طریقہ یہ ہے:
محفوظ رہیں: طریقہ یہ ہے:
احساس: دنیا میں خطرناک لوگ اور خطرناک حالات ہیں۔ آپ کو مسلسل ڈرنے کی ضرورت نہیں، لیکن اتنا جاننا ضروری ہے کہ آپ کا معاشرہ ہمیشہ ایک محفوظ مقام نہیں ہوتا۔
محتاط رہیں: ایسے لوگوں اور مقامات سے جو آپ کو نروس یا خوفزدہ کرتے ہیں محتاط رہیں اور ان سے گریز کرنے کی منصوبہ بندی کریں - اس سے آپ کو اپنی حفاظت کرنے اور کسی بھی قسم کے برے حالات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
جائزہ: کوئی آپ کے قریب آتا ہے، اور نامناسب باتیں شروع کر دیتا ہے تو آپ فیصلہ کریں کہ کیا کہنا ہے اور کہہ دیں۔ ایسی کئی چیزیں ہیں جو آپ اختیار کر سکتی ہیں مثلا اس شخص کو روکیں، اسے منع کریں، جلدی سے دور چلی جائیں یا ارد گرد کے لوگوں سے مدد لے لیں۔
پر اعتماد رہیں: "نہیں" بولیں! اگر کوئی آپ کو ہراساں کر رہا ہو تو اسے صاف، بلند آواز اور کثرت سے منع کریں-
کاروائی: اگر آپ کو ضرورت پڑے تو تشدد اور ہراساں کیے جانے کو روکنے کے لیے کاروائی کرنے سے نہ گھبرائیں۔ آپ کوئی بھی کاروائی کر سکتی ہیں، دور بھاگ سکتی ہیں یا اپنے دفاع میں کسی کو مار سکتی ہیں۔ اگر آپ کسی پر ہجوم جگہ پر ہیں تو سامنا کرنا زیادہ محفوظ ہو سکتا ہے۔ اگر آپ اکیلی ہیں وہاں سے بھاگنے کا راستہ تلاش کریں۔
احتراز برتیں: جس قدر ممکن ہو آپ ایسے لوگوں سے احتراز برتیں جو آپ کو غیر آرام دہ محسوس کرنے پر مجبور کرتے ہیں یا خطرناک نظر آتے ہیں ایسے مقامات سے بھی احتراز برتیں جن کے بارے میں آپ کو علم ہے کہ وہ خطرناک ہیں۔ ایسے لوگوں یا مقامات سے احتراز برتنا اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ اس سے اکیلے سفر کرنے یا رات کو سفر کرنے سے احتراز برتنے میں مدد ملے گی۔
ایک منصوبہ بنائیں: کسی ایسے بااعتماد بڑے شخص کا انتخاب کریں جس کے پاس آپ کسی مصیبت کے وقت جا سکیں۔ اس بات کو یقینی بنا لیں کہ آپ کو اس شخص کے بارے میں علم ہے کہ وہ کہاں ہے اور ضرورت پڑنے پر اس سے کیسے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اپنی دیگر دوستوں سے بھی ایسے با اعتماد افراد کی تلاش کے لئے بات چیت کر سکتی ہیں تاکہ آپ ایک دوسرے کو تحفظ دے سکیں۔
Share your feedback