یہ دس تجاویز لڑکیوں کی مدد کرتی ہیں۔۔۔۔

اپنی قیادت کے عضلات کو چمکانے میں!

1۔ کلاس میں بولیں

اپنا ہاتھ بلند کریں، اگرچہ آپ کو جواب کے متعلق یقین نہ ہو۔ جو آپ کہنا چاہتی ہیں اس کی اپنے دماغ میں ترمیم سے گریز کریں اور کوشش کریں کہ غلط ہونے سے بالکل پریشان نہ ہوں۔ بولنے کا مطلب بالکل درست جواب نہیں ہوتا۔ یہ آپ کو خود سوچنے، دوسروں کے ساتھ مباحثہ کرنے اور خیالات کے ساتھ زور آزمائی کرنے کا تجربہ فراہم کرتا ہے - یہ وہ اہم مہارتیں ہیں جنہیں آپ اپنی زندگی کے ہر میدان میں استعمال کریں گی۔

2۔ بولنے سے قبل معذرت خواہی چھوڑ دیں

لڑکیاں اکثر معذرت خواہی کے ساتھ اپنے خیالات متعارف کرواتی ہیں (")مجھے اس کے درست ہونے کا یقین تو نہیں، مگر ۔۔۔۔") ۔۔۔۔"( کلاس میں بات کرتے وقت چھوٹی چیزوں پر توجہ دیں شاید آپ خود کو چھوٹا بنا رہی ہوں، جیسا کہ بالوں کے ساتھ کھیلنا، بسا اوقات "جیسا کہ" جیسی چیزیں کہنا، جو آپ نے ابھی کہا اس کے متعلق کہنا "کیا یہ قابل فہم ہے،" یا اتنا آرام سے بولنا کہ کوئی آپ کو سن نہ سکے۔

3۔ اپنے آپ کو چیلنج کریں

جب ہم ناکامی یا تنقید کے متعلق پریشان ہوتے ہیں، ہم ایسے تجربات کی تلاش میں ہوتے ہیں جن کے متعلق ہم جانتے ہیں کہ ہم انہیں قابو کر سکتے ہیں۔ مگر اسے محفوظ انداز سے کھیلنے کا مطلب ہے کہ آپ کو مشکل پر قابو پانے اور خود کو اپنے ()اور دوسروں کے )( سامنے بہادر ثابت کرنے کی خوشی کبھی نہیں مل پائے گی۔ خود کو اپنے موافق حلقے سے باہر دھکیلیں۔ اس کھیل کا انتخاب کریں جو آپ نے کبھی نہیں کھیلا۔ ایسی کلاس میں داخلہ لیں جس کے متعلق کسی کو توقع نہ ہو کہ آپ اس میں داخلہ لیں گی۔ کوڈ کرنا سیکھیں۔ یا ایک چھوٹا سا خطرہ مول لیں، جیسا کہ خود کو کسی ایسے شخص کے سامنے متعارف کروانا جسے آپ نہیں جانتیں۔

4۔ مدد طلب کریں

زیادہ کامیاب لوگ سب کچھ خود نہیں کرتے۔ بلکہ، وہ ہمیشہ صلاح کار تلاش کرتے ہیں: تجربہ کار، دانا لوگ جو بہت کچھ جانتے ہیں اور ان کی مدد کرتے ہیں۔ اساتذہ، مربیان یا دیگر لوگوں سے، جن سے بات کرنا آپ پسند کرتی ہیں، جن چیزوں کے بارے میں آپ پرجوش ہیں ان کے متعلق پوچھنے میں خوفزدہ نہ ہوں۔ ان سے پوچھیں کہ جب وہ آپ کی عمر کے تھے تو انہیں کیا جاننے کی خواہش تھی۔ کون جانتا ہے، ایک دن وہ آپ کے خوابوں کو حقیقت بنانے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتے ہوں۔

5۔ ہر کسی کا کام نہ کریں

جب کسی گروپ پروجیکٹ کا کوئی رکن بہتر انداز سے اپنا کردار ادا نہیں کرتا ()یا بالکل نہیں کرتا)، (، یہ آسان ہے کہ آپ اسے خود کر لیں ــ اور اس کے متعلق خاموش رہیں۔ کسی کا کام اپنے سر لے لینا آپ کو اس وقت کنٹرول تو دے سکتا ہے، لیکن یہ آپ کو رنجیدہ، کام کا زیادہ بوجھ اٹھانے والا اور کوئی اعزاز نہ ملنے والی حالت میں چھوڑ سکتا ہے۔ مسئلے پر براہ راست اپنی ہم جماعت سے بات کریں جب وہ سمجھے کہ وہ اپنے کام ختم کر لے گی۔ اگر آپ کو واضح جواب نہ ملے، تو جو آپ چاہتی ہیں اس کے متعلق واضح طور پر بات کریں، یا استاد سے مدد کے لیے کہیں۔

6۔ دوستی میں بولیں

تقریباً ہم سب نے کسی نہ کسی مرحلے پر گپ شپ کی ہے، لیکن اگر آپ ہمیشہ اپنے دوستوں کے متعلق بات کریں گے ان سے بات کرنے کی بجائے، تو آپ ان لوگوں سے بات کرنے کی مشق کا موقع گنوا دیں گے جو بہت اہم ہیں۔ کسی کو یہ بتانے کے قابل ہونا کہ آپ کیسا محسوس کر رہی ہیں آپ کی زندگی کے ہر میدان میں آپ کی مدد کرے گا، قطع نظر اس کے کہ آپ کس طرف مائل ہوتی ہیں۔ اور شاید آپ سخت باتیں کہنے کے لیے تحریری پیغام یا سوشل میڈیا پر انحصار سے گریز کرنا چاہیں۔ اس سے وقتی طور پر مواصلت آسان ہو جاتی ہے، لیکن ابھی آمنے سامنے بات نہ کرنے کا خمیازہ بعد میں بھگتنا پڑ سکتا ہے۔ واضح بات کرنا خوفزدہ کرتا ہے، لیکن یہ احتیاط سے کریں اور آپ اپنے ارد گرد لوگوں سے احترام اور اعتماد پائیں گی۔

7۔ اپنی اندرونی آواز پر اعتماد کریں

ہم میں سے ہر ایک کی ایک آواز ہے جو ہمارے ذہنوں میں چل رہی ہے۔ وہ چھوٹی چیزیں بھی کہہ سکتی ہے جیسا کہ "میں چاہتی ہوں کہ گھنٹی بجے" یا بڑی چیزیں جیسے "میری خواہش ہے کہ میرا دوست میرے گریڈز کے متعلق پوچھنا بند کرے"۔ وہ آواز آپ کی صلاحیت/حوصلہ ہے۔ یہ آپ کو آپ کی اصل سوچ، ضرورت اور چاہت کے متعلق بتاتی ہے۔ اس آواز کو روکنا آسان ہے جب آپ اس بارے میں پریشان ہوں کہ لوگ کیا سوچیں گے۔ اس سے جتنا ہو سکے جڑی رہیں۔ یہ آپ کا اندرونی پیمانہ ہے۔ اگر آپ اس آواز کو ابھی دوسروں سے بانٹ نہیں سکتیں، تو ایک روزنامچہ رکھیں جہاں آپ کر سکتی ہیں ــ اور ان لوگوں کو تلاش کریں جو اسے سننا چاہتے ہیں۔

8۔ دنیا بدل ڈالیں

دنیا بدلنے کے لیے آپ کو اسے چلانے کی ضرورت نہیں۔ کیا چیز آپ کو اندر سے روشن کرتی ہے؟ کیا چیز آپ کو غصہ دلاتی ہے؟ کسی کلب میں شمولیت اختیار کریں یا ایک کمیونٹی تنظیم شروع کریں۔ خود کو جماعت کی صدر کے طور پر ووٹ دے سکتی ہیں۔ مہم چلانے سے آپ کو بولنے اور خود کو بطور قائد متعارف کروانے کا حیران کن موقع مل سکتا ہے۔ آپ جو بھی فیصلہ کریں، یاد رکھیں: آپ کی آواز جیسی کسی کی آواز نہیں، مگر ہم اسے سن نہیں سکتے اگر آپ اس کا استعمال نہ کریں۔

9۔ یاد رکھیں: بولنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا، لیکن یہ بہت اہم ہے

آپ ایسی دنیا میں پروان چڑھ رہی ہیں جو تا حال اس بارے میں الجھن کا شکار ہے کہ وہ لڑکیوں کو کتنا طاقتور دیکھنا چاہتی ہے۔ لڑکیوں کو پُراعتماد مگر خوش اخلاق، پُرعزم مگر خود غرض نہیں، کامیاب مگر مغرور نہیں ہونا چاہیئے۔ قوانین پریشان کن اور غیر مناسب ہو سکتے ہیں ــ جس کا مطلب ہے کہ جب آپ بولیں گی تو ہر کوئی اسے پسند نہیں کرے گا۔ در حقیقت، آپ بے شک جتنا مرضی شائستہ انداز سے کچھ کہیں، کوئی نہ کوئی فرد ایسا ہو سکتا ہے جو یہ سوچتا ہے کہ آپ تنگ ظرف ہیں۔ اپنی آواز پر اعتماد رکھیں اگرچہ یہ محسوس ہو رہا ہو کہ دنیا اعتماد نہیں رکھتی، اور ان دوستوں اور افراد خانہ سے قریب رہیں جو آپ کی قابلیت پر خوشی مناتے ہوں۔

10۔ مشق!

آپ اسکول کا کام، کھیل اور موسیقی جیسی چیزوں کی مشق کرتے بڑی ہوئی ہیں۔ لیکن کوئی آپ کو بولنے کی مشق کرنے، خطرات میں پڑنے یا جو آپ کو چاہیے وہ بولنے کے متعلق نہیں بتاتا۔ اس کا کیا کریں؟ زندگی میں ایسی کوئی چیز نہیں جس کے لیے مشق کی ضرورت نہ ہو، اور بولنا اس سے مستثنیٰ نہیں۔ ان پٹھوں کو کام میں لائیں! یہ پہلی بار خوفناک ہو سکتا ہے، لیکن پھر آسان ہو جاتا ہے۔

تجاویز منجانب http://banbossy.com

Share your feedback