ہم سب کو کسی دانا یا ناصح کی ضرورت ہوتی ہے!

بہترین دانا فرد کو تلاش کرنے کے لئے جانے اور حاصل کرنے والی لڑکی کا کتابچہ

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کی عمر 16 یا 66 سال ہے، بعض اوقات آپ کو بس کسی مشورہ کی ضرورت ہوتی ہے!

ناصح یا دانا وہ لوگ یا خواتین ہیں جن پر ہم بھروسہ کر سکتی ہیں، اور وہ ہمیں ہدایات اور معاونت پیش کرتی ہیں جب ہمیں اس کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔ جیسے جیسے ہماری زندگی میں تبدیلیاں آتی ہیں، تو ہمارے پاس اکثر ایسے سوالات اور خدشات ہوتے ہیں جن کے بارے میں ہم اپنی بہترین دوستوں یا خاندان سے پوچھنا نہیں چاہتی ہیں اور ایسا کرنا بالکل ٹھیک ہے۔

ناصح کافی تعداد میں اور ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں اور ہمیں پیار و محبت، اسکول کا کام، کیریئر کے لئے دوڑ دھوپ اور جسمانی مسائل سے متعلقہ کسی بھی موضوع پر مشورہ دے سکتی ہیں۔ انہیں تلاش کرنے میں یہ تجاویز اور فن آپ کی مدد کریں گی۔

انہیں منتخب کرنا

لوگوں کی ان خوبیوں پر غور کریں جنہیں آپ سراہتی ہیں اور اس پر بھی جو آپ سیکھنا چاہتی ہیں۔ کیا آپ کا خواب ایک کیرئیر پسند خاتون بننا ہے؟ پھر آپ مقامی کاروباری افراد یا کاروباری اداروں سے ملنا پسند کریں گی۔ کیا آپ شرمیلاپن اور بے اعتمادی کو محسوس کر رہی ہیں؟ ہو سکتا ہے آپ کو اداکاری کی دنیا میں ایک ناصح مل جائے جو آپ کو زیادہ خود اعتماد محسوس کرنے کے بارے میں ایک یا دو باتیں سکھا سکتی/تا ہو۔ کیا آپ اسکول کا کام یا دوستوں کے ساتھ بمشکل نمٹ رہی ہیں؟ تو ہو سکتا ہے ایک بڑی طالبہ وہ فرد ہو بس جس کی آپ کو ضرورت ہے۔

یاد رکھیں، ایک ناصح کوئی بھی ہو سکتی ہے جسے آپ سراہتی ہیں جو ایک پیشہ ورانہ ماہر سے لیکر آپ کی برابر والی پڑوسن بھی ہو سکتی ہے۔ یہ نہایت عمدہ بات ہے کہ ایک سے زیادہ ناصح بنائی جائیں کیونکہ مختلف لوگ آپ کو مختلف خیالات پیش کر سکتے ہیں۔

بات کرنے کی کوشش کرنا

لوگوں سے بات کرنے کی کوشش کرنے میں ڈر کا احساس ہو سکتا ہے، لیکن کسی کو کہنا کہ وہ آپ کو مشورہ دے، قابل ستائش ہے۔ زیادہ تر لوگ آپ کے ساتھ اپنی دانائی کا اشتراک کرنے میں خوشی محسوس کریں گے! آن لائن ان کی معلومات لیں اور انہیں ایک ای میل یا خط لکھیں۔ آپ ان سے کسی تقریب میں بھی بات کر سکتی ہیں، یا ملاقات کرنے کا منصوبہ بنائیں۔ ہمیشہ عوامی جگہوں پر ان سے ملاقات کریں اور ایک قابل اعتماد فرد کو بتائیں کہ آپ کہاں جا رہی ہیں۔

اگر آپ کو کسی کی تفصیلات تلاش کرنے کا طریقہ معلوم نہیں ہے، تو ایک خاندانی رکن، استاد یا دوست کو اپنی مدد کرنے کا کہیں۔ اپنی منتخب کردہ ناصح کو اپنے خود کے اور اپنے مقاصد کے بارے میں بتائیں اور پھر مخصوص سوالات پوچھیں۔ اگر کوئی جواب نہیں دیتی، تو امید مت چھوڑیں کیونکہ اردگرد بہت سے باکمال لوگ موجود ہوتے ہیں!

یہ ایک اچھا خیال ہے کہ آپ ملاقات کے لئے کچھ سوالات تیار کر لیں۔ ایک زبردست ناصح آپ کے سوالات پر کھل کر بات کرے گی اور آپ کو اطمینان محسوس ہو گا۔ جب آپ ان سے ملیں تو اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ رکھیں، اور اگر آپ کسی چیز کے بارے میں بات کرنے میں پرسکون محسوس نہیں کرتی ہیں، تو آپ کو نہیں کرنی چاہئیے۔

خود پر فخر کرنے والی بننا اور اپنے علم کا بھی اشتراک کرنا!

آپ اپنی خود کی ناصح بھی بن سکتی ہیں۔ سب سے زبردست ناصح ہمیشہ نئی چیزوں کو سیکھتی ہیں اور خود سے مشورہ طلب کرتی ہیں۔ آپ کے خیالات اور تجربات دیگر لڑکیوں کی بھی مدد کر سکتے ہیں۔ آپ کی بات اہمیت کی حامل ہے!

سب سے اہم یہ ہے کہ، خود پر فخر کرنے والی بنیں۔ آپ کا زبردست کام کرنا اور ناصح حاصل کرنے کا سوچنا، آپ کی زندگی اور مستقبل کے لئے آپ کے جذبہ کو ظاہر کرتا ہے۔ کر دکھاؤ، لڑکی!

Share your feedback