ہارمونز! یہ ہارمونز کیا ہیں؟

ہارمون کے ساتھ خوش رہنے کا طریقہ!

کیا آپ کو ایسے دنوں کا سامنا ہے، جن کے دوران آپ اپنے تبدیل ہونے والے جذبات کے ساتھ نہیں چل پاتیں؟ کیا آپ کو اپنے جسم میں نئی جگہوں پر نئے بالوں کے نمودار ہونے کا پتہ چلا ہے؟ یا آپ کو نیند سے جاگنے پر ایسا محسوس ہوا ہو کہ نیند کےد وران آپ کے قد میں کچھ اضافہ ہوا ہے؟ یا ہو سکتا ہے کہ کلاس کے کسی مخصوص لڑکے کا منفی رویہ کچھ بہتر ہو گیا ہو اور وہ آپ کو پیارا لگ رہا ہو اچھا تو اس سے آپکو اندازہ لگا لینا چاہیے کہ یہ سب آپ کے ہارمونز کے کھیل ہیں!

ہارمون آپ کے جسم میں خصوصی کیمیائی پیغامبر ہیں جو عنفوان شباب کے دوران بڑھنا اور بدلنا شروع کرتے ہیں۔

لڑکیوں کے لیے، عنفوان شباب کے دوران، آپ کی بیضہ دانیاں ایسٹروجن، پروگیسٹیرون اور ٹیسٹوسٹیرون نامی ہارمون خارج کرنا شروع کرتی ہیں۔ جب آپ کا جسم ان ہارمونز کو خارج کرنا شروع کرتا ہے تو آپ کے پستان بڑھنے لگتے ہیں اور آپ کا جسم زیادہ گولائیوں والا بننا شروع ہوتا ہے اور پھر آپ کی ماہواری شروع ہو جاتی ہے۔۔

لڑکوں کے لیے، ان کے ٹ ٹیسٹوسٹیرون کی سطح بڑھ جائے گی، یہی وجہ ہے کہ آپ کو ان کی آواز گہری معلوم ہوگی اور ان کے چہرے پر بال اُگ آئیں گے اور ان کا جسم بڑا اور چوڑا ہوا جائے گا۔

لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کو، ہارمونز کی آمد کے بعد، اپنی جسمانی اور جذباتی تبدیلیوں کو سمجھنا پریشان کن ہو سکتا ہے۔ جب میں نے عنفوان شباب کی منزل پر قدم رکھا تو میرے وزن میں تھوڑا سا اضافہ ہوا، میرے پستان میری سہیلیوں کے مقابلہ میں کافی تیزی سے بڑھنے لگے اور میں نے اپنے آپ سے پوچھنا شروع کیا کہ "آیا یہ سب معمول کے مطابق ہے؟!"

مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ میں اس کے بارے میں کس سے بات کروں۔ مجھے اپنے والدین سے اس بارے میں پوچھنے کے لیے بہت ہی شرم آ رہی تھی، اور میری بہن مجھ سے چھوٹی تھی۔ خوش قسمتی سے، میری سکول کی نرس بہت اچھی تھی اور وہ میرے ذہن میں موجود ہر سوال کا جواب دینے میں میری مدد کیا کرتی تھی۔ مثلاً، ماہواری شروع ہونے سے عین قبل مجھے بہت غم اور اشتعال کا احساس کیوں ہو تا ہے یا مجھے اپنے ایام ماہواری کے دوران بہت زیادہ شکر کی طلب کیوں ہوتی ہے۔ نرس نے مجھے بتایا کہ ہر جسم مختلف ہوتا ہے اور یہ مختلف رفتار سے عنفوان شباب کو پہنچتا پے*-- یہ تبدیلیاں مکمل طور پر معمول کے مطابق ہیں۔ اس نے میری سنی سنائی وہمی باتوں کو سننے کی بجائے مجھے میرے ہارمونز کے متعلق حقیقت سمجھائی۔

سب سے بڑی چیز جو میں نے سیکیھی وہ یہ تھی کہ ہماری ماہواری کی طرح ہمارے ہارمونز بھی دورانیوں سے گزرتے ہیں، اس لیے ہمیں پورے مہینے کے دوران واقع ہونے والے اپنے تغیر پذیر جذبات اور ضروریات کو اپنانا سیکھنا چاہیے۔

Share your feedback