یہ کیوں ضروری ہے
جب آپ کے پاس رقم ہو تو اسے استعمال کرنا آسان ہوتا ہے! خصوصاً اُس وقت جب آپ کافی عرصے سے کچھ خریدنا چاہ رہی ہوں - جیسے نیا اسکرٹ سینے کے لیے میٹیریئل یا آپ کے پسندیدہ مصنف کا لکھا ہوا ناول۔ کچھ کھانے پینے کے لیے خود پر خرچ کرنا کوئی ایسی بُری بات نہیں لیکن اپنے مستقبل کے لیے بچت کرنا بہت اہم ہے۔
ملنے والی رقم میں سے ہر دفعہ تھوڑی تھوڑی رقم محفوظ کرنا اپنے مستقبل کے لیے کچھ بڑا کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ لیکن ہمیشہ ایسا کرنا آسان نہیں ہوتا اس لیے آغاز کرنے کا طریقہ یہاں بیان کیا جا رہا ہے:
حساب لگائیں کہ اس وقت آپ کو کتنی رقم کی ضرورت ہے - اگر آپ کو اسکول کے لیے کتابیں یا کسی اور ضروری چیز جیسے دوائی خریدنے کی ضروت ہو تو خرچ کرنے میں کوئی خرج نہیں۔ اس رقم سے آپ اپنے لیے کوئی چھوٹی موٹی چیز جیسے کوئی زبردست نیا صابن خریدنے کے لیے تھوڑی سی رقم علیحدہ کر سکتی ہیں۔ باقی بچ جانے والی رقم وہ ہے جسے آپ کو محفوظ کرنا چاہیے۔ کتنی رقم کافی ہو گی؟ آپ کے پاس جتنی رقم ہو اُس میں سے نصف کو محفوظ کرنے کی کوشش کریں۔
اپنے والدین یا کسی قابلِ اعتبار بالغ شخص جیسے اپنی آنٹی سے کسی بنک یا مقامی بچت گروپ میں اکاؤنٹ کھولنے کے بارے میں بات کریں۔ ہو سکتا ہے چند بچت گروپس آپ کو اپنا ذاتی اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دے دیں لیکن باقیوں میں ممکن ہے کہ کسی بالغ شخص کو آپ کی خاطر اکاؤنٹ کھولنا پڑے۔ اس طرح سے اپنی رقم پس انداز کرنے کی ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ اس سے آپ کو اسے حاصل کرنے اور خرچ کرنے کے لیے زیادہ کوشش کرنا پڑے گی!
اگر آپ کے لیے بنک تک رسائی ممکن نہیں تو اپنی رقم کو اپنے بٹوے کی پہنچ سے دور رکھنے کے لیے اسے لاک والے کسی پُرانے جار، ٹِن یا باکس میں محفوظ کریں۔ اپنے والدین سے کہیں کہ آپ کے جار کو اپنے پاس رکھ لیں یا پھر اسے کسی ایسی محفوظ جگہ سنبھال کر رکھیں جہاں آپ آسانی سے اس تک رسائی نہ کر سکیں - اس سے آپ کے لیے اس رقم کو خرچ نہ کرنا آسان ہو جائے گا!
بچت کرنا آپ کے مستقبل کے لیے اہم ہے - اور اس عادت کو اپنانا آپ کے لیے فائدہ مند ہو گا۔ آپ کو زندگی میں جن بڑی چیزوں کی خواہش ہو سکتی ہے - جیسے پڑھائی، کاروبار شروع کرنا، یا پھر شادی کرنا اور ایک دن اپنے لیے گھر خریدنا - ان کے لیے کافی پیسے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ رقم کو پس انداز کرنے کا ہُنر سیکھنے سے آپ کے لیے آسان ہو گا کہ جب کبھی آپ کو زندگی میں بڑی رقم خرچ کرنے کی ضرورت پڑے تو آپ آسانی سے اس کا انتظام کر سکیں!
Share your feedback
آپ کے خیالات
saad
Api fasool karshai nai karani chia bachat ka sab sa am kam ka sarf zorrat ki la or balli zorrat koi chies na la
فروری 1, 2023, 2:34 شام
56503
Bchat bhot zrori hai agr orat khod pesy kmhati to use pta hota bchat kitni zrori hai kisi ko agr Meri bat bori lagi ho to Surry
جنوری 21, 2023, 8:06 شام
Khushboo
Yes
اکتوبر 7, 2022, 1:33 شام
Khushboo
Right
اکتوبر 7, 2022, 1:33 شام
Latest Reply
Salma
Mei apse bat krna chahti hon
Pasha
Hi dear
Sabahat
Zabardast
مئی 10, 2022, 6:17 صبح
Latest Reply
Pasha
Kia zabardast dear I am pasha and you