ایک رہنما تلاش کرنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا۔ اپنے اس سفر میں مدد کے لئے اسے پڑھیں۔
رہنما ایک ایسا شخص یا خاتون ہوتی ہے ۔ جو سمت دکھاتی ہے اور اپنے سے کم تجربے کار کو نصیحت کرتی ہے۔ یہ آپ سے بڑی عمر کی خاتون بھی ہو سکتی ہے جو اس شعبے سے وابستہ ہو جس کی آپ خواہش رکھتی ہیں یا کوئی ایسا فرد ہو سکتا ہے جو عمر میں آپ کے قریب ہو اور جس کے پاس آپ نصیحت کے لئے جاتی ہوں ایک صیحح رہنما تلاش کرتے وقت ذہن میں رکھیں کہ کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے۔
یہ ایک ایسا شخص ہونا چاہیے جس پر آپ اعتماد کر سکتی ہوں اور جو ایک طرح سے اپنی ذاتی یا کاروباری زندگی میں وہ کامیابی حاصل کر چکا ہو جو آپ خود حاصل کرنا چاہتی ہیں ۔ اس طرح سے ان کی نصیحت اور رہنمائی اپنے ذاتی تجربے کی روشنی میں ہو گی۔
بعض اوقات آپ پہلے ہی سے کسی ایسی شخصیت سے تعلق میں ہوتی ہیں جن سے آپ سیکھنا چاہتی ہیں۔ وہ فیملی فرینڈ ٹیوٹر یا مقامی کاروباری خاتون بھی ہو سکتی ہے۔ اس صورت میں آپ کو چاہیے کہ ان سے اپنی زندگی میں باقاعدہ کردار ادا کرنے کا کہیں۔
اگر آپ کا ہونے والے رہنما کوئی ایسی شخصیت ہے جس سے آٓپ پہلے سے واقف نہیں ہیں تو ان کو لکھیں ۔ انہیں بتائیں کے کیسے وہ آپ کے لئے بہترین رہنما ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ کو فورا جواب نہیں ملتا تو امید مت چھوڑیں۔ رہنما مصروف بھی ہو سکتے ہیں ان سے مسلسل رابطے میں رہیں اور انہیں پتہ چلنے دیں کہ آپ اب بھی انتظار میں ہیں۔
اپنے مقامی کمیونٹی سینٹر، کالج یا اسکولوں میں رہنمائی سے متعلق پروگراموں کے بارے میں دریافت کریں۔ اگر آپ خود تلاش نہ کر سکیں تو ان جگہوں میں موجود کسی بڑے سے اس سلسلے میں اپنے لئے مدد لیں اگر آپ کے علاقے میں کوئی غیر سرکاری تنظیمیں )این ۔جی ۔ اوز( ہیں تو وہ بھی تلاش کی شروعات کے لئے اچھی جگہیں ہیں ۔
رہنما کے ساتھ گزارہ گیا وقت فائدہ مند ہونا چاہیے کوشش کریں کہ ان اوقات میں ان سے ملیں جب وہ آپ کو بھرپور توجہ دے سکتے ہوں اور پھر باقاعدگی سے ملیں جیسا کہ ہر چند ماہ بعد۔ ہر ملاقات سے پہلے ان موضوعات پر یا جن آئیڈیاز کے بارے میں آپ رائے چاہتی ہیں پر سوالات تیار کر لیں۔
رہنما سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے آپ کو ان کی تجاویز اور مناسب تنقید قبول کرلینی چاہیں۔ ان سے سیکھنے کے لئے اپنے ذہن کو کھلا رکھیں اور اپنی انا کو اس میں رکاوٹ نہ بننے دیں۔
اگر آپ کے رہنما کے تعلقات وغیرہ ہیں یا کسی طریقے سے پیشہ ورانہ یا ذاتی طور پر آپ کی مدد کرنے کی پوزیشن میں ہیں تو وہ آپ کو پیشکش کر دیں گے ان کو خود سے اپنے لئے اس سلسلے میں مدد کے لئے مجبور نہ کریں اور ان کی اجازت کے بغیر ہرگز ان کا ریفرنس استعمال نہ کریں۔
حقیقت یہ ہے کہ آپ کا رہنما آپ کے تمام مسائل حل نہیں کرے گا آپ ان کو دوست کے طور پر لیں ان پر اعتماد کریں اور ان سے رہنمائی لیں۔
ایک اچھے رہنما کو چاہیے کہ کبھی بھی آپ کو مایوس نہ کرے یا کچھ ایسا نہ کرے جس سے آپ اپنے آپ کو بے کار یا برا محسوس کرنے لگ جائیں۔ انہیں آپ کو کچھ ایسا کرنے کو ہرگز نہیں کہنا چاہیے جو آپ نہ کرنا چاہتی ہوں اور نہ ہی وہ کسی چیز کے انتخاب کے لئے دباؤ ڈالیں ان کی موجودگی آپ کے لئے محفوظ، معاون اور آرام دہ ہونی چاہیے۔
اگر آپ خوش نہیں ہیں تو ایسا مت سوچیں کہ آپ کو لازمی رہنما کے ساتھ وقت گزارنے کی ضرورت ہے۔ مگر نئی چیزیں سکھنے کے لئے تیار رہنا چاہیے اور ہمیشہ اس بات کو سیکھنے کی لگن ہونی چاہیے جو آپ کے لئے سب سے زیادہ فائدہ مند ہو۔
Share your feedback