بلوغت میں پڑنے والے کھچاؤ کے نشان

بہت عام ہیں۔ بالکل قدرتی ہیں۔

کھچاؤ کے نشان زیادہ تر لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے بلوغت کا ایک قدرتی جزو ہیں. جب آپ بڑے ہوتے یا تیزی سے وزن میں اضافہ کرتے ہیں (جیسے کہ بلوغت کے دوران) تو آپ کے جسم پر باریک لکیریں نمودار ہو سکتی ہیں۔ بس یہی تو کھچاؤ کے نشان ہیں.

اگر آپ کو اپنے جسم پر کھچاؤ کے نشان نظر آتے ہیں، تو آپ اس میں اکیلے نہیں ہیں۔ زیادہ تر لڑکیوں اور خواتین کے یہ نشان ہوتے ہیں، عموماً ان کی چھاتیوں، رانوں، کولھوں، اور پچھواڑے پر۔ بہت سی خواتین کو یہ حمل کے دوران بھی ہو جاتے ہیں۔

کھچاؤ کے نشان کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہیں جتنا کچھ لوگ انہیں بنا لیتے ہیں۔ وہ بڑھوتری کا قدرتی حصہ ہیں اور بہت سے لوگوں کو یہ ہو جاتے ہیں۔ یاد رکھیے، کامل جسم جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی اور کوئی بھی دو جسم ایک جیسے نہیں ہوتے۔

حقیقی خوبصورتی اندر سے آتی ہے، اس لیے جو کچھ باہر ہو رہا ہے اس کے بارے میں زیادہ پریشان مت ہوئیے۔ بڑھنے کے لیے آپ کے جسم کو تبدیل ہونا پڑتا اور اسے مطابقت اختیار کرنی پڑتی ہے۔ تصورمیں لائیے کہ 30 سال کا ہوتے ہوئے آپ ایک دس سال کے جسم میں پھنس جائیں؟ اوہ!

بلوغت بھی ایک مہم ہے۔ ہم سب کے اعتراضات ہیں، تو اپنے کھچاؤ کے نشانوں کو ایسی نظر سے دیکھیے جیسے کہ ایک چیمپیئن ہر اس جنگ میں حملہ آور ہوتا ہے جو آپ نے جیتی ہے، اور آپ اس میں سے بچ کر نکل آئے ہیں۔ یہ بالکل برا نہیں لگتا، ٹھیک ہے ناں؟

کھچاؤ کے نشان جیسے جیسے آپ بڑے ہوتے ہیں کم نمایاں ہوتے جاتے ہیں، لیکن چند ایسی چیزیں ہیں جو آپ ان کے ساتھ نپٹنے کے لیے کر سکتے ہیں جبکہ آپ بلوغت میں سے گزر رہے ہوتے ہیں۔

1۔ جسم کی قدرتی کریمیں جیسے کوکؤا اور شیا بٹر جن میں وٹامن-ای وافر مقدار میں ہوتا ہے، استعمال کیجیے، یہ آپ کی جلد کو زیادہ لچکدار بناتی اور بڑھوتری کا دباؤ کم کرتی ہیں۔

2۔ بہت زیادہ پانی ہیجیے اور اپنے آپ کو ہائیڈریٹڈ رکھیے۔ یہ آپ کی جلد کو کم کھچاؤ والی بنا دے گا۔

3۔ باقاعدگی سے ورزش کیجیے اور صحت پرور غذا کھائیے۔ اس طرح آپ اپنے وزن کی بڑھوتری بھی کم کر ۔ سکتی ہیں جسم کا باقاعدہ پھیلانا آپ کی جلد کو ملائم بناتا اور کھچاؤ کے نشانات کو کم نمایاں بناتا ہے۔

یاد رکھیے، کہ آپ کی بیرونی شباہت آپ کے اندرونی احساسات پر اثر انداز نہ ہونے پائے۔ آپ کے ظاہری دکھاوے سے زیادہ آپ کی اپنی اہمیت ہے، اس لیے اہم چیزوں پر توجہ مرکوز کیجیے۔

Share your feedback