آپ کے پاس پہلے ہی ضرورت کی ہر چیز موجود ہے!
میں ثانوی سکول میں اپنا سینیئر سال شروع کرنے والی ہوں۔ میں الیکٹریکل انجینیر بننا چاہتی ہوں -- اس لیے مجھے اعلیٰ گریڈ لانے کی ضرورت ہے۔ میں نے اپنی منازل مقصود پانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔
لیکن حال ہی میں میرے والدین نے مجھے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ میں سکول چھوڑ کر خاندان کے ایک دوست سے شادی کر لوں ان کا خیال ہے کہ میرے مستقبل کے لیے یہ بہترین چیز ہے۔
مجھے اپنی تعلیم سے پیار ہے اور میں اپنا کنبہ بنانے پر توجہ دینے کے لیے تیار نہیں ہوں۔ مجھے پتہ ہے کہ وہ میرے لیے بہت اچھا کرنا چاہتے ہیں، لیکن میں جاتی ہوں کہ میں انہیں دکھا سکتی ہوں کہ میں لڑکے کے بغیر بھی اپنا مستقبل بنا سکتی ہوں۔
ایک رات میں ان کے ساتھ بیٹھی اور ان 3 وجوہات کا جائزہ لیا کہ مجھے اس وقت اپنی زندگی میں کسی لڑکے کی ضرورت کیوں نہیں تھی۔
اپنی تعلیم پر توجہ دینا میرے مستقبل کی کلید ہے۔ میں نے اپنے والدین کو بتایا کہ میری تعلیم میری مستقبل کی زندگی کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔ میں نے انہیں دکھایا کہ میرے گریڈ کتنے اچھے تھےاور ان کے ساتھ اپنے اساتزہ کی آراء شیئر کیں کہ وہ مجھے کتنی ذہین سمجھتے تھے۔ میرے والد اتنا تفاخر محسوس کر رہے تھے کہ ان کے چہرے پر بہت بڑی مسکراہٹ تھی۔
میرا پیسہ میرے انتخاب۔ اختمام ہفتہ کی نوکری سے میں اپنے تعلیمی اخراجات پورا کرنے کے لیے کافی کما لیتی ہوں اور ساتھ ساتھ اہم ہنر بھی سیکھ رہی ہوں۔ پورا ہفتہ سخت پڑھائی کرنے اور اختمام ہفتہ پر کام کرنے کے بعد کسی لڑکے کے لیے تو وقت ہی نہیں بچتا۔ میں پڑھائی کر سکتی اور اپنا پیسہ کما سکتی ہوں، جو کہ مجھے زندگی میں آزادی دیتا ہے --۔ کسی لڑکے پر انحصار کرنے کی بجائے۔
مضبوط نسوانی شخصیات زیادہ اہم ہیں۔ سکول کے ذریعے میں نے ایک مقامی رہبری کے پروگرام میں نام لکھوایا۔ گریجویٹ خواتین آپ کی اپنے مقاصد کے حصول کے لیے پیشہ ورانہ رہنمائی کرتی ہیں۔ میری رہبر فرح میری اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی میں مدد کرتی ہے۔ وہ یونیورسٹی میں انجینرنگ کی تعلیم حاصل کر رہی ہے اور ایک الیکٹریکل کمپنی میں بھی کام کرتی ہے۔ میں وہاں اس سے ملنے جاتی ہوں اور وہ مجھے کئی ایک چیزوں کے بارے میں بہت کچھ سکھاتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس کی مدد سے میں اتنے نمبر لے لوں گی کہ مجھے یونیورسٹی میں اپنی پسند کے کورس میں داخلہ مل جائے گا۔
میں بہت مشکور ہوں کہ میرے والدین نے میری ضروریات کو شنوائی دی۔ اب مجھے اپنے سینئر سال مکمل کرنے میں ان کی تائید حاصل ہے اور اس کے ساتھ میرے یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی بھی۔
Share your feedback
آپ کے خیالات
Akramkhan
Poem
مئی 14, 2022, 3:37 صبح