آپ کی رول ماڈل کتنی زبردست ہے؟ آئیں معلوم کرتے ہیں!
زندگی پیچیدہ ہو سکتی ہے! دوستوں اور ساتھیوں، اساتذہ، والدین اور بہن بھائیوں میں سے، آپ کے آس پاس بہت سے اثرات اور آراء کے ساتھ، جس میں سوشل میڈیا کا ذکر کیے بغیر، یہ جاننا اکثر مشکل ہوتا ہے کہ کس کی بات سنیں اور کون سے فیصلے اچھے یا برے ہیں۔
ہم سب کے رول ماڈل ہوتے ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ کے لئے یہ ایک بڑی عمر کی لڑکی ہو، جو سڑک سے نیچے کی جانب رہتی ہے اور گھر سے اپنا چھوٹا سا کاروبار کامیابی سے چلا رہی ہے؛ یا آپ کی استاد جو آپ کی صلاحیت کو تسلیم کرتی ہے اور آپ پر عمدہ ترین کام کرنے کے لئے زور دے رہی ہے؛ یہ آپ کی چچی، خالہ اور چچا یا خالو وغیرہ ہو سکتے ہیں، جو حکمت رکھتے ہوں، اور حوصلہ افزائی کرتے ہوں؛ یا ہو سکتا ہے یہ انسٹاگرام پر وہ متاثرکن لڑکی ہو جس میں یہ ساری خوبیاں ہیں۔ لیکن کیا رول ماڈلز اچھی ناصح ہو سکتی ہیں؟
آپ کیسے جانتی ہیں کہ آپ اپنی رہنمائی کرنے اور مشورہ دینے اور اچھے فیصلے کرنے میں آپ کی مدد کرنے کے لئے اس فرد پر اعتماد کر سکتی ہیں؟
ان سادہ مراحل کے ساتھ شروع کریں:
اپنی اقدار کو لکھ لیں، کہ آپ کو ایک ناصح کی کیوں ضرورت ہے اور آپ ایک ناصح میں کیا چیز تلاش کر رہی ہیں۔ یہ آپ کو اس چیز کا بالکل واضح تصور دے گا کہ آپ کیا چاہتی ہیں۔
اگر آپ ایسا کرنے کو محفوظ محسوس کرتی ہیں، تو اپنے رول ماڈلز کے ساتھ بات چیت کریں۔ ان سے پوچھیں کہ انہیں کیا لگتا ہے کہ ایک اچھی ناصح کس طرح سے بنا جا سکتا ہے، اگر انہیں محسوس ہوتا ہے کہ ایک وقت پر، وہ بھی بن سکتی ہیں، اور کیا انہیں لگتا ہے کہ ایسا بننے کے کوئی فوائد ہیں۔ ان کے جوابات لکھ لیں تاکہ آپ ہر ایک کے خیالات کا موازنہ کر سکیں اور فیصلہ کریں کہ آپ سب سے زیادہ کس سے اتفاق کرتی ہیں۔ ہر ایک کی رائے سے آپ کو یہ نشاندہی کرنے میں مدد ملنی چاہئے کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ کون ایک باکمال ناصح ثابت ہو سکتی ہے۔ ہو سکتا ہے ان میں سے کوئی بھی صحیح نہ ہو، لیکن شاید وہ کسی کو جانتے ہوں جو بہترین ہو سکتا ہے! اب، آپ ان سے پوچھنا کیسے شروع کریں گی؟
اگر یہ کوئی آپ کا جاننے والا فرد ہے، تو بات چیت کے لئے ان کے وقت سے پانچ منٹ دینے کا پوچھیں۔ پھر ایماندار بنیں – انہیں بتا دیں کہ آپ زندگی میں کچھ مدد اور رہنمائی پر شکرگزار ہوں گی، اور یہ کہ آپ کو جاننے کی ضرورت ہے کہ کیا آپ اپنے رازوں میں شریک کرنے کے لئے ان پر اعتماد کر سکتی ہیں اور بدلے میں وہ آپ کو کوئی رائے قائم کیے بغیر مشورے دے سکتی ہیں۔ نناوے فیصد بار، وہ عزت افزائی محسوس کریں گی اور اس معاملہ میں پیش قدمی کے لئے تیار ہونا چاہئے۔ اگر یہ کوئی فرد ہے جس کی سفارش کسی دوست کی جانب سے کی گئی ہے، تو براہ مہربانی اپنی دوست سے پوچھ لیں کہ کیا وہ آپ کو ان سے بذریعہ ای میل، فون یا بذات خود متعارف کرا سکیں گی۔ یاد رکھیں، اگر آپ بذات خود کسی سے ملنے والی ہیں تو اپنے ساتھ ہمیشہ کسی کو ساتھ لے جائیں اور کسی قابل اعتماد بالغ فرد کو بتا دیں کہ آپ کہاں ہیں اور اگر کوئی مسئلہ ہو تو کال کرنے کے لئے آپ کے فون پر کافی ایئرٹائم یا بیلنس بھی ہونا چاہئیے۔
کیا بہت سارے رول ماڈلز رکھنا اچھی بات نہیں ہے، جو بہت اچھی ناصح بھی ہو سکتی ہیں؟ صحیح ناصح یہاں آپ کا انتظار کر رہی ہے!
Share your feedback