بولنے کے لیے 5 اقدام

یہ نہایت آسان ہے

وہ وقت یاد کریں کہ جب آپ سمجھتی تھیں کہ آپ کی کوئی نہیں سن رہا؟

ہو سلتا ہے کہ کالج کے بعد آپ کا دوست آپ کے منصوبوں سے متفق نہ ہو یا آپ کے والدین سوچتے ہوں کہ آپ کو سٹور مینیجر کی بجائے ڈاکٹر ہونا چاہیے۔ یہ اہم فیصلے ہیں اور یہ آپ کو مایوسی اور نا انصافی کا احساس دلا سکتے ہیں۔ صحیح؟

یہ ضروری ہے کہ آپ بولیں، اور یہ یقینی بنائیں کہ آپ کی بات سنی جارہی ہے۔ لیکن ہو سکتا ہے کہ آپ کو یقین نہ ہو کہ یہ کیسے کیا جا سکتا ہے۔

آپ کی مدد کے لیے یہ ہیں 5 اشارے!

  1. اپنی رائے پر اعتماد کیجیے ۔۔۔۔۔ اگر کوئی بات کسی نے کہی یا کی ہے جو آپ کو صحیح نہیں لگتی، تو غالباً وہ صحیح نہیں ہوگی۔ یقین کیجیے کہ جب آپ کسی قسم کی ناانصافی دیکھتی ہیں تو آپ سمجھ جاتی ہیں۔
  2. پر اعتماد اور مؤدب بنیے ۔۔۔۔ اپنے آپ کے لیے بات کرتے ہوئے، تحمل سے اور صاف آواز میں بات کیجیے۔ اگر آپ کوفت محسوس کر رہی ہوں تو چند منٹوں کے لیے دور چلی جائیے۔ یہ آپ کی پرسکون رہنے اور یہ سوچنے میں کہ کیا کہنا چاہیے مدد کرے گا۔
  3. دوسروں کی سننا یاد رکھیے ۔۔۔۔ دوسرے فرد کی رائے مختلف ہو سکتی ہے، مگر ان کا ہمیشہ یہ حق ہے کہ ان کی سنی جائے۔ اس طرح آپ مختلف لوگوں اور جن مختلف طریقوں سے وہ چیزوں کے بارے میں سوچتے ہیں، کو بہتر طور پر سمجھ سکتی ہیں۔ بعض اوقات کس کالج میں جایا جائے یا کس کمپنی میں کام کیا جائے کے ساتھ متفق نہ ہونا صحیح ہو گا۔
  4. یہ یقینی بنائیے کہ آپ گفتگو میں اپنے ذاتی نکتہِ نظر کے ساتھ شامل ہوتی ہیں ۔۔۔ اور فقرے کے شروع میں "میں" کا استعمال کیجیے۔ اس طرح کہنا کہ "میں محسوس کرتی ہوں کہ میں ابھی جب بات کر رہی تھی تو مجھے ٹوکنا کوئی اچھا نہیں تھا" بہتر ہے "آپ کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟ مجھے مت ٹوکیے" کہنے سے۔ یاد رکھیے کہ لوگ بہتر رد عمل کا اظہار کرتے ہیں جب وہ سمجھیں کہ انہیں نشانہ نہیں بنایا جا رہا۔
  5. بتائیے کہ آپ کس طرح کی تبدیلیاں چاہتی ہیں ۔۔۔ انکی بڑے تحمل سے وضاحت کیجیے۔ مثال کے طور پر، ہو سکتا ہے کہ آپ چاہتی ہوں کہ آپ کے والدین آپ کے کالج کے انتخاب پر غور کریں۔ انہیں مؤدب اور معتبر انداز میں سمجھائیے۔

Share your feedback