کیا آپ بری صحبت کا شکار ہیں؟

زندگی کے لئے اچھے دوستوں کا انتخاب کریں

کیا آپ بری صحبت کا شکار ہیں؟ زندگی کے لئے اچھے دوستوں کا انتخاب کریں۔

● اپنے دوستوں کا انتخاب عقل مندی سے کریں۔ مثبت سوچ رکھنے والے ایسے لوگوں کو اپنے ارد گرد جمع کریں جو آپ کو حوصلہ دیں کہ آپ مسلسل کوشش کرتے رہیں۔ اس وقت بھی جب سب لوگ آپ کی حوصلہ شکنی کر رہے ہوں۔

● ایسے لوگوں کودوست بنانے سے احتراز برتیں جو آپ کا مذاق اڑاتے ہوں یا آپ کو ناکام دیکھنا چاہتے ہوں۔

● ایسے لوگوں کو اپنا دوست بنائیں جو اچھے کاموں میں آپ کے نقش قدم پر چلنا چاہتے ہوں۔ ایسے دوستوں کا انتخاب کریں جو سکول پڑھنے اچھے نمبر لینے اور اپنے لئے مواقع بنانے میں دلچسپی رکھتے ہوں۔ آپ ہی کی طرح ایک بہت اچھا مستقبل ان کے سامنے ہے۔

● ایک اچھا دوست وہ ہے کہ تنگی وکشادگی میں آپ اس سے محبت کریں اور اس کی مدد کریں۔ اور وہ بھی آپ کے ساتھ ایسا ہی کرے۔ حقیقی دوستوں کے سامنے مستقبل کا نقطۂ نظر اور ایک سمت ہوتی ہے۔ دوست ایسے غلط فیصلوں سے منع کرنے میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں جن کے ساتھ مستقبل میں سمجھوتہ ہو سکتا ہو۔

● خود کو ایک اچھا دوست ثابت کریں۔ سنیں اور ایک مدد گار اور قابل اعتماد دوست ثابت ہوں۔ ایک دوسرے کی مدد کریں، اور اگر دوست سے کوئی غلطی سرزد ہو جائے تو اسے معاف کر دیں۔

Share your feedback