آپ نہیں کیسے کہتی ہیں؟

ان 3 مرحلوں کی پیروی کیجیے

اے لڑکی!

ہم مرتبہ ساتھیوں کا دباؤ بہت حقیقی ہو سکتا ہے! کیا آپ کبھی ایسی صورت حال سے گزریں جہاں کہ آپ کوئی چیز نہیں کرنا چاہتی تھیں، مگر پھر بھی اسے کر بیٹھیں ،صرف اس لیے کہ سب ہی یہ کر رہے تھے؟ اچھا تو پھر قیاس کیجیےکہ ایسا کیا تھا؟ ہم سب اس سے گزر چکے ہیں! نہیں کہنا سیکھنا آسان کام نہیں ہے لیکن یہ ایک ایسا ہنر ہے جسے ہم سب پیدا کر کے اسکی مشق کر سکتے ہیں۔

قدم-1 -- اپنے آپ کو مشکل صورت حال میں ڈالنے سے بچیے

آئیے فرض کریں کہ آپ جنسی عمل کے لیے تیار نہیں ہیں لیکن ایک لڑکا آپ کو اپنے گھر میں رات کو دیر تک "رکنے" کی دعوت دیتا ہے۔ آپ جانتی ہیں کہ وہ آپ کے ساتھ جنسی عمل کرنا چاہتا ہے مگر آپ اس کے لیے تیار نہیں ہیں۔ آپ کیا کریں گی؟

a). اس کے گھر گئی رات کو چلی جائیں گی
b). اسے نہ کہ کر ایک عوامی جگہ پر ملنے کا کہیں گی

صحیح جواب انتخاب b ہے! اگر آپ مشکل صورت حال سے بچ سکتی ہیں تو ان سے بچیے۔ پچھتاوا کوئی اچھا احساس نہیں ہے، اس لیے اگر ہم پہلے سے ہی اچھے فیصلے کر کے اس سے بچ سکتے ہیں تو یہ صحیح سمت میں ہمارا قدفم ہو گا۔ ایسے لوگوں کے ساتھ زیادہ وقت مت گزاریے جو کہ آپ کو تکلیف کا احساس دلاتے ہیں، یا آپ پر ایسے کام کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے ہیں جن کے کرنے کے لیے آپ تیار نہیں ہیں۔

قدم۔2 -- اپنے اعمال کے نتائج کے بارے میں سوچیے

جب آپ ایک فیصلے کے بارے میں ہاں یا نہ کہنے لگیں تو اپنے جذبات پر عمل مت کیجیے۔ چیزوں پر پوری طرح غور کرنے کے لیے وقت صرف کیجیے اور سوچیے کہ آپ کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا۔ اگر آپ آخری نتیجے پر خوش ہیں تو بہت اچھا ہے۔ مگر اگر آپ اس بات سے مطمئن نہیں ہیں کہ ان چیزوں کا انجام کیا ہو سکتا ہے تو پھر نہ کہنے کے لیے بہت مضبوط اور بہادر بنیے اور چلے جائیے۔

مثال کے طور پر، اول عمری میں جماع کرنے کے ساتھ جذباتی خطرات جڑے ہوتے ہیں، جیسے ندامت، گھبراہٹ اور پریشانی۔ اگر آپ حفاظتی تدبیر اختیار نہ کریں تو آپ حامللہ بھی ہو سکتی ہیں۔ اگر آپ اس سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار نہیں ہیں، تو نہیں کہ دینا ہی ایک عمدہ راستہ ہو گا۔

قدم۔3 -- بولیے اور اپنے لیے کھڑی ہو جائیے

آپ کی آواز کی اہمیت ہے۔ آپ کی آراء وزن رکھتی ہیں کسی اور کو اپنے بارے میں مختلف سوچ رکھنے کا موقع مت دیجیے۔ آپ کو اپنی زندگی کے ساتھ کیا کرنا ہے اس بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے آپ کے پاس انتخاب کی طاقت موجود ہے۔ اس لیے اپنے ساتھ مخلص رہیے۔

آئیے فرض کریں کہ آپ انتخاب a پر عمل کرتے ہوئے اس لڑکے کے گھر رات گئے چلی جاتی ہیں۔ اگر وہ آپ کو جماع کرنے کا کہتا ہے مگر آپ نہیں کرنا چاہتیں تو آپ کو نہ کہنے کا پورا حق حاصل ہے۔

یہ آپکا جسم ہے اور اس پر آپ کی مرضی ہی چلے گی۔ صرف اس وجہ سے کہ آپ اس کے گھر چلی گئی ہیں اس کو اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ آپ کے ساتھ جماع کرے۔

جس چیز پر آپ یقین رکھتی ہوں اس کے لیے کھڑا ہونا اہم ہے۔ اگر کوئی چیز آپ کو درست نہیں لگتی تو اس پر خاموش مت رہیے۔

نہ کہنا مشکل ہو سکتا ہے، لیکن اپنے آپ کے لیے کھڑا ہونا اہم ہے اور صرف وہ ہی کیجیے جو آپ کو صحیح لگتا ہے۔

Share your feedback