-ایک ماہر کی طرف سے جانی پہچانی نصیحت
جی جناب، میرا نام شانتی ہے اور عمر چوبیس برس ہے یعنی کافی بڑی ہو چکی ہوں۔ میں جانتی ہوں اس کا یہ مطلب بھی ہے کہ مجھے زندگی کی کافی چیزوں کا علم ہے، کافی مفید چیزوں گا۔۔۔ جو بڑوں کو پتا ہوتا ہے۔ اور جو باتیں مجھے پتا ہیں وہ آپ کا کام بہت آسان بنا دیں گی۔
وجہ میری نوکری ہے۔ میرا کام ایسے لوگوں کا انٹرویو کرنا ہے جو ہمارے ادارے میں نوکری کرنا چاہتے ہیں۔ مطلب یہ کہ سارے سارے دن مجھے یہ غیر معمولی مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں کہ کس کو چنا جائے اور کسے نہیں! بہت سی باتیں ہیں سو آئیں "بہت سی" باتیں کریں۔
اگر آپ کو انٹرویو کیلئے بلایا جائے تو اس کا مطلب ہے کہ دو ضروری چیزیں تو ہو گئیں۔ پہلی بات کہ آپ نے اپنا "سی وی" جمع کروا دیا۔ بہت زبردست ہو گیا۔ اس کا مطلب آپ نے اپنی زندگی کی ذمہ داری خود نبھانے کا فیصلہ کر دیا۔ دوسری بات کسی نے آپ کا "سی وی" دیکھا اور آپ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ آپ کو آدھی کامیابی تو پہلے ہی حاصل ہو چکی ہے۔
او خدایا! گھبرائیں بالکل بھی نہیں۔ اگر آپ گھبرا رہی ہیں تو آپ وہ بن رہی ہیں جو آپ نہیں ہیں۔ کوئی میرے جیسا فرد آپ سے ہی بات کرنا چاہتا ہے۔ اسی لیے چاہتا ہے کہ اسے لگتا ہے آپ بہت اچھا کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
آپ نے کام کے متعلق ساری معلومات حاصل کریں۔ یہی بہترین طریقہ ہے کہ آپ گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں۔
آپ جس ادارے میں کام کرنا چاہتی ہیں یا جو کوئی نوکری چاہتی ہیں اس کے بارے میں تفصلی معلومات جمع کریں۔ انٹرنیٹ پر کچھ ضروری چیزیں جلدی جلدی ڈھونڈ نکالیں تاکہ آپ کو سارے حقائق کا علم ہو اور آپ بامعنی سوالات کر سکیں۔ ایک نوجوان خاتون کا انٹرویو کرنا زبردست تجربہ ہوتا ہے۔ جب وہ خاتون کام کی بات کرنے کیلئے تیار ہو۔
جو نوکری آپ کرنا چاہتی ہیں اس کے حساب سے لباس پہنیں۔
دراصل ہر نوکری آپ سے ایک مختلف قسم کے لباس کا تقاضا کرتی ہے۔ کچھ اداروں میں آپ کو روزانہ ایک ہی جیسی وردی پہننا پڑتی ہے۔ دوسرے اداروں میں آپ اپنی شخصیت کے اظہار کیلئے زیادہ آزاد ہوتی ہیں۔ میری بہن نوکری پر جانے کیلئے روزانہ جینز پہنتی ہے۔ اگر میں اپنی نوکری کیلئے یونہی کرو تو مشکل میں پڑ جاؤں۔
کوئی خوبصورت سا لباس پہنیں جس میں آپ پر اعتماد، اپنی نوکری کیلئے مستعد اور سب سے بڑھ کر خود کو آرام دہ محسوس کر سکیں ۔
بہت عام سا لباس یا غیر روایتی لباس بے عزتی کا تاثر ابھارتا ہے۔ ایک بار ایک امیداوار نے بہت ہی ڈھیلے ڈھالے کپڑوں میں انٹرویو دیا اور میری تو جان ہلکان ہو گئی۔ مگر ہاں خود کو بہت زیادہ سجا سنوار کر بھی نہ آئیں۔ اگر آپ کو بالکل نہیں پتہ تو آپنی امی، آنٹی، بڑی بہن یا جو کوئی بھی اچھی نصیحت دے سکتا ہو سے مشورہ کریں۔ اگر آپ عام طور پر میک اپ کرتی ہیں تو ٹھیک ہے کریں۔ ورنہ کچھ بھی چلے گا۔
ایک پرکشش اور با اعتماد کاروباری خاتون۔
تو آپ تیار ہیں۔ یہ شاید ایک آفس ہے۔ ارد گرد بے شمار لوگ چل پھر رہے ہیں۔ اور آپ ایک گیلری یا لابی میں کسی کرسی پر بیٹھی انتظار کر رہی ہیں۔ یہی وہ لمحہ ہے جب آپ گھبراہٹ کا شکار ہونے لگتی ہیں۔ مگر مت گھبرائیں۔ اور اگر آپ گھبرائیں تو اپنے اندر جھانک کر خود پر قابو پائیں۔ اگر آپ گھبرائیں گی تو آپ اپنی ذات کی صحیح تصویر نہیں پیش کر رہی ہوں گی۔ وہ لوگ تو آپ کی اصلی ذات کو نوکری دینا چاہتے ہیں۔
اور اب وقت آ گیا ہے بات کرنے کا۔ آپ کا ہاتھ ملانا بڑا اہم ہے۔ مسکرانا ضروری ہے۔ نظریں ملانا بھی بہت اہم ہے۔ آپ سانس ہموار رکھیں آہستہ اور پراعتماد طریقے سے باتیں کہیں۔ کرسی پر آگے ہو کر بیٹھیں اور جو بھی کہا جارہا ہے اسے ڈٹ کر پوری توجہ سے سنیں۔
Share your feedback