اپنے کیل دانوں کو قابو میں رکھیے!

آسان اشارے اور ٹوٹکے

زندگی نشیب و فراز سے بھری ہوئی ہے، اور جب بلوغت کا آغاز ہوتا ہے تو اس وقت یہ فراز کی نسبت نشیب میں زیادہ گھری معلوم ہوتی ہے۔

بلوغت کے دوران آپ کا جسم کئی ایک تبدیلیوں سے گزرتا ہے۔جذباتی اور طبعی دونوں طرح کی۔ اس وقت بہت ساری چیزوں سے نبٹنا پڑتا ہے، لیکن یہ جاننا اچھا ہوتا ہے کہ کیسی امید رکھی جائے اور یہ یاد رکھنا کہ ایسا ہم سب کے ساتھ ہوتا ہے۔

لڑکیوں کے پستان بڑھنے لگیں گے اور ان کے پیریڈ بھی شروع ہو سکتے ہیں۔ لڑکوں کی آواز ٹوٹنا اور گہری ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ آپ کی بغلوں میں اور زیر ناف بال اگنا شروع ہو جاتے ہیں۔ ان تمام نئے ہارمونز کے اپنے جسسم میں دوڑنے کے ساتھ، آپ کے مزاج میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے اور آپ کے کیل مہاسے نکل سکتے ہیں۔

سچ میں، کیل مہاسے بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں -- ایسے لگتا ہے کہ جیسے ہر کوئی آپ کے چہرے پر پڑے بڑے سرخ دھبوں کو دیکھ رہا ہے۔ مگر انہیں اپنے اوپر برا اثر مت ڈالنے دیجیے۔ یہ وہاں ہمیشہ نہیں رہیں گے، اور آپ چند عمدہ ، قدرتی علاج اپنی جلد کی بہتری کے لیے کر سکتے ہیں۔

1۔ بہت سارا پانی پیجیے

وافر پانی پینے کے ڈھیروں فوائد ہیں۔ آپ کا جسم 70 ٪ پانی سے بنا ہے، اس لیے اس کا زیادہ پینا آپ کے نظام ہضم کو بہتر بناتا ہے، جو کہ زہریلے مادوں کا اخراج کرتا اور یہ یقینی بناتا ہے کہ آپ کا جسم آپ کی جلد کو مطلوبہ مقوی اجزاء بہم پہنچاتا ہے۔ اس کا نتیجہ ہے نسبتاً صاف اور چمکدار جلد۔

2۔ چہرے پر صحت پرور ماسک لگائیے

شہد اور دار چینی کا ماسک آپ کی جلد کے لیے ایک مثالی اور قدرتی اینٹی آکسیڈینٹ ہے۔ ان دونوں میں سوزش اور بیکٹیریا مخالف خصوصیات ہیں۔ شہد کے دو چمچ اور دار چینی کا ایک چمچ ملا کر لئی بنا لیجیے۔ اپنے چہرے کو صاف کرنے کے بعد اسے لگا لیجیے اور 10-15 منٹ تک اسے لگا رہنے دیجیے، اس کو دھو کر اتارنے سے پہلے۔ ایسا ہفتے میں ایک بار کیجیے۔

3۔ کم ذہنی دباؤ میں آئیے

ذہنی دباؤ کو مکمل طر پر ختم کرنا بہت مشکل ہے ( گھر پر کرنے والا سکول کا کام، لڑکے، مشکل رشتے دار) مگر آپ وافر نیند سے اس پر قابو پا سکتی ہیں، مراقبے اور یوگا کی مشق سے، ورزش اور یہ یاد رکھ کر کہ لمبے لمبے سانس لینے ہیں باقائدگی سے۔ جتنا آپ پر ذہنی دباؤ کم ہو گا اتنا ہی آپ کی جلد ہشاش بشاش ہو گی۔

ان سادہ نسخوں کو آزمائیے اور آپ لازمی نتائج پائیں گے۔ اگر کوئی بھی چیزکام نہ کرے تو اپنے کسی قابل بھروسہ بالغ فرد سے بات کیجیے جو کہ آپ کو مزید مشورہ دے سکے اور آپ کی یقین دہانی کرائے کہ یہ ہمیشہ نہہیں رہیں گے!

اوہ ہاں یاد رکھیے ۔۔۔۔۔ کیل مہاسے ہوں یا نہ ہوں، آپ پھر بھی خوبصورت ہو!!

Share your feedback