یہ کوئی ایسی چیز نہیں جس سے آپ شرمندہ ہوں
پہلی مرتبہ ماہواری کا آنا آپ کے لیے بہت حیران کن ہو سکتا ہے! ہو سکتا ہے کہ آپ اچانک جذبات کے ایک بھنور میں پھنس جائیں - خوفزدہ ہو جائیں، مشتعل ہو جائیں، تذبذب کا شکار ہو جائیں، پریشان ہو جائیں اور ہو سکتا ہے کہ آپ اس بارے میں بہت سے سوالات بھی پوچھنا چاہیں۔
ان تمام جذبات اور خدشات کو ہر گز چھپا کر نہ رکھیں، کیونکہ آپ دیگر لوگوں کی باتوں سے خوفزدہ ہو سکتی ہیں۔ یاد رکھیں، ہر عورت کو ماہواری آتی ہے - یہ بلوغت کی جانب قدم بڑھانے میں معمول کی بات ہے۔ اپنی ماہواری کے ساتھ بطریق احسن نمٹنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کے بارے میں بات کی جائے!
اپنی دوستوں کو کیسے بتایا جائے
اگر آپ کی دوستوں کے درمیان اس بارے میں بات چیت نہیں ہوتی کہ ماہواری آںے کا مطلب کیا ہے اور اس میں کیا ہوتا ہے، تو یہ وقت ہے کہ آپ پہل کریں۔ اگر آپ لڑکوں اور لڑکیوں کے ساتھ مشترکہ وقت گزارتی ہیں، تو کوشش کریں کہ کسی ایسے وقت کے دوران اپنی دوستوں سے اس موضوع پر بات چیت کریں جب لڑکے پاس موجود نہ ہوں۔ اس طرح کی کوئی بات کر کے اس بات چیت کا آغاز کریں "اس مہینے مجھے ماہواری آئی ہے اور میں بہت پرجوش ہوں! کیا آپ میں سے بھی کسی کو آئی ہے؟" آپ کی دیانتداری آپ کی دوستوں کو بھی اس بارے میں بات چیت کرنے کا حوصلہ دے گی اور آپ یہ جان کر حیران ہو جائیں گی کہ آپ اپنے گروپ میں اکیلی نہیں ہیں جس کی ماہواری شروع ہوئی ہے۔ ایک دوسرے کے ساتھ کھل کر بات چیت کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ سوالات کے جوابات اور مفید مشوروں سے ایک دوسرے کی مدد ہو جاتی ہے۔
اپنی فیملی کو کیسے بتایا جائے
ہو سکتا ہے کہ آپ صرف اپنی ماں، والد، دونوں یا کسی آنٹی کے ساتھ رہائش پذیر ہوں… اس سے قطع نظرکہ آپ کی خاندانی زندگی کی ترتیب کیا ہے، یہ بات ضروری ہے کہ آپ اپنے قریبی لوگوں کو اس بارے میں بتائیں۔ جب آپ انہیں بتائیں گی، تو وہ آپ کی کوئی معاونت کر سکیں گے اور آپ کو آپ کی ضرورت کی پروڈکٹس خرید کر دے سکیں گے۔ انہیں بتانے کے لیے کسی پرسکون وقت کا انتخاب کریں۔ انہیں بتائیں کہ آپ کیسا محسوس کرتی ہیں - خوفزدہ ہیں، پرجوش ہیں یا گھبرائی ہوئی ہیں - اور ان سے کوئی مشورہ مانگیں۔ جب انہیں معلوم ہو گا تو تبھی وہ آپ کی کوئی مدد کر سکیں گے اور اس کے علاوہ انہیں یہ احساس بھی ہو جائے گا کہ آپ اب بڑی ہو گئی ہیں اور بالغ بننے والی ہیں۔
یاد رکھیں، ماہواری کا آنا زندگی کی ایک معمول کی حقیقت ہے اور تمام خواتین کو جلد یا بدیر ماہواری آتی ہے۔ اپنے طور پر سب کچھ تلاش کرنے کی کوشش مت کیجیے۔ اس کے بارے میں بات کرنے سے آپ کو معاونت کے لیے ایک انتہائی اہم نیٹ ورک مل جائے گا۔
Share your feedback