پیریڈ… کیا نارمل ہے؟

اور کیا نہیں؟

آپ کے پیریڈ آنے کا مطلب صرف ماہانہ خون آنے کا آپ کی زندگی کا حصہ بننے سے کہیں زیادہ ہے۔ آپ کے ہارمونز آپ کے رحم اور بچہ دانی کو کام میں لگاتے ہیں، اور اس سے آپ اپنے جذبات میں اشتعال بھی محسوس کر سکتی ہیں۔ یہ ’ماہانہ سائیکل‘ اصل میں 21 اور 40 دنوں کے درمیان تک ہو سکتا ہے۔ آپ کو مکمل طور پر جانکاری ہونے اور تیار رہنے کے احساس میں مدد کے لیے یہاں کچھ حقائق دیے گئے ہیں!

انڈے آپ کو متلی میں مبتلا کر سکتے ہیں
کچھ لڑکیاں اپنی سائیکل کے وسط کے آس پاس، بیض ریزی کے وقت اسے محسوس کر سکتی ہیں۔ آپ کچھ متلی اور اپنی کمر یا پیٹ کے آس پاس درد محسوس کر سکتی ہیں۔ جب انڈا باہر آتا ہے تو آپ کو ہلکا دھماکہ یا مروڑ کا احساس بھی ہو سکتا ہے۔

اینٹھن آپ کے اسٹائل کی
جب آپ کو خون آتا ہے تو درد یا ’اینٹھن‘ ہونا معمول کے مطابق ہے۔ موٹی جھلی کو اترنے میں مدد کے لیے آپ کی بچہ دانی کی دیواریں سخت ہو جاتی ہیں۔ کچھ لڑکیوں کو اس کا احساس نہیں ہوتا، کچھ کو کھنچاؤ جیسا درد محسوس ہوتا ہے، کچھ کو درد کی لہریں محسوس ہوتی ہیں۔ اگر آپ کا ابھی شروع ہی ہے، تو پہلے اینٹھن خراب محسوس ہو سکتی ہے، لیکن وقت کے ساتھ یہ اکثر بہتر ہو جاتی ہے۔

گرم، درد سے بھرا ہوا، پھولا ہوا، دھبے دار، موڈی!
پیریڈز کے جیسا محسوس کرنا واقع ناگوار ہوتا ہے؟ آپ تنہا نہیں ہیں۔ آپ کے سائیکل کو ہارمونز کنٹرول کرتے ہیں- ایسٹروجن ( oestrogen )آپ کے انڈوں کے بننے کا عمل شروع کرتے ہیں، پھر پروگیسٹیرون (progesterone) آپ کے رحم کی سطح تیار کرتے ہیں۔ اس سے آپ کا موڈ خراب ہو سکتا ہے۔ اپنے پیریڈ سے پہلے زیادہ غصہ ہونا، اشک آلود اور زیادہ گرم ہونا، کمر درد ہونا یا پستانوں کا سوجنا، دھبے پڑنا اور پیٹ پھولنا عام سی بات ہے۔ اچھی غذا لینا، ہلکی ورزش، دافع درد دوائیں اور گرم غسل سب مددگار ہو سکتے ہیں۔

انڈرویئر کی جانچ
ہر لڑکی اس میں مختلف ہوتی ہے کہ اس کے انڈرویئر میں کیا چیز نکلتی ہے - لیکن اندام نہانی کا سیال یا ’اخراج‘ عام بات ہے۔ وسط سائیکل میں یہ شفاف یا ملائی نما ہو سکتا ہے، یا اپنے پیریڈ سے پہلے یا بعد میں آپ کو بھورے دھبے نظر آ سکتے ہیں (یہ بس آکسیجن کے ساتھ ملا ہوا خون ہوتا ہے)۔ اس میں شرمندگی محسوس کرنے کی کوئی بات نہیں ہے، اور عام طور پر اس سے فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایک نرس یا ڈاکٹر سے کب ملیں

  • بیضہ ریزی یا خون نکلتے وقت اگر آپ کو شدید درد ہو۔
  • اگر آپ کو بہت زیادہ خون آ رہا ہو (ہر پیریڈز پر قریب 3-5 کھانے کے چمچ عام بات ہے)۔
  • اگر کچھ دنوں سے زیادہ آپ کو بھورے دھبے نظر آتے ہیں۔
  • اگر آپ کی اندام نہانی کے ارد گرد آپ کو سوجن نظر آتی ہے، اور بہت زیادہ ، مچھلی کی بساند والا اخراج ہو، یا اگر یہ سبز، زرد یا بھورا ہو - تو یہ انفکشن کی علامات ہو سکتی ہیں تو بہادر بنیں اور جانچ کرائیں۔

Share your feedback