کون کہتا ہے کہ ماہواری " آلودہ" چیز ہے؟

آپ ہر سنی سنائی چیز پر یقین نہ کریں۔

بعض اوقات آپ کو اپنی ماہواری کے آغاز کے وقت کچھ خوف محسوس ہو سکتا ہے۔ ماہواری سے متعلق پرانی قسم کی کہانیاں کہ یہ گندی ہوتی ہے اس پریشانی میں مزید اضافہ کرتی ہیں۔ یہ صحیح نہیں ہے، لیکن یہ ہمیں تنہائی کا احساس دلا سکتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ماہواری دنیا کی آدھی آبادی کے ساتھ وقوع پذیر ہوتی ہے اور یہ کوئی گندی یا ایسی چیز نہیں ہے جس سے شرمندہ ہوا جائے! ان چند چیزوں کو یاد رکھنے سے حیض سے متعلق آپ کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا اور ماہواری سے متعلق آپ کی ہر قسم کی پریشانیاں ختم ہو جائیں گی۔

1۔ ماہواری زندگی کا ایک معقول حصّہ ہے!

ماہواری مکمل طور پر معمول کے مطابق ہے اور یہ کسی بھی طرح گندی نہیں ہے۔ در حقیقت آپ کو ماہواری آنا اچھی صحت کی علامت ہے۔ یہ ایک قدرتی جسمانی عمل ہے اور ایک ایسی چیز ہے جس کا دنیا بھر کے لوگ تجربہ کرتے ہیں۔ جی ہاں، حتیٰ کہ آپ کی پسندیدہ خواتین پوپ سٹار، فلمی آئیکان، استاد یا سیاست دان بھی۔ اپنی سہیلیوں سے اپنی ماہواری کے بارے میں بات کرنا اپنی خود اعتمادی کے احساس میں اضافہ کرنے اور تنہائی کے احساس کو کم کرنے کا عمدہ طریقہ ہے۔ آپ کسی قابل اعتماد اور اپنی پسندیدہ بڑی عمر والی خاتوں سے بھی، بات کر سکتی ہیں۔ ایسی عورتوں کے ایک گندھے ہوئے نیٹ ورک کی موجودگی معاونت یافتہ ہونے کا احساس دلانے کا ایک زبردست ذریعہ ہے۔

2۔ وقت سے پہلے تیاری کرنا موزوں ہے۔

اگر آپ کو غیر متوقع طور پر ماہواری شروع ہونے کے خیال سے پریشانی کا احساس ہو تو آپ کیوں نہ اس صورت حال سے نمٹنے کی کچھ اشیا اپنے بیگ میں رکھیں۔ سینیٹری پیڈز، نیپکنز اور ایک فالتو قابل تبدیل زیر جامہ اپنے ساتھ رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ ہمیشہ تیار ہیں۔ آپ کی ماہواری کی ابتدا میں تھوڑی سی بے ضابطگی معمول کی بات ہے، اس لئے آپ اپنی ماہواری کے شروع ہونے سے چند روز پہلے پیڈ پہننا شروع کر سکتی ہیں۔ کیلنڈر میں اپنی ماہواری کی تاریخوں پر نشان لگانا ایک زبردست بات ہے، اس سے آپ کو اپنے حیض کے دورانیے کا اندازہ ہوگا۔

3۔ ماہواری کوئی شرمندگی والی چیز نہیں ہے۔

جب میں ایک نوخیز لڑکی تھی، تو میری ماہواری غیر متوقع طور پر ایک گروسری سٹور میں شروع ہوئی تھی۔ میں اپنے لیے کچھ پھل خرید رہی تھی، اس وقت ایک بڑی عمر والی عورت نے میرے کاندھوں کو تھپکا اور مجھے بتایا کہ میرے شارٹس سے کچھ رس رہا ہے۔ تاہم، اس نے نہ تو میرا مذاق اڑایا اور نہ ہی مجھے ایسا محسوس ہونے دیا کہ میرے ساتھ کچھ غلط پیش آیا ہے۔ اس نے نرمی سے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے باتھ روم کا راستہ دکھایا۔ حالانکہ مجھےتھوڑی سی شرمندگی ہوئی، پر اس کی مروت نے مجھے یہ احساس دلایا کہ یہ کوئی ایسی بات نہیں ہے کہ اس سے شرمندہ ہ ہوا جائے۔ بعض اوقات ہمیں رسنے کا یا کوئی اور ناگوار لمحہ پیش آ سکتا ہے، لیکن یہ کوئی ایسی بات نہیں ہے کہ اس کے بارے میں برا سوچا جائے۔

لہذا، یہ بات یاد رکھیں کہ ماہواری آپ کے ایک زبردست عورت بننے کی جانب، جس کے لیے کہ آپ پیدا ہوئی ہیں، سفر کا ایک مرحلہ ہے! اس سے آپ کی موجودہ شخصیت میں کوئی فرق نہیں پڑتا اور یہ یقیناً آپ کو گندہ نہیں بناتی۔ یہ ہماری زندگی کا ایک فطری اور معقول حصّہ ہے۔ اب اگر لوگ آپ کی ماہواری کے دوران آپ سے مختلف طور پر سلوک کرنے کی کوشش کرنے لگیں تو آپ اپنے آپ کے لیے کھڑے ہو کر ان کے سامنے ان حقائق کو دہرا سکتی ہیں۔

Share your feedback