کیا آپ بہت زیادہ بچت کرتی ہیں؟

یہ دیکھنے کے لیے کہ آپ رقم کو خرچ کرنے کے حوالے سے کتنی سمجھدار ہیں ہمارا کوئز حل کریں!

یہ دیکھنے کے لیے کہ آیا آپ بہت زیادہ خرچ کرنے والی ہیں یا بہت زیادہ بچت کرنے والی ان آٹھ سوالوں کا جواب دیں۔

  1. آپ کو اپنی سالگرہ کے لیے رقم ملتی ہے، آپ… الف) دوستوں کے ساتھ باہر اچھا وقت گزارنے کے لیے فوری طور پر خرچ کر دیتی ہیں۔ ب) اسے اپنے بنک اکاؤنٹ میں جمع کرا دیتی ہیں یا کسی ایسی جگہ محفوظ کر دیتی ہیں جہاں کوئی شخص اسے پا نہ سکے۔

  2. آپ مارکیٹ میں ہیں اور آپ نے اس ماہ جتنی رقم پس انداز کی ہے اُس میں سے بس تھوڑے سے پیسے باقی رہ گئے ہیں اور اچانک آپ دیکھتی ہیں کہ جو ٹی شرٹ آپ عرصے سے حاصل کرنا چاہ رہی تھیں اُس کی قیمت کم ہو گئی ہے۔ آپ کیا کریں گی؟ الف) اسے خرید لیں گی۔ آخر خرچ کرنے کے لیے بچائی گئی رقم تو موجود ہے نا! ب) دُکان کے مالک سے بحث کر کے رقم مزید کم کرانے کی کوشش کریں گی۔

  3. آپ خرچ کرنے کے بارے میں فیصلے درج ذیل کی بُنیاد پر کرتی ہیں… الف) آپ کے احساسات۔ جب آپ اُداس ہوتی ہیں تو کھانے پینے پر تھوڑا بہت خرچ کرنے سے زیادہ اچھا کام آپ کو کوئی نہیں لگتا۔ ب) آپ کا بنایا ہوا منصوبہ کہ آپ مستقبل میں اپنی رقم کو کیسے خرچ کریں گی۔

  4. آپ کے لیے رقم کا مطلب ہے… الف) مزہ اور خوشی۔ ب) ایک مُستحکم مُستقبل۔

  5. جب آپ کے پاس پرس میں بہت سی ریزگاری ہوتی ہے تو آپ… الف) ان سکوں کو خرچ کر دیتی ہیں - آخر وہ تھوڑے سے ہی تو ہوتے ہیں۔ ب) اُنہیں اپنی بچائی ہوئی رقم میں جمع کر دیتی ہیں - چاہے کوئی کتنا چھوٹا سکہ ہی کیوں نہ ہو۔

  6. کیا آپ اکثر دوستوں یا اہلِ خانہ سے رقم اُدھار لیتی ہیں؟ الف) اکثر - رقم اُدھار لینا کوئی ایسی بڑی بات نہیں۔ ب) کبھی کبھار - مُجھے لوگوں کا قرض دار ہونا پسند نہیں۔

  7. کیا آپ خریداریوں کے بارے میں لکھ کر یا رسیدیں سنبھال کر اس بات پر نظر رکھتی ہیں کہ آپ کیسے رقم خرچ کرتی ہیں؟ الف) نہیں۔ ب) جی۔

  8. آپ کیا کرنا پسند کریں گی؟ الف) ابھی خرچ کرنا اور بعد میں بچت کرنا۔ ب) ابھی بچت کرنا اور بعد میں خرچ کرنا۔

اب گِنیں کہ کتنی مرتبہ آپ نے الف جواب دیا اور کتنی مرتبہ ب۔ اپنے جوابات کو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Share your feedback