چلو ہم حیض کے بارے میں بات کرتے ہیں

اس کلنک کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے

آما ایک دن شہر سے اپنے گھر جا رہی تھی، جب اس کا حیض شروع ہو گیا۔ اسے درد اور تھکان کا احساس ہوا لیکن جب اس نے لوگوں کو اپنے پاس سے گزرتے ہوئے دیکھا، تو اس نے ایک حقیقت دیکھی:

اس نے سوچا۔”اس زمین پر چلنے والے ہر شخص کی شروعات ایک انڈے اور ایک حمل کے طور پر ہوئی تھی،“ ”میرا جسم - ہر عورت کا جسم - اس سے گزرتا ہے تاکہ انسانی نسل کا وجود رہے۔ ہم اس بارے میں بات کیوں نہیں کرتے ؟“

بات نہ کرنے سے بیزار
آما نے کچھ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسکول میں، اس نے اپنی سب سے اچھی دوست کو اپنا خیال بتایا - انھیں کلاس کی لڑکیوں سے پوچھنا چاہیے اگر وہ اسکول کے بعد اپنی پریشانیاں شیئر کرنے کے لیے ملنا چاہتی ہیں۔

اس طرح سے پیریڈ پاور کلب کی شروعات ہوئی۔ ملاقات کے بعد، لڑکیوں نے زیادہ نارمل اور کم تنہا محسوس کیا۔

زیادہ سمجھدار اور صحت مند
لڑکیوں نے جتنی زیادہ ملاقاتیں ، کیں اتنا ہی زیادہ مضبوط محسوس کیا - ایک ٹیم کی طرح۔ یہ کچھ چیزیں ہیں جو ایک ساتھ مل کر انھوں نے سیکھیں:

آپ کے پیریڈ شروع ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ جنسی تعلق کے لیے ’تیار‘ ہیں۔ ایک لڑکی نے تسلیم کیا کہ وہ خوف زدہ تھی کہ اس کے پیریڈز کا مطلب ہے وہ عورت بن گئی ہے اور اسے شادی اور بچوں کے لیے تیار ہو جانا چاہیے۔ جب اس کی دوستوں نے بتایا کہ اس کا جسم بس ’تربیت میں‘ ہے، اور یہ کہ یہ محسوس کرنا نارمل ہے کہ وہ ابھی ’میراتھن کے لیے تیار‘ نہیں ہے، تب اسے بہتر محسوس ہوا۔

پیشاب کرتے وقت جلن کے ساتھ درد کا ہونا آپ کےپیریڈز آنے کا ایک نارمل حصہ نہیں ہے۔ جب گروپ میں ایک لڑکی نے روئی کا گالہ استعمال کرنا شروع کیا، تو اسے زیادہ پیشاب کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی، اور ایسا کرتے وقت جلن ہوتی تھی۔ اس نے سوچا کہ روئی کا گالہ اس کے اندر کی طرف دباؤ ڈال رہا ہے۔ لیکن دوسری لڑکیوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ ایسا نہیں ہوا تھا۔ اس نے اپنی ماں سے بات کی، جنھوں نے اسے کلینک بھیج دیا۔ اسے بلیڈر انفیکشن تھا - ورم مثانہ۔ بہت سی عورتوں کو ایسا ہوتا ہے، لیکن سنگیکن صورتوں میں، علاج نہ کیے جانے پر یہ آپ کے گردوں تک پھیل سکتا ہے۔

ہارمونز آپ کے اعتماد کو متزلزل کر سکتے ہیں - لیکن آپ ان کے لیے تیار رہ سکتی ہیں۔ گروپ میں کچھ لڑکیوں نے بتایا کہ ان کے پیریڈز کے دوران انھیں کمزوری کا احساس ہوا۔ انھوں نے محسوس کیا کہ ان کے جسم میں جو کچھ ہو رہا تھا اس کی وجہ سے انھیں کمزور، گندی یا موڈی ہونے کا احساس ہوا، نہ کہ اس وجہ سے کہ وہ کون تھیں۔ انھوں نے اتفاق کیا کہ ان لمحات میں وہ اپنے اور ایک دوسرے کے لیے رحم دل رہیں گی۔

ذاتی ہونا خفیہ ہونے کے برابر نہیں ہے۔ لڑکیوں نے سوچا کہ لوگ پیریڈز کو کسی حد تک دوسری جسمانی چیزوں جیسے پسینہ، ناک کا مواد اور پاخانہ سے زیادہ گندا سمجھتے ہیں۔ لوگ اپنے جسموں کے بارے میں اخفا پسند ہیں لیکن انھوں نے فیصلہ کیا کہ یہ خفیہ یا شرمندہ محسوس کرنے جیسا نہیں ہے۔ ان کے لیے شیئر کرنا اہم ہو گیا، کیونکہ چیزوں کو خفیہ رکھنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

اگر آپ اپنا گروپ شروع کرنا چاہتی ہیں، تو یاد رکھیں، کہ جو چیزیں آپ سنتی ہیں - یا پڑھتی ہیں - وہ ہمیشہ سچ نہیں ہوتی ہیں۔ جب آپ جواب تلاش کرتی ہیں - خاص طور پر آن لائن - تو یقینی بنائیں کہ ان کا ذریعہ ایسا ہو جس پر آپ اعتماد کرتی ہیں۔

Share your feedback