کیا آپ خود کو دنیا میں اکیلا محسوس کر رہی ہیں؟

ہیں اس سے نمٹنے کے طریقے:

آپ کے خیالات (1)

کیا آپ خود کو دنیا میں اکیلا محسوس کر رہی ہیں؟ یہ ہیں اس سے نمٹنے کے طریقے:

● سب کچھ درست طریقے سے چل رہا ہے لیکن آپ پھر بھی خود کو اکیلا محسوس کر سکتی ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ اکیلی ہوں اور اس میں آپ کا کوئی اختیار نہیں، یا آپ اپنے آپ کو کسی گروپ یا سرگرمی کا حصہ نہیں سمجھتیں، یا دنیا میں کوئی بھی ایسا شخص نہیں جو آپ کو سمجھ سکے۔ خود کو تنہا محسوس کرنے پر لاکھوں سوال پیدا ہوتے ہیں۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ میری کیا غلطی ہے؟

● اکثر تنہائیوں میں رہنا آپ کو بہت باتوں سے محروم رکھ سکتا ہے لیکن کچھ ایسے افراد بھی ہو سکتے ہیں جو آپ تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

● آہستہ آہستہ اپنے ارد گرد اپنے حامی دوست اور محبت کرنے والے لوگ جمع کریں۔ آپ کی زندگی میں ایسے لوگوں کا ہونا جن سے آپ بات کر سکتی ہوں، آپ کو مایوسی اور نقصان سے نمٹنے میں مدد دے سکتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ آپ ایک بار پھر لوگوں پر اعتماد کرنا شروع کر دیں گے۔

● ایک مدد گار گروپ تلاش کریں۔ فاطمہ کو ہیشیمیا کینیا گروپ مل گیا اس کے علاوہ بھی ہر ملک میں اس طرح کے مدد گار گروپ ہیں جو آپ کے ساتھ مل کر آپ کی زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ پولیس سٹیشن یا کسی سکول سے دریافت کریں، یا کسی بڑے سے پوچھیں، وہ آپ کو اس کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔

● آپ اکیلی نہیں ہیں، ہر لڑکی کے اپنے خاندان میں دوست نہیں ہوتے ، آ پکی طرح دیگر لڑکیاں بھی ہیں۔ آپ دوسروں کے اچھے دوست بن کر مضبوط اور قریبی تعلقات بنا سکتی ہیں۔

Share your feedback

آپ کے خیالات

DurreAdan

Its not proper answer 😔😏

مارچ 14, 2023, 6:06 صبح