عنفوان شباب ایک خوشگوار سفر ہو سکتا ہے

اسے اکیلی طے نہ کریں

عنفوان شباب کے دوران، ہمارے اجسام بہت زیادہ بدل جاتے ہیں، اور کئی لڑکیوں کو تعجب ہوتا ہے کہ آیا وہ ضابطے کے مطابق ہیں۔ یہ تبدیلیاں الجھن کا احساس پیدا کر سکتی ہیں، لیکن ان کے متعلق سیکھنے کے قابل بننے، اور قریبی دوستوں یا خاندن کے ساتھ بات کرنے سے یہ سفر کم ڈراؤنا ہو سکتا ہے۔ جب میں نے عنفوان شباب سے گزرنے کا آغاز کیا تو میں نے اپنی بہترین سہیلی کے پاس جانے کا فیصلہ کیا، حالانکہ مجھے ابتداً اس سے تھوڑی سی شرم کا احساس بھی ہوا۔ ایک دوسرے کے ساتھ بات کرنے سے ہم دونوں میں زیادہ خود اعتمادی کا احساس پیدا ہوا اور ہم نے بہت کم تنہائی محسوس کی۔

عنفوان شباب عمومی طور پر اس وقت شروع ہوتا ہے جب ہم 8 تا 14 سال کی عمر کے ہوتے ہیں۔ اس تبدیلی کے وقت کے دوران، آپ کا جسم متعدد ہارمون خارج کرتا ہے اور یہ ہماری بیضہ دانیوں کی ایسٹروجین پیدا کرنے میں حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ بعض اوقات ہارمونز کا یہ بہاؤ ہمیں جذباتی اور الجھن کا شکار بنا سکتا ہے۔ یہ بالکل معمول کے مطابق ہے، لیکن یہ بات اہم ہے کہ آپ اپنے احساست کو اپنی سہیلیوں اور قابل اعتماد بالغوں کے ساتھ شیئر کرنےکے قابل ہوں۔ وہ آپ کے تنہائی کے احساس میں کمی کریں گے اور وہ آپ گو گلے لگا سکتے اور غمگین ہونے کی صورت میں مشورہ دے سکتے ہیں۔ عنفوان شباب کے دوران اپنے بارے میں غیر یقینی کیفیت کا احساس عام سی بات ہے۔ بہت ساری تبدیلیاں واقع ہو رہی ہیں اور بعض اوقات ہم اپنا موازانہ اپنے دوستوں کے ساتھ کرتے ہیں۔ یہ بات یاد رکھیں کہ ہرشخص اپنے سفر پر پے اور ہر شخص اپنے ذاتی وقت پر ہی تبدیل ہوتا ہے۔

جب آپ کا عنفوان شباب شروع ہو تو، آپ اپنے اندر چند جسمانی تبدیلیوں کا مشاہدہ کریں گی۔۔ بعض اوقات یہ جسمنای تبدیلیاں آپ کو تھوڑا سا جذباتی ہونے کا احساس دلائیں گی۔ اپنے جسم میں ہونے والی تبدیلی کو دیکھنا کچھ عجیب سا محسوس ہو سکتا ہے اور بے چینی کا آحساس اس عمل کا حصہ ہے۔ آپ کے وزن میں بھی تھوڑا سا اضافہ ہو سکتا ہے اور اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ آپ کے پستان بڑھنا شروع ہو جائیں، اور ایسی جگہوں پر جیسا کہ بازؤوں کے نیچے اور آپ کی ٹانگوں اور فرج پر بال آنا شروع ہو جائیں۔ یہ تبدیلیاں ہم سب میں آتی ہیں لیکن ابتداً عجیب سی لگ سکتی ہیں۔ اسی وجہ سے یہ بات اہم ہے کہ اپنے احساسات کو ہم اپنی سہیلیوں کے ساتھ شیئر کریں۔ اگر آپ کو کچھ بہترین سہیلیاں میسر ہوں جو آپ کا ساتھ دیتی ہوں تو اس سفر سے آپ اس طرح گزریں گی کہ گویا آپ کوئی سپر اسٹار ہوں۔

معاونت طلب کرنے میں بعض اوقات خوف محسوس ہو سکتا ہے، لیکن میرا اپنی بہترین دوست کے ساتھ ا عنفوان شباب سے متعلق بات چیت کرنا بہترین چیز تھی جو کہ میں نے کی۔ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ اپنے تجربات کو شیئر کرنا ہو گا اور اس کا مطلب یہ تھا کہ ہمیشہ میرے ساتھ کوئی موجود تھا، جو اس بات کو سمجھتا تھا کہ میں کس صورت حال سے گزر رہی ہوں۔ عنفوان شباب ایک خوشگوار سفر ہو سکتا ہےجب تک کہ آپ کے پاس اپنے چہیتےموجود ہوں۔

Share your feedback