حفاظتی تولیے کا گہر تجزیہ

آپ کوہر ماہ چند روز کے لیے اس کی ضرورت ہو گی

ہو سکتا ہے کہ آپ نے اسے اپنی ماں یا بہن کے بیگ میں دیکھا ہو اور آپ حیران ہوں کہ یہ کس لیے ہے۔ ہاں، اسے کہتے ہیں حفاظتی تولیہ!

ایک وقت آئے گا کہ آپ کے جسم میں تبدیلیاں ہوں گی۔ اسے کہتے ہیں بلوغت اور اس کے ساتھ شروع ہو جاتی ہے ماہواری۔ ہم حفاظتی تولیے استعمال کرتی ہیں جب ہمیں حیض آتا ہے۔ مگر اس سے سے پہلے کہ ہم جانیں کہ یہ کس طرح استعمال کیے جاتے ہیں، آئیے دوبارہ ملاحظہ کریں کہ ماہواری کے دوران ہوتا کیا ہے۔

حیض، ماہواری کے دور کا ایک حصہ ہوتا ہے، ہر ماہ ہونے والا واقعہ جو ہمارے اجسام کو حمل کے لیے تیار کرتا ہے۔ یہ ایسے ہوتا ہے:

Day_1-7.png

). 7--1 دن: ماہواری کا دور شروع ہہوتا ہے جب بچے دانی اپنی پرتوں سے مائع نکالتی ہے۔ آپ کا جسم اس کا اخراج آپ کی فرج سے خون کی شکل میں کرتا ہے۔ اسے کہتے ہیں حیض اور یہ کئی دن تک آتا رہتا ہے جس کا انحصار ہر خاتون پر ہوتا ہے اس وقت ہم حفاظتی تولیہ استعمال کرتی ہیں خون کو جذب کرنے کے لیے۔

Day_7-14.png

). 7 -- 14 دن: یہ وقت ہوتا ہے کہ جب انڈے بننے شروع ہوتے ہیں۔ آپ کا رحم انڈے بنانے کے لیے تیار ہوتا ہے۔ اسی دوران آپ کی بچے دانی نئی پرتیں بنانا شروع کر دیتی ہے۔

Day_14-17.png

). 14 -- 17 دن: یہاں آپ کا رحم انڈے کا اخراج کرتا ہے اور یہ اپنا راستہ بناتے ہوئے بچے دانی میں چلا جاتا ہے۔ یہ وقت ہوتا ہے کہ جب آپ انتہائی زرخیز ہوتی ہیں۔ اگر آپ حاملہ نہیں ہونا چاہتیں تو جنسی اختلاط کے وقت مانع حمل اشیاء استعمال کیجیے -- اور جنسی اختلاط سے لگنے والی بیماریوں سے بچنے ککے لیے بھی

Day_17-25.png

). 17 -- 25 دن: انڈہ بچے دانی کے اندر چلتا رہتا ہے۔ اگر یہ مردانہ جرثومے سے نہیں مللتا تو یہ ٹوٹ جائے گا اور جسم سے خاج ہو جائے گا۔

Day_25.png

). 25 دن: آپ کا جسم بچے دانی سے پرتوں کا اخراج کرے گا اور آپ کا ماہواری کا نیا دور شروع ہو جائے گا۔

ٹھیک، ہے نہ یہ حیران کن: تو یہ ہے جو کہ عموماً ماہواری کے عمل کے دوران ہوتا ہے۔ تاہم، ہر کسی کا ماہواری کا دورانیہ ہو بہو اس طریقے کا نہیں ہو گا۔ آپ کے پہلے شروع ہونے والے پیریڈز عام طور پر بے قاعدہ ہوتے ہیں، اور یہ پوری طرح روائیتی ہے!

اب ہم جان گئی ہیں کہ حفاظتی تولیے کیا ہوتے ہیں۔ حفاظتی تولیوں کے استعمال کے بارے میں یہاں ہیں چند مزید اشارے:

New_napkin.png

یہ یقینی بنا لیں کہ تولیہ نیا اور سیل بند ہے تاکہ اس کے تحفظ اور صفائی کا یقین ہوسکے۔

Remove_strips.png

). تولیے کو اپنی پینٹی پر لگانے سے پہلے اس کی پلاسٹک کی تیلیاں نکال لیجیے، تاکہ اس کے پیچھے والے سٹیکرز کو استعمال کیا جا سکے۔ سٹیکرز تولیے کو آپ کے زیر جامہ کے ساتھ منسلک کر دیتے ہیں۔ یا دوسری صورت میں یہ ہل سکتا یا گر سکتا ہے۔

c). آپ کے بجٹ اور ضروریات کے مد نظر مختلف تولیے میسر ہیں۔ جو آپ کے لیے پوری طرح موزوں ہو اس کا انتخاب کیجیے۔

Change_napkin.png

). تولیہ بھر جانے پر یا چھ گھنٹے بعد تبدیل کیجیے۔ اس کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے، اس طرح آپ ہمیشہ تازہ اور صاف رہیں گی!

Share your feedback