجھن یا خود حساسیت کی شکار ہوں تو ہمیشہ کسی با اعتماد دوست یا خاندان کے فرد سے ملیں اور یہ یاد رکھیں کہ آپ اکیلی نہیں ہیں۔
بہت ساری محبتیں
Springster والی آپ کی بڑی بہنیں
Share your feedback