ہا تھ سے بنی چیزیں ہمیشہ بازار سے خریدی چیزوں سے بہتر ہوتی ہیں۔
جب آپ خود بنا سکتی ہیں تو خریدنے کی کیا ضرورت ہے؟ اپنی چیزیں خود بنا کرنہ صرف آپ بہت سے پیسے بچا سکتی ہیں بلکہ یہ شاندار تخلیقی کام ہے۔ اگر مجموعی طور پر دیکھیں تو دستیاب سامان سے نئی چیزیں بنانا مزید چیزیں خریدنے سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ تو آپ خود کو پر جوش محسوس کر رہی ہیں؟ چلیے پھر شروع کرتے ہیں:
اس انٹرنیٹ کے دور میں آپ گھر بیٹھے جتنے آئیڈیاز حاصل کر سکتے ہیں وہ آپ کی سوچ ہے۔ حد سے زیادہ آئیڈیاز بھی ایک مسئلہ ہے۔ مگر ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ جب آپ ہنرمند بننا چاہیں تو آپ کو کہاں سے شروع کرنا چاہیے؟
Etsy یاPinterest کی طرح کی سائٹ ملاحظہ کریں جہاں بہت سے گھریلو فنکار اور تخلیق کار اپنا کام دکھا رہے ہوتے ہیں۔
صرف ڈٰی آئی وائی "DIV" یا کرافٹس آئیڈیاز "Craft Ideas" اور ووآیلہ Voila ! کی تلاش کریں۔ آپ کو چیزوں کی ایک نئی دنیا ملے گی۔ کیا اس ہفتے کے اختتام پر آپ کی دوست کی سالگرہ آ رہی ہے؟ تو اپنی رقم مہنگی اور زیادہ بننے والی چیزوں پر خرچ مت کریں! اس کی بجائےاسے اپنے ہاتھ کی بنی ہوئی بالوں پر لگانے والی یا کوئی جیولری دیں۔ وہ کہیں زیادہ خوش ہوگی کیونکہ یہ آپ نے دل سے بنائی ہو گی اور یہ آپ کی دوستی کی طرح بے مثال ہو گی۔
اچھا تو آپ کے پاس آئیڈیا ہے کہ کیا بنانا ہے مگر آپ کو سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ اسے کس چیز سے بنائیں؟ اپنے ارد گرد دیکھیں۔ چیزیں بنانے کے لئے یہ ضروری نہیں کہ آپ بلکل نیا سامان استعمال کریں۔ تخلیقی بنیں اور انہی چیزوں کا استعمال کریں جو آپ کے گھر میں موجود ہیں۔ (بس اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ چیزیں کسی کے استعمال میں نہ ہوں)۔ آپ کے آغاز کے لئے ایک آئیڈیا:ایک پرانی قمیض کو ایک صاف نئے بیگ میں بدلنا۔ ہدایات آپ کو یہاں سے مل سکتی ہیں۔
کیا آپ کے کمرے میں اشیاء بکھری پڑی ہیں۔ ان کو ڈھیروں کی صورت میں نہ پڑا رہنے دیں انہیں اکٹھا کر لیں اور ترتیب سے رکھیں۔ تا کہ جب آپ کو آئیڈیا آئے تو آپ تیار ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ لوگ ایک سال میں اڑتیس گھنٹے صرف گم شدہ چیزوں کی تلاش میں گزار دیتے ہیں۔ آپ اپنا یہ وقت نئی اور زبردست چیزیں بنانے میں بھی گزار سکتی ہیں۔
بس یہی کچھ ہے۔ خود سے کرنے کے لئے یا تخلیق کرنے کے لئے کوئی باقاعدہ اصول نہیں ہیں۔ بس لگ جائیں اور چیزیں بنانا شروع کر دیں۔ اور دوستوں کے ساتھ مل کر بنانے میں زیادہ مزہ آتا ہے کیوں نہ اس ہفتے کے اختتام پر آپ اپنے دوستوں کو فن کرافٹ پارٹی کے لئے اکٹھا کر لیں۔
Share your feedback