سی وی کو بہترین بنانے کے لئے مفید مشورے!

کیا آپ کو من پسند نوکری مل گئی؟ ایک اچھا سی وی اسے حاصل کرنے کے سلسلے میں پہلا قدم ہے۔

نوکری معاشی طور پر خود کفالت حاصل کرنے کا آسان ترین ذریعہ ہے! بہتر ہے کہ سی وی ٹائپ شدہ ہو لیکن اگر آپ کی کمپیوٹر اور پرنٹر تک رسائی نہیں تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، آپ ان چیزوں کے بغیر بھی ایک متاثر کن سی وی بنا سکتی ہیں۔

1. ان ملازمتوں کی فہرست بنائیں جو آپ کر چکی ہیں

جس نوکری کے لئے آپ درخواست دے رہی ہیں اگر اسی شعبے سے متعلق آپ پہلے کچھ کر چکی ہیں تو اس کو سب سے پہلے بیان کریں۔ اگر آپ کا ابھی پہلے سے کوئی تجربہ نہیں تو کوئی بات نہیں،ان مواقعوں کو یاد کریں جب آپ کو اپنی کمیونٹی یا اسکول میں کوئی ذمہ داری تفویض کی گئی ہو جیسا کے رضاکار یا ٹیم کی کیپٹن وغیرہ۔ اپنی تعلیمی معلومات اور کامیابیوں کو بیان کریں (ہو سکتا ہے کہ آپ پری فیکٹ رہی ہوں یا آپ نے تعلیم یا کھیل کے میدان میں کوئی نمایاں کامیابی حاصل کی ہو)، اور رابطے کے لئے تفصیلات دینا ہرگز نہ بھولیں۔

مشورہ: اس کام کے لئے درخواست دیں جو آپ کی تعلیم سے یا پھر جن کاموں میں آپ پہلے ہی سے بہتر ہیں سے مطابقت رکھتا ہو۔ ان خوبیوں کا ذکر کریں جو اس کام سے جس کے لئے آپ درخواست دے رہی ہیں سب سے زیادہ مطابقت رکھتی ہوں۔ مثال کے طور پر اگر آپ بچوں کے ساتھ، کھانا پکانے میں، انگریزی بولنے یا ٹائپنگ میں بہتریں تو وہ بیان کریں۔

2. کسی ایک کا حوالہ (ریفرنس) دیں

یہ وہ شخصیت ہو گی جس سے آپ کا ہونے والا آجر (نوکری دینے والا) رائے کے لئے رابطہ کر سکتا ہے۔ یہ سابقہ آجر، ٹیچر، کوچ یا پھر کوئی فیملی فرینڈ ہو سکتا ہے جس کا تعلق اسی شعبے سے ہو جس کے لئے آپ درخواست دے رہی ہیں۔ بس یہ یقینی بنائیں کہ وہ آپ کی تعلیمی کارکردگی یا کام کی مہارتوں کے بارے میں مثبت رائے دے۔

3. بہترین طریقے سے فارمیٹ کریں

فارمیٹ کا مطلب ہے کہ آپ اپنے الفاظ کو کہاں اورکس انداز میں ترتیب دیتی ہیں، اپنے سرتحریر کو بولڈ (موٹا) کر کے لکھیں، اہم معلومات کو انڈر لائن کریں (نیچے لائن لگائیں) اور پیراگراف صحیح انداز میں ترتیب دیں۔ اپنے تجربے، تعلیم اور / یا مہارتوں کو پوائنٹ بنا کر فہرست کی صورت میں ترتیب دیں تا کہ وہ نمایاں نظر آئیں۔

4. اچھے میٹیریل (سامان) کا استعمال کریں

سفید کاغذ اور سیاہ روشنائی (انک) کا استعمال کریں کیونکہ یہ پروفیشنل (موزوں) لگتی ہے۔ اگر آپ ہاتھ سے لکھ رہی ہیں تو لازمی طور پر ایسے پین کا استعمال کریں جو صحیح لکھتا ہو اور سیدھی لائنیں لگانے کے لئے اسکیل (پیمانے) کا استعمال کریں۔ سی وی جس میں الفاظ ترتیب سے سیدھی لائنوں میں لکھے گئے ہوں زیادہ پرکشش لگتی ہے۔ اپنی کسی دوست، خاندان کے فرد یا ٹیچر سے اپنے اسپیلنگ اور گرائمر کی پڑتال کرا لیں۔

5. سیو(محفوظ) کر لیں

اگر آپ نے اپنی سی وی ٹائپ کی ہے تو یاد سے اس کی سافٹ کاپی محفوظ کر لیں۔ اگر آپ اشتراک کردہ کمپیوٹر جیسا کہ اسکول یا انٹرنیٹ کیفے کا استعمال کر رہی ہیں تو صرف اسے اپنے آپ کو ای میل کر دیں۔ یہ بھی اچھا ہو گا اگر آپ اس فائل کو میموری اسٹک یا فون میں اسٹور کر لیں جیسا کہ آپ کسی گانے یا تصویر کو کرتی ہیں۔

6. اپنی سی وی پہنچائیں

اب جب کہ یہ ساری محنت ہو چکی ہو تو باری آتی ہے سی وی بھیجنے کی۔ اگر آپ نے نوکری کا اشتہار دیکھا ہے تو آپ اپنی سی وی ای میل یا ڈاک کے ذریعے بھیج سکتی ہیں، لیکن اگر ممکن ہو تو اپنی من پسند ملازمت والی جگہ پر خود جا کر سی وی پہنچائیں۔ یہ لازمی پتہ کر لیں کہ جاب خالی ہے اور یہ بھی کہ سی وی آپ نے متعلقہ بندے ہی کو دی ہے۔ اگر ہو سکے تو اس بندے سے ملنے کا کہیں جو بھرتی کر رہا ہو۔

اب جب کہ آپ کے پاس سی وی ہے، جائیں اور نوکری حاصل کریں۔ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں!

Share your feedback