اور لڑکیوں کو بھی انہیں پسند کرنا چاہیے
ہمیشہ حیران ہوتا تھا کہ لڑکے لڑکیوں کے بارے میں کیا پسند کرتے ہیں؟ آپ شاید حیران ہو رہے ہوں، مگر دراصل تمام جوابات لڑکیوں کے لیے بھی اہم ہیں! تو پڑھیے ان چیزوں کے بارے میں جاننے کے لیے جنہیں آپ کو اپنے لیے کرنا چاہیے ۔۔۔۔۔ نہ کہ صرف لڑکوں کے لیے!
1). ۔ لڑکے ایسی لڑکیاں پسند کرتے ہیں جو کہ پراعتماد ہوں ۔۔۔ مگر تصور کیجیے کس چیز کا۔۔۔ پر اعتماد ہونا بہت اچھا لگتا ہے اور لڑکیاں بھی اسے پسند کرتی ہیں۔ تو اپنے بھلے کے لیے پر اعتماد بنیے۔ لڑکوں کے لیے نہیں ۔۔۔۔۔۔ بلکہ اپنی بنیے!
2). ۔ لڑکے ایسی لڑکیوں کو پسند کرتے ہیں جو کہ بول پڑتی ہیں اور چیزوں کے بارے میں خود کی رائے دیتی ہیں ۔۔۔۔ لیکن آپ کو صرف لڑکوں کے لیے ہی نہیں بولنا چاہیے۔ لڑکیؤں کی آوازیں اتنی ہی اہم ہیں جتنی کسی اور کی۔ تو اپنی ایک رائے رکھیے اور اس کو اپنا سمجھیے۔
3۔ لڑکے ایسی لڑکیوں کو پسند کرتے ہیں جو اپنے فیصلے خود کرتی ہیں ۔۔۔ اور آپ کا اپنے لیے خود فیصلے کرنا بہت اچھا لگتا ہے۔ ہم لڑکیوں کو اپنے لیے کھڑا ہونا چاہیے، قطع نظر اس کے کہ لوگ اس بارے میں کیا کہتے یا سوچتے ہیں. ( آپ کی زندگی آپ کی اپنی ہے! # طاقتور خاتون
4). لڑکے ایسی لڑکیوں کو پسند کرتے ہیں جو کہ تیز طرار ہوتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر کون ہے جو تیز طرار فرد کو پسند نہیں کرتا؟! اپنی تعلیم کے بارے میں جاننا اور اس کے شوق میں سرشار ہونا اچھا ہوتا ہے ۔۔۔۔ اس لیے نہیں کہ لڑکے اسے پسند کرتے ہیں، بلکہ اس لیے کہ یہ آپ کی وہاں پہنچنے میں مدد کرے گا جہاں آپ جانا چاہتی ہیں! اور یہ زیادہ اہم ہے!
5). لڑکے ایسی لڑکیوں کو پسند کرتے ہیں جو حوصلہ مند ہوتی ہیں اور لڑکیاں دیگر لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کرنا بھی پسند کرتی ہیں۔ لوگوں کی مدد کرنا اور اپنی دوستوں کے ساتھ موجود ہونا ہمیشہ سے کرنے کی ایک اچھی چیز ہے!
6). لڑکے ایسی لڑکیوں کو پسند کرتے ہیں جو حوصلہ مند ہوتی ہیں اور لڑکیاں دیگر لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کرنا بھی پسند کرتی ہیں۔ آپ کو یقین ہونا چاہیے کہ آپ رکاوٹیں توڑ سکتی ہیں۔ # اس کی کوئی حد نہیں
7). لڑکے ایسی لڑکیوں کو پسند کرتے ہیں جو تعاون کر سکتی ہیں ۔۔۔۔ اور لڑکیاں بھی اسے پسند کرتی ہیں، کیونکہ تعاون ہر ایک کو اچھا لگتا ہے! جماعتی کام سے ہی خوابوں جیسا کام ہوتا ہے۔ بڑی اعلیٰ چیزیں وجود پاتی ہیں جب لڑکے اور لڑکیاں مل کر دماغ لڑاتے ہیں۔ تو پھر کام شروع کیجیے!
8). لڑکے ایسی لڑکیوں کو پسند کرتے ہیں جو اپنےخوابوں کی تعبیر پانا چاہتی ہیں ۔۔۔ اور لڑکیاں بھی اسے پسند کرتی ہیں۔ اس لیے ناکامی سے مت ڈریے، بہادر بنیے اور اپنے خوابوں کے تعاقب میں عمل پیرا ہو جائیے!
9). لڑکے ایسی لڑکیوں کو پسند کرتے ہیں جو مثبت سوچ رکھتی ہیں اور مثبت انداز ہی ہماری ذاتی طاقت اور نشوونماء کے لیے بہت مدد کرتا ہے۔ زندگی میں مشکل چیزوں سے واسطہ پڑ سکتا ہے، مگر منفی پہلووں پر توجہ مت دیجیے۔ حل تلاش کیجے اور اپنے مسائل میں ہی پھنس کر نہ رہ جائیے۔
10). لڑکے ایسی لڑکیوں کو پسند کرتے ہیں جو اپنے آپ کو پسند کرتی ہیں اور Springsters تو ہیں ہی اپنے آپ کے ساتھ کچھ محبت کے اظہار کے لیے۔ اپنے اندر کی خوبصورتی کو دیکھنا سیکھیے، کیونہ آپ کی زندگی کا ایک مقصد ہے!
اگرچہ یہ ساری ایسی چیزیں ہیں جنہیں لڑکے پسند کرتے ہیں، پر ایسی بھی چیزیں ہیں جنہیں آپ کو اپنے لیے پسند کرنا چاہیے اور صرف کسی لڑکے کی وجہ سے نہیں۔
اس لیے لڑکی ۔۔۔۔ اپنی خود کی نشوونماء اور بڑھوتری پر توجہ دو، اپنی بہتری کو مد نظر رکھتے ہوئے اور نہ کہ اس وجہ سے کہ دوسرے لوگ کیا سوچتے ہیں۔ اس کی وجہ سے آپ کو بہت زیادہ مسرت حاصل ہو گی!
Share your feedback