نوٹ (اپنے آپ کو محفوظ رکھیں (
نوٹ اپنے آپ کو محفوظ رکھیں
بد قسمتی سے ہماری دنیا بالخصوص لڑکیوں اور نوجوان عورتوں کے لئے ہمیشہ محفوظ اور پر امن نہیں رہی۔ لڑکیوں کو گھروں, سکولوں، مارکیٹوں، کام پر یا کسی بھی دیگر جگہ جنسی طور پر حراساں کیا جا سکتا ہے۔ آپ کو ان حالات کے لئے تیار اور آراستہ رہنے کی ضرورت ہے۔
یہاں کچھ باتیں بیان کی جاتی ہیں جو آپ کو محفوظ رکھنے میں آپ کی مدد گار ہوں گی۔
- ● خطرناک مقامات سے دور رہیں: اگر آپ کسی ایسی جگہ جانے کا کہا جائے جہاں آپ سمجھتی ہیں کہ آپ کو جانی طور پر خطرہ ہے - تو اس کا سیدھا سا حل یہ ہے کہ اس جگہ جانے سے جس قدر ہو سکے احتراز برتیں۔
- ● دوستانہ نظام کو استعمال کریں :جن مقامات پر زیادہ عوام نہ ہو وہاں ایک یا ایک سے زائد دوستوں کے ساتھ جائیں - اکیلے نہ جائیں۔
● قابل اعتماد نگران تلاش کریں: اگر آپ مختلف اوقات میں اور مختلف مقامات پر خود کو غیر محفوظ محسوس کریں (جیسے کہ سکول سے آتے یا جاتے وقت) اور آپ کا جانا بھی ضروری ہے، تو کسی قابل اعتماد شخص کو کہیں کہ وہ آپ کے ساتھ جائے۔
- ● ہمیشہ کسی نہ کسی کو بتائیں کہ آپ کب/کہاں جا رہی ہیں اور کب تک واپس آئیں گی۔ اگر ممکن ہو تو کسی سے کہہ دیں کہ وہ آپ کو آپ کی منزل پر مل لے۔ اس طرح، اگر کچھ ہو جاتا ہے تو دوسروں کو پتہ چل جائے گا اور وہ کوئی کاروائی کر سکتے ہیں۔
- ● جب آپ یا آپ کی دوستوں کے ساتھ کوئی حادثہ ہوجائے تو بڑوں کو اس کے بارے میں بتا دیں - اور یہ یقنی بنانے کے لیے انہیں آمادہ کریں کہ ان حالات سے نمٹا جائے تاکہ ایسا کہیں دوبارہ نہ ہو!
- ● ایک منصوبہ بنائیں: کسی ایسے با اعتماد بڑے آدمی کو تلاش کرکے رکھیں جس کے پاس آپ کوئی بھی
غلط کام ہوجانے کی صورت میں جاسکتی ہوں۔ اس بات کا یقین کر لیں کہ جب آپ کو مدد کی ضرورت ہوگی تو ایسا شخص آپ کو کہاں ملے گا اور آپ اس سے کس طرح رابطہ کر سکتی ہیں۔ اپنی دیگر دوستوں سے بھی ایسے با اعتماد افراد کی تلاش کے لئے بات چیت کر سکتی ہیں تاکہ آپ ایک دوسرے کو تحفظ دے سکیں۔
Share your feedback