میری بہترین دوست کی طرف سے خود سے محبت پر سبق

اپنے وجود سے محبت کرنے کے 5 طریقے جو میں نے سیکھے

ہائے سپرنگسٹر

مجھے ایک اعتراف کرنا ہے۔

میں نے جب بھی آئینہ دیکھا تو ہمیشہ میری توجہ میرے موٹاپے پر مبذول ہو جاتی یا اپنے چہرے پر کیل مہاسوں سے چھیڑ خانی کرنے لگتی ہوں۔ میرے دماغ میں یہ آواز تھی جس نے مجھے بتایا کہ میں کافی اچھی نہیں ہوں۔ پروان چڑھتے ہوئے مجھے اسکول میں ڈرایا دھمکایا گیا تھا اور لوگ مجھے دہشتناک ناموں سے پکارتے تھے لہذا مجھے پُراعتماد بننے میں مشکلات پیش آئیں۔

مجھے اپنے جسم کے بارے میں شکایت کرنا اچھا نہیں لگتا تھا، لیکن خود سے پیار کرنا بہت مشکل تھا جب میں نے پسند نہیں کیا جو میں نے مڑ کر خود پر غور کرتے ہوئے دیکھا۔

دو ہفتے پہلے جب میں اپنی بہترین دوست سیلین کے ساتھ اسکول سے اپنے گھر جا رہی تھی، تو میں نے اس سے اس بارے میں کھل کر بات کی کہ میں اپنے وجود سے کیسے بہتر تعلقات بنانے اور خود سے زیادہ محبت کرنا چاہتی تھی۔ اس نے مجھے کچھ بہترین مشورے دئیے جس سے میں نے فوری طور پر کچھ بہتر محسوس کیا۔

یہاں ہے کہ میری بہترین دوست نے مجھے خود سے محبت کے بارے میں کیا سکھایا۔ مجھے امید ہے کہ یہ آپ کی مدد کر سکتا ہے جیسے اس نے میری مدد کی۔

  1. جیسے ہی آپ خود پر تنقید کرنے لگیں، تو ٹھہر جائیں اور سوچیں کہ، *سوچیں کہ کیا میں یہ اپنی دوست کو کہوں گی؟* جواب غالباً نہیں میں ہو۔ آپ خود کی بھی دوست ہیں لہذا خود کے لئے مہربان بنیں۔
  2. جب آپ آئینے میں دیکھیں، تو اپنے دماغ کو خوبصورت چیزیں دیکھنے کی تربیت دیں جنہیں آپ پسند کرتی ہیں اور نہ کہ ان نقائص کو جن سے آپ نفرت کرتی ہیں۔ کچھ ایسا کہیں جیسے، *شاید مجھے اپنی ٹانگیں پسند نہ ہوں لیکن میرے پاس ایک پرکشش چہرہ اور خوبصورت آنکھوں ہیں۔*
  3. محسوس کریں کہ آپ کا وزن اور لباس کا سائز ناقابل غور ہے۔ آپ کی قدر اس پر منحصر نہیں کہ آپ کا وزن کتنا ہے۔ یہاں اور بھی بہت سے ہیں جن کی اسکیل پر تعداد آپ سے زیادہ ہے۔ آپ ذہانت اور مقصد کے ساتھ، ایک خوبصورت روح ہیں۔ ان تشویشات کو اپنی بڑائی کی راہ میں آڑے مت آنے دیں۔
  4. اپنے جسم کو اپنی دوستوں کے جسم سے موازنہ کرنا بند کریں۔ دوست آپ کی زندگی میں بہت زیادہ قدر لاتی ہیں۔ یہ زیادہ اہم ہے کہ آپ موازنہ کرنے کے بجائے ان کی کمپنی سے لطف اندوز ہونے اور تفریح و مزاح کرنے میں وقت گزاریں۔ ہم سب منفرد اور خوبصورت ہیں!
  5. آپ کسی بھی سائز میں صحت مند ہو سکتی ہیں۔ دبلی پتلی ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ طویل عرصے تک زندہ رہیں گی۔ آپ کی صحت کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ لہذا "دبلی پتلی دکھائی دینے" کی بجائے صحت مند بننے کے لئے اہداف مقرر کریں۔ باقاعدگی سے ورزش کریں اور صحت مند غذا کھائیں - یہی ایک طویل زندگی کی کلید ہے!

میں سیلینا جیسی دوستوں کی بے حد مشکور ہوں۔ اب میں اپنے جسم سے محبت کرتی ہوں اور دوسری لڑکیوں کو بھی اپنوں سے محبت کرنے کا سکھاتی ہوں۔

Share your feedback