آپ کا جسم مطابقت اختیار کر رہا ہے!
ہو سکتا ہے کہ آپ یہ جاننا چاہتی ہوں کہ کس وجہ سے ایسا لگتا ہے کہ آپ کو چند مہینے ماہواری تاخیر سے ہو تی ہے اور جبکہ دیگر مہینوں میں جلد ہوتی ہے، اور بعض اوقات بالکل نہیں ہوتی ۔ ابتدا میں بے ضابطہ ماہواری ایک معمول کی چیز ہے۔ آپ کا جسم یہ بات سیکھ رہا ہوتا ہے کہ آپ کے دورانیوں کو کس طرح باضابطہ بنایا جائے اور آپ کی ماہواری کو معمول میں آنے کے لیے مہینے، بلکہ کئی سال بھی لگ سکتے ہیں۔
آپ کی ماہواری میں تاخیر واقع ہونے کے دیگر اسباب بھی ہو سکتے ہیں – ممکن ہے کہ آپ بہت ہی دبلی پتلی ہوں، آپ کا وزن زیادہ ہو، بہت زیادہ ذہنی دباؤ کی شکار ہوں یا آپ کے جسم میں معقول مقدار میں آئرن نہ ہو۔ اگر آپ کو ماہواری بالکل ہی نہ ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا جسم آپ کو ایک پیغام بھیج رہا ہے۔ اپنے آپ کو صحت مند رکھنا اہم ہے، اس لیے یہ بات یقینی بنائیں کہ آپ پروٹین سے بھری غذائیں ( جیسے مرغی، انڈے اور خشک میوے) کھاتی ہیں اور اچھی طرح سوتی ہیں۔
آپ کی ماہواری کا حساب رکھنے کا عمدہ طریقہ اپنے دورانیہ کو شمار کرنا ہے ، تاکہ آپ کو یہ بات معلوم ہو کہ آپ کو اپنی ماہواری کی کب توقع ہے۔ اگر یہ 28 دنوں والا دورانیہ ہو تو آپ کی ماہواری کی مدّت 5 تا 7 دن ہوگی۔ لہذا، اپنی پچھلی ماہواری کے آخری دن سے گننا شروع کریں اور اپنی اگلی ماہواری کے پہلے دن پر رُک جائیں۔ ایسا تین مہینے تک کریں اور اگر آپ کی ماہواری کے آغاز اور اختتام کے درمیان والے دنوں کی تعداد ہر ماہ مختلف ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی ماہواری کا دورانیہ بے ضابطہ ہے۔
بعض لڑکیوں میں ہارمون سے متعلق عدم توازن پایا جاتا ہے، جو کہ ان کی طرز زندگی کے عوامل کی وجہ سے واقع ہوتا ہے ( بہت زیادہ ورزش، یا ڈائٹنگ، ذہنی دباؤ یا ضبط ولادت کی گولیاں کھانا) یا کوئی طبی کیفیت ( جیسا کہ پولی سسٹک اوویرین سنڈروم)، اور یہ بھی بے ضابطہ ماہواری کا سبب بن سکتا ہے۔
اپنے جسم کا دھیان رکھنا شروع کر دینا اہم ہے۔ اپنی ذات کا خیال رکھنا آپ کے لیے اپنے ذہنی دباؤ کی سطح معقول رکھنے کو یقینی بنائے گا، ایک اچھی مقدار میں ورزش کرنا آپ کو صحت مند رکھے گا اور اچھے احساس والے ہارمونز پیدا کرے گا اور صحت مند غذا کھانا اس بات کو یقینی بنائے گا کہ آپ اپنے جسم کو درست طور پر چلنے کے لیے درکار ایندھن فراہم کر رہی ہیں۔
اگر آپ کو چند ماہ تک ماہواری نہ آئے یا اگر یہ 7 دنوں سے زیادہ مدت تک ہو تو آپ کو سشورہ دیا جاتا ہے کہ آپ اپنے ڈاکٹر کے پاس جا کر اس سے ملاقات کریں یا کسی ایسے بالغ فرد کے ساتھ بات کریں جس پر آپ کو اعتماد ہو اور اس کے ساتھ آپ و اطمینان محسوس کریں۔
Share your feedback