یہ اس قدر خراب نہیں تھا جتنا کہ میں سوچا کرتی تھی
جب مجھے پہلی بار ماہواری آئی تو مجھے کوئی جھٹکہ نہیں لگا اور نہ ہی میں خوف زدہ ہوئی، کیونکہ ہماری سہلیوں کے گروپ میں ہم نے کئی بار ماہواری کے بارے میں بات کی تھی اور میری ایک یا دو سہیلیوں کواس سے چند ماہ قبل ماہواری آ چکی تھی ۔
مجھے جس بات کی فکر تھی، وہ اپنے والد کو بتانا تھا!
گھر میں، صرف میں، میرے والد اور میری چھوٹی بہن ہی تھے۔ بعض اوقات " نسوانی چیزوں" کی وضاحت کرنا مشکل ہو تا ہے، کیونکہ انہیں ان باتوں کا تجربہ نہیں ہوتا۔ لیکن، اس بارے میں مجھے معلوم تھا کہ ہمیں اس بارے میں بات کرنی ہے۔
میں نے پیشگی یہ بات لکھ لی کہ انہیں کس طرح یہ بات بتانی ہے۔ مجھے معلوم تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ ماہواری کس طرح واقع ہوتی ہے، لیکن میں انہیں یہ بات بتانا چاہتی تھی کہ یہ میری زندگی کا ایک بڑا واقعہ ہے، اور چونکہ ہماری امی جان نہیں ہے تو مجھے سینیٹری پیڈز اور ممکنہ طور پر اینٹھن یا سر درد ہونے کی صورت میں پین کلرز کی خریداری کے سلسلہ میں ان کا تعاون درکار ہوگا۔
ایک شام رات کے کھانے کے بعد، جب میری بہن سونے کے لیے چلی گئی تو میں نے ایک گہری سانس لی اور اپنے والد سے پوچھا کہ آیا میں کچھ بات کر سکتی ہوں۔ میرا دل تیزی سے دھڑک رہا تھا، لیکن جب میں نے انہیں بتایا تو ان کے چہرے نے سب کچھ کہ دیا۔ انہیں اس بات پر بہت فخر تھا کہ میں اس قدر باہمت تھی کہ میں نے اس بارے میں ان سے گفتگو کی اور انہوں نے مجھے بتایا کہ اگر مجھے کسی چیز کی ضرورت ہو یا میرے ذہن میں پوچھنے کے لیے کوئی بات ہو تو وہ میرے لیے وہاں موجود تھے، اور یہ کہ کوئی بھی بات پوچھنے کے تعلق سے شرمانے کی بھی ضرورت نہیں۔
مجھے بے انتہا سکون ملا! میری زندگی کا یہ سنگ میل مشکل وقت ہو سکتا تھا، لیکن میرے والد اس بارے میں بہت ہی پُرسکون تھے۔ اب جبکہ مجھے یہ معلوم تھا کہ مجھے ان کا تعاون میسر ہے، تو مجھے بے انتہا خوشی ہوئی۔
لہذا، اگر آپ کو والدین میں سے کسی ایک سے یا اپنے سرپرست کے ساتھ اپنی ماہواری سے متعلق یا کسی دوسرے موضوع پر بات کرنی ہو جس کی وجہ سے آپ کو فکر لاحق ہو یا آپ کو شرمندگی کا احساس ہوتا ہو تو ان مشوروں کو آزمائیں:
آپ کا مقصد حل ہو گیا!
Share your feedback