میرے جسم کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟

بلوغت۔۔۔۔ ہر کوئی اس سے گزرتا ہے!

شاید آپ نے نوٹ کیا ہو کہ حال ہی میں آپ کا جسم کچھ مختلف محسوس ہو رہا ہے، آپ کے اعضاء بدل رہے ہیں اور آپ بہت زیادہ حساس ہو گئی ہیں۔ یہ سب کچھ معمول کے مطابق ہے -- اور اسے کہتے ہیں بلوغت۔

**بلوغت؟ مجھے مزید بتائیے۔۔۔۔"

ہر کوئی مختلف ہے، لیکن ایک چیز جو ہم سب میں مشترک ہے -- لڑکوں اور لڑکیوں دونوں میں، وہ یہ ہے کہ ہم سن بلوغ سے گزرتے ہیں۔ یہ ہماری زندگی میں وہ وقت ہوتا ہے کہ جو ہمیں بتاتا ہے کہ اب ہم بڑھ کر بالغ ہو رہے ہیں۔ آپ کا سن بلوغ بڑی چھوٹی یعنی 7 یا 8 سال کی عمر میں شروع ہو سکتا ہے اور یہ پھر چار یا پانچ سال تک چلے گا، لیکن اس سے قطع نظر کہ آپ کو یہ کس عمر میں شروع ہوتا ہے، ہم سب آخرکار اس سے گزرتے ہیں۔

کچھ تببدیلی ہونے کا وقت

آپ کے جسم کے ساتھ بہت ساری چیزیں ہونا شروع ہو جائیں گی، اور یہ ہے جو کہ آپ کو جاننا چاہیے ۔۔۔۔

  • آپ کے پستان بڑھنے لگ جائیں گے
  • آپ لمبی ہو جائیں گی
  • آپ کی جلد اور بال چکنے ہو سکتے ہیں
  • آپ کا جسم بھر جائے گا اور آپ کی گولائیاں بن جائیں گی۔
  • ہو سکتا ہے کہ آپ کے کچھ کیل مہاسے نکل آئیں آپ کی بغلوں اور فرج کے ارد گرد بال (موئے زنار) اگ آئیں گے
  • آپ کے پیریڈز آنا شروع ہو جائیں گے

آپ کے پیریڈ کے متعلق سب کچھ

جب آپ بلوغت میں داخل ہوتی ہیں تو لڑکی کے جسم میں جو سب سے اہم تبدیلی آتی ہے وہ ہے کہ جب آپ کی ماہواری شروع ہوتی ہے -- یعنی آپ کے پیریڈ۔

آپ کی ماہواری کے ابتدائی مرحلہ میں، آپ کے ہارمونز آپ کی بیضہ دانیوں میں انڈے پیدا کرتے ہیں۔ اگلے مرحلہ میں، آپ کی بیضہ دانیاں ان انڈوں کو خارج کرتی ہے۔ اس دوران، آپ کے ہارمونز آپ کی بچہ دانی کے غلاف کی تخلیق شروع کرتے ہیں تاکہ آپ کے انڈوں کو (مردانہ منی کے ذریعہ) زرخیز بنائے جانے کی صورت میں، یہ حمل کے لیے تیار رہیں۔

اگر یہ انڈے زرخیز نہیں بنائے جاتے تو یہ غلاف ایک مائع کی شکل میں، جس میں خون شامل ہوتا ہے، آپ کی فرج سے خارج ہو جاتی ہیں (آپ کی ماہواری)۔ یہ بس اتنا ہی ہے- اس میں کوئی گھبرانے یا تعجب کرنے کی ضرورت نہیں، بس اتنا ہے کہ آپ کا حیرت انگیز جسم حیرت انگیز امور انجام دینے میں مصروف رہتا ہے۔

بلوغت ڈراؤنی لگ سکتی ہے، مگر یاد رکھیے کہ ہم سب اس سے گزرتے ہیں -- تو جان لجیے کہ آپ اکیلی نہیں ہیں!

Share your feedback