- اپنا شروع کیا کام ختم ضرور کریں، زیادہ محنت سے، زیادہ بہتر اور تیز تر طریقے سے

- جانیے کہ اپنے مقاصد کیسے حاصل ہو سکتے ہیں ، ایک وقت میں ایک چھوٹا سا قدم اٹھا کر

کیا آپ کلاس میں ہوم ورک جمع کرانے والی آخری طالبہ ہیں؟

کیا آپ ڈیڈ لائن یا حتمی وقت کے حساب سے کام کرتے ہوئے گھبرا جاتی ہیں ؟

کیا آپ ہمیشہ سینکڑوں چیزوں میں الجھ کر رہ جاتی ہیں کہ کہاں سے ابتدا کی جائے؟

اگر آپ اندر ہی اندر "ہاں" "ہاں" چیخ رہی ہیں یا یوں سوچتی ہیں کہ آپ کا جواب ہاں میں ہونا چاہئے مگر ابھی نہیں پہلے میں کچھ چپس کھا لوں پھر فون پر کچھ دلچسب ویڈیوز دیکھ لوں، پھر جواب دیتی ہوں۔ تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کام ٹالنا پسند کرتی ہیں۔ ہم آپ کو پوری طرح بتائیں گے کہ کام ٹالنا کسے کہتے ہیں۔ مگر پہلے ہم تھوڑی دیر سولیں پھر۔۔۔

خیر یہ تو ایک طرح کا مذاق تھا۔

کام ٹالنے یا دیر سے کرنے کا مطلب ہے کہ آپ ہر کام بالکل آخری لمحے سے ذرا پہلے کرتی ہیں۔ جوانی میں تو یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہوتا۔ مگر جوں جوں آپ بڑی ہوتی جاتی ہیں اور زندگی کی ذمہ داریاں بڑھنے لگتی ہیں تو چیزوں کو ٹالنے یا ملتوی کرنے کا مطلب ہے کہ آپ اپنی زندگی کی میز پر ٹینشن کو دعوت دے رہی ہیں۔

آپ کو اپنے کام دیر سے کرنے کی عادت پر قابو پانے کے لیے کوئی نظم وضبط والا قوی افسر نہیں بننا۔ آپ کو کچھ مفید ہدایات کی ضرورت ہے بس۔ اور آپ ان ہدایات پر ابھی عمل کریں گی۔ اسی وقت۔ اور یہی وجہ ہے کہ آپ کام دیر سے کرنے کی عادت کا شکار ہیں۔

قلم اور کاغذ

ایک بالکل چھوٹی سی ڈائری لے لیں جو آپ دن رات اپنے ساتھ رکھ سکیں۔ صرف یہی مت لکھیں کہ منگل کے دن "مارکیٹ جانا ہے اور کپڑے دھونا ہیں" نہیں، بلکہ صحیح وقت لکھیں مثلاً مارکیٹ جانا ہے بارہ بجے دن کو، کپڑے دھونا ہیں پونے تین بجے۔ اس سے آپ کو واضح اندازہ ہوتا ہے کہ آپ نے آگے کیا کرنا ہے اور وقت پر کرنا ہے۔ اپنی فہرست سب سے آہم کاموں کی صحیح ترتیب کبھی نہ بھولیں۔ سب سے پہلے سب سے ضروری کام اور بعد میں عام دوسرے کام۔

خود کو تھپکی دیں

جب آپ آخر کار سارے مشکل کام ختم کر چکیں تو خود کو انعام دینا مت بھولیں۔ ہاں یہ عجیب و غریب کہانی ہے۔ بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ محض روزانہ کے کام ترتیب سے دیکھنا ہی از خود ایک انعام ہے۔ لیکن آئیں حقیقت پسند بنیں۔ جو کام جتنا دلچسپ ہو انتا ہی وہ کرنے کو جی چاہتا ہے۔ مثلآ اگر آپ اپنا دو ہزار لفظوں کا مضمون آج کی رات مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ قبل ہی ختم کر ڈالیں تو بھئی ایک آئس کریم تو آپ کا حق ہے ناں؟

اپنی توجہ کو تقسیم نہ ہونے دیں۔

کام ٹالنے کی عادت کا ایک بہترین دوست توجہ ہٹانے والی فضول باتیں ہیں دراصل کام ٹالنے کی عادت اور توجہ ہٹاؤ حرکتیں اکٹھی سیر کرنے نکلتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ آپ اپنا سنجیدہ کام کرنے کی بجائے، مشخرہ بلی والی ویڈیوز دیکھتی رہیں۔ آپ کو توجہ ہٹانے والی حرکتوں کو چھوڑنا ہو گا، بالکل کسی نالائق دوست کی طرح۔ اپنا فون بند کر دیں۔ انٹرنیٹ پر غیرضروری سائٹس بند کردیں۔ آنیوالی فون کالز کو نظر انداز کر کے اپنا کام مکمل کرنے پر توجہ دیں۔ کسی چیز یا کسی بندے کو اپنے مقاصد کی راہ میں نہ آنے دیں۔ آپ چاہیں تو کچھ قوانین بھی بنا سکتی ہیں۔ مثلاً آپ اپنے فون کو صرف اس وقت چیک کریں گی جب آپ بریک پر ہوں گی۔ اس کے علاوہ چیٹنگ اور سوشل میڈیا کو الوداع کہہ دیں۔ یاد رکھٰیں جتنا آپ غیر ضروری چیزوں میں الجھیں گی اتنا ہی آپ اپنی منزل سے دور ہوتی جائیں گی۔

لڑکی، تو پھر یہ کر کر دکھاؤ!

Share your feedback