اچھی تعلیم حاصل کرنا آپ کا بھی حق ہے
کیا آپ جانتی ہیں کہ تعلیم کا حصول لڑکیوں (جیسا کہ آپ!) کے لیے بہتر زندگی گزارنے میں مدد گار ثابت ہوا ہے؟ اور تعلیم کا حصول صرف لڑکیوں کے لیے نہیں بلکہ پورے معاشرے کے لیے اہم ہے۔ ماہرین نے اس پر تحقیق بھی کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جب لڑکیاں پرائمری اور سیکنڈری تعلیم اسکول میں مُکمل کر لیتی ہیں تو اس کا امکان بہت بڑھ جاتا ہے کہ وہ بیماریوں اور ایسے معاملات جیسے کہ وہ کب شادی کریں گی اور کتنے بچے پیدا کرنا چاہیں گی کے ضمن میں زیادہ عقلمندانہ فیصلے کریں۔ تحقیق نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ لڑکیوں کو تعلیم دلانا کسی مُلک کی مالی حالت کو مُستحکم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے کیونکہ تعلیم یافتہ لڑکیاں بہتر نوکریاں حاصل کرتی ہیں، زیادہ کماتی ہیں اور اپنے اہلِ خانہ کو غربت کے اندھیروں سے نکالنے میں ان کی مدد کرتی ہیں، بلکہ یہ بھی ہے کہ مزید نوکریاں تخلیق کرتی ہیں!
یہی وجہ ہے کہ بہت سی ریاستیں اور دنیا بھر کی تنظیمیں، جیسے اقوامِ مُتحدہ، لڑکیوں کے حصولِ تعلیم کی حمایت کرتی ہیں۔ لیکن صرف بڑی تنظیموں اور ریاستوں کا ہی یہ خیال نہیں کہ لڑکیوں کو تعلیم دلانا زبردست کام ہے، ذیل میں دُنیا کے مُختلف حصوں میں رہنے والی آپ جیسی ہی لڑکیوں کے اس بارے میں تاثرات دیے جا رہے ہیں…
بنگلہ دیش کی رہائشی دانوی (18) کا کہنا ہے۔ "میں اُن لاکھوں لڑکیوں میں سے ایک ہوں جن کی بنگلہ دیش فیمیل سیکنڈری اسکول اسسٹنس پروگرام کے ذریعے مدد کی گئی ہے۔ سات بچوں میں سب سے چھوٹی ہونے کے ناطے میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ میں کبھی اسکول جا سکوں گی - یہ انتہائی مہنگا کام تھا۔ لیکن اس پروگرام کے مالی تعاون سے میری فیس ادا ہو گئی اور میں اس سال اسکول کی تعلیم سے فارغ ہو جاؤں گی۔ اس پروگرام نے بہتر اسکولز بنانے میں بھی اعانت فراہم کی ہے اور میرے اسکول میں تو انہوں نے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے علحدہ ٹوائلٹس کا انتظام بھی کیا ہے، جو ایسی سہولت ہے جس سے میرے علاقے کے کچھ اسکول محروم ہیں۔"
"یہاں لائبیریا میں چلڈرنز لاء آف لائبیریا پر 2012 میں دستخط کیے گئے"، میاتا نے بتایا (14)۔ "یہ قانون اقوامِ مُتحدہ کے حقوقِ بچگان کے کنونشن (Convention of the Rights of the Child) کی بنیاد پر بنایا گیا ہے جس کا مقصد تمام بچوں کی حفاظت کرنا اور تعلیم کے حصول کے اُن کے حق کی ترویج کرنا ہے! میری والدہ کے برعکس، میرے پاس موقع ہے کہ اچھی تعلیم حاصل کروں کیونکہ اِس قانون کا مقصد اسکولوں اور اُستادوں کو بہتر بنانا ہے۔ مزید برآں، وہ تمام بچوں کے لیے مُفت لازمی پرائمری تعلیم متعارف کرانے والے ہیں۔"
"میں مینڈوزا، ارجنٹینا میں رہتی ہوں،" 12 سالہ صوفہ نے بتایا۔ "یہاں اگر آپ کسی حکومتی اسکول میں جاتی ہیں تو آپ بغیر فیس ادا کیے یونیورسٹی میں بیچلرز تک تعلیم حاصل کر سکتی ہیں! اِس کا مطلب یہ ہوا کہ میرے والدین کو اس بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ کیا وہ مجھے اسکول میں تعلیم دلانے کی استطعات رکھتے ہیں یا نہیں۔ اگر میں یونیورسٹی نہ بھی جاؤں تو تب بھی صرف اسکول کی تعلیم مُکمل کرنے پر بھی مناسب نوکری حاصل کرنے کی میری صلاحیت بہت بڑھ جاتی ہے۔"
اچھی تعلیم حاصل کرنا آپ کا بھی حق ہے اور آپ بھی اسے حاصل کر سکتی ہیں!
یہاں اپنے تعلیمی حقوق اور ان سروسز کے بارے میں مزید معلومات اور مدد حاصل کریں جو آپ جیسی لڑکیوں کی مدد کرتی ہیں کہ وہ اپنے مُقامی علاقے میں تعلیم حاصل کریں <مدد حاصل کریں سیکشن کا لنک>۔
Share your feedback