کیا آپ برے ہجوم میں پھنسی ہوئی ہیں؟

زندگی کے لیے اچھے دوست بنانا سیکھیے۔

اے لڑکی!

کیا آپ سمجھتی ہیں کہ ابھی اس وقت آپ ایک برے ہجوم میں ہیں، ان لوگوں کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے جو اصل مں اپ کے دوست نہیں ہیں؟

غلط ہجوم کے ساتھ وقت گزارنا، آپ کی زندگی پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ اپنے ارد گرد مثبت لوگوں کو اکٹھا کرنا بہت اہم ہے، جو آپ کو خود اپنا ہونے کا احساس دلاتے ہیں اور آپ کی حوصلہ افزائی اور مدد کرتے ہیں۔

تو کس طرح آپ ایک برے ہجوم سے نکل کر اچھے ہجوم میں آئیں گی؟ یہ ہیں کچھ ااشارے مدد کے لیے:

  • -پہچانیے کہ برا ہجوم کیسا ہوتا ہے۔ اگر آپ ایسے لوگوں کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں جو کہ آپ پر ہنستے ہیں، آپ کو نیچا دکھاتے ہیں، اور آپ کو اپنے بارے میں برا محسوس کرنے کی ترغیب دیتے ہیں،تو پھر آپ ایک برے ہجوم میں ہیں۔
  • -ایسے دوست تلاش کیجیے جو کہ معاف کرنے واللے ہیں اور آپ جیسی بھی ہیں آپ کو قبول کرتے ہیں۔ کوئی فرد بھی بے عیب نہیں ہوتا اور بعض اوقات آپ کسی دوست کے احساسات مجروح کر سکتی ہیں یا انکے اعتماد کو ٹھیس پہینچا کتی ہیں۔ ایک حقیقی دوست آپ کو معاف کر دے گا اور آگے بڑھنا چاہے گا۔
  • پہچانیے کہ اچھا ہجوم کیسا لگتا ہے۔ اچھے دوست وہ لوگ ہوتے ہیں جن سے آپ محبت اور ان پر اعتماد کرتی ہیں اور جو آپ کی ہمیشہ مدد کرتے ہیں۔ وہ آپ کی غلط فیصلے کرنے سے بچنے میں مدد کرتے ہیں اور آپ پر ایسی چیزیں کرنے کے لیے دباؤ نہیں ڈالیں گے جو آپ کرنا نہیں چاہتیں۔
  • ایسے لوگوں کی جستجو کرنا سیکھیے جو کہ وہی اچھی چیزیں پسند کرتے ہیں جو کہ آپ کرتی ہیں۔۔ ایسے دوستوں کا انتخاب کیجیے جن کے خواب سکول میں رہنے، اچھے نمبر لینے اور اپنے لیے مواقع پیدا کرنے والے ہیں۔ ان کے آگے بہت اعلیٰ مستقبل ہے -- جیسا کہ آپ کے آگے!

نئے دوست بنانا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا، مگر جب آپ فراخ، ایماندار اور در حقیقت وہ ہی ہوں جو کہ آپ ہیں تو آپ کے پاس اچھے لوگ آئیں گے۔

بہترین دوستیاں قدرتی طور پر وقوع پذیر ہوتی ہیں اس لیے اس بات کی زیادہ فکر مت کیجیے کہ لوگ آپ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ اپنے ایک اچھا فرد بننے پر توجہ دیجیے تو اچھا ہجوم لازماً آپ کے پاس آئے گا!

Share your feedback