میرا غیر متوقع پیریڈ

میں ایک ابتر صورت حال سے کیسے نکلی

جیسے ہی میں اپنے اسکول کی کرسی سے اٹھ کھڑی ہوئی اور اس پر خون کا ایک دھبہ دیکھا – میرا چہرہ خون کی طرح سرخ ہو گیا! میں بتا سکتی ہوں کہ میری سکرٹ اس سے بھری ہوئی تھی۔ میں واپس بیٹھ گئی، کچھ پتہ نہیں تھا کہ آگے کیا کرنا ہے۔

آپ کا پہلا پیریڈ کبھی اس وقت نہیں آتا ہے جب آپ کو اس کی توقع ہوتی ہے۔ میرے لیے، یہ مسز مونی کی ریاضی کلاس کے وسط میں آیا تھا۔

میں نے اپنی سب سے اچھی دوست ایمی کو ایک نوٹ لکھا کر دیا جو مجھ سے دو نشست کے بعد بیٹھی تھی۔ ایمی نے کلاس ختم ہونے تک میرے ساتھ انتظار کیا، اور اس نے مسز مونی کو اس بارے میں بتایا۔ وہ مجھے باتھ روم تک لے گئیں جہاں میں نے خود کو صاف کیا۔ یہاں تک کہ مسز مونی نے میرے پہننے کے لیے ایک سکرٹ کا بھی انتظام کیا۔

ممی کو یہ خبر دینے کے لیے میں نے کال کیا۔ میں گھبرائی ہوئی تھی – اگرچہ اس بارے میں ہم پہلے بات کر چکے تھے۔ وہ بہت پُر جوش تھیں، اور یہاں تک کہ انھوں نے کہا ”مبارک ہو“! وہ میری بڑی بہن کے ساتھ تھیں اور وہ بھی بہت جوش میں تھی۔ ان کے ردعمل نے میری گھبراہٹ کو کچھ کم کیا، اور میں محسوس کر سکتی تھی کہ اپنے پیریڈ کا انتظام کرنے کے لیے مجھے جس چیز کی ضرورت تھی اس میں وہ میری مدد کریں گی۔

اسکول میں، ایمی نے کچھ لڑکیوں کو بلانے کا انتظام کیا۔ جب ہم ممی کا لایا ہوا کیک کھا رہے تھے، تو کچھ لڑکیوں نے مجھے اپنے پیریڈ کی کہانیاں سنانا شروع کر دیا۔

یہ سارہ کی کہانی تھی جو مجھے نروس کر رہی تھی۔ اس کا پیریڈ سوئمنگ کلاس میں شروع ہوا۔ لیکن اس کی ٹیچر نے نوٹس کیا اور پھر دوسرے طلبا کی توجہ ہٹانے میں مدد کی اور اسے اس غیر معمولی صورت حال سے باہر نکالا۔

ٹھیک ایک ہفتہ پہلے، ہانا اس وقت بد حواس ہو گئی جب اس کے اسپورٹس بیگ سے ایک پیڈ اس کے چاہنے والے ٹم کے سامنے گر گیا۔ لیکن ٹم نے پیڈ کو اٹھایا، اسے واپس کیا اور صرف مسکرا دیا۔ پھر وہ ایک ساتھ اپنی اگلی کلاس میں گئے اور کسی دوسری چیز کے بارے میں باتیں کیں – کوئی بڑی بات نہیں۔

پیریڈ کی کہانیاں تبادلہ کرنے کی اس دوپہر کے بعد، میں نے اپنی زندگی میں اس نئے باب کو گلے لگانے میں زیادہ اعتماد محسوس کیا۔ میں اپنے پیریڈ کی وجہ سے اسکول، سوئمنگ یا لوگوں سے ملنا جلنا نظر انداز نہیں کروں گی۔ اس میں شرمندہ ہونے کی کوئی بات نہیں ہے! اگرچہ میں کسی خراب صورت حال میں پھنس جاؤں - میرے دوست، ٹیچرز اور والدین ہمیشہ میری مدد کر سکتے ہیں۔

Share your feedback