اپنا اپنا غیر غیر

ہمارا خاندان ہر چیز سے بڑھ کر اہم ہے۔

اپنے خاندان سے باہر نئے لوگوں سے میل جول اور جان پہچان بڑھانا کتنا پرجوش اور زبردست تجربہ ہوتا ہے۔ جیسے جیسے ہم بڑے ہو جاتے ہیں اور زیادہ دلچسپ اور شاندار لوگوں سے سامنا ہوتا ہے تو ہمارے دوستوں اور جان پہچان والے رشتوں کی تعداد بڑھتی چلی جاتی ہے۔

اپنی نوجوانی کے دنوں میں، آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے کچھ قریبی دوست باہر گھومنے پھرنے اور موج مستی کیلئے آپ کے بورنگ اور غصیلے والدین سے بہت بہتر ہیں۔ جوانی کے دنوں میں تو ہم اپنی موج مستی میں ایسے گم ہو جاتے ہیں کہ ہمیں خیال ہی نہیں آتا کہ ہمارے ماں باپ بوڑھے ہو رہے ہیں۔ نئے لوگوں سے ملنے اور جوان دوستوں کے ساتھ میل ملاپ کا اپنا ہی مزا ہوتا ہے لیکن دراصل زندگی میں ہمارے اپنے والدین اور گھر کے افراد ہی وہ لوگ ہیں جو بغیر کسی غرض اور مطلب کے ہمیں قبول کرتے ہیں اور ہم سے سچا پیار کرتے ہیں۔ لوگ آتے' جاتے رہتے ہیں مگر ہمارا خاندان ہمیشہ ہمارے قریب ہوتا ہے ساری عمر کیلئے۔

کہنے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ سارا سارا دن صرف اپنے ماں باپ کے قدموں میں ہی بیٹھی رہیں (یہ تو بے تکی سی بات ہو گی)، لیکن یہاں ہم آپ کو کچھ آسان طریقے بتائیں گے کہ آپ کیسے اپنے والدین کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے رکھیں:

انہیں اپنی زندگی میں شامل کریں

کتنا آسان ہے اگر آپ انہیں اپنی الجھنیں، اپنے مسائل بتایا کریں یا بتائِں کہ آپ کے دوست زندگی کے کون کون سے منصوبے بنا رہے ہیں۔ مختلف باتوں میں اپنے والدین سے مشورہ کریں کیونکہ ان کے پاس زندگی کا ڈھیر سارا تجربہ ہے ، وہ آپ کو کوئی نیا نکتہ، کوئی نیا حل بتا سکتے ہیں۔ یاد رکھیں کبھی آپ کے ماں باپ بھی آپ ہی کی طرح جوان تھے۔ وہ سمجھ سکتے ہیں آپ کس ذہنی کیفیت سے گزرر رہی ہے یا آپ کس الجھن میں ہیں۔

ان کے قریب رہیں

ابو کو گاڑی ٹھیک کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے؟ تو ان کا تھوڑا ہاتھ بٹائیں اور اپنے ابو کیساتھ کچھ مزے کا وقت گزاریں۔ کیا آپ اپنے والدین سے دوررہتے ہیں تو پھر جلدی سے انہیں فون کریں۔ ضروری نہیں کہ عید یا کوئی تہوار ہو تبھی ایسا کریں -- بس آپ کی ایک فون کال سے ہی ان کی عید ہو جائے گی۔

پورا ہفتہ آپ اپنے کاموں میں یعنی اپنے سکول اور دوستوں میں مصروف رہتے ہیں- صرف پندرہ منٹ نکال کر اپنی امی کو فون کر لیں کیونکہ آخرکار انہوں نے آپ کو زندگی جیسا شاندار تحفہ دیا ہے!

اپنے گھر والوں سے قریب رہنے کا ایک اور عمدہ طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے دونوں طرح کے رشتے ایک جگہ جمع کرلیں۔ اپنے دوستوں کو اپنے گھر پر کھانے کی دعوت دیں یا اپنے خوبصورت خاندان کے ساتھ گھومنے پھرنے کے لئے نکل جایئں: اس کا دہرا فائدہ ہو گا: آپ کے گھر والوں کو تاثر ملے گا کہ آپ کے دوست اچھے لوگ ہیں اور وہ آپ کیلئے اہم ہیں۔ وہ کوئی عام افراد نہیں بلکہ آپ کے بہترین دوست ہیں۔

ذمہ دار بنیں

عینی کی عمر انیس برس ہے اور وہ اپنی ماں سے دور ہوتی جا رہی ہے۔ عینی آزادی چاہتی ہے اور ایسے بڑی ہونا چاہتی جیسا اس نے ہمیشہ سے اپنے لئے سوچ رکھا تھا۔ مگر اس کے راستے میں صرف ایک رکاوٹ ہے: اس کی ماں:۔۔۔ عینی کیساتھ اسکی ماں کا برتاؤ ہمیشہ ایک چھوٹی بچی جیسا ہوتا ہے۔ لیکن بجائے اس بات کی شکایت کرنے کے' عینی نے فیصلہ کیا کہ وہ سچ مچ کچھ کر دکھائے گی اور ماں کو یہ احساس دلائے گی کہ وہ اپنی زندگی کی ذمہ داریاں اور معاملات کو سنبھال سکتی ہے۔ سب سے پہلے اس نے اپنے اسکول کے کام اور پڑھائی میں بہترین کارکردگی دکھائی۔ پھر اس نے گھر داری میں ہاتھ بٹانا شروع کیا حتیٰ کہ ایک پارٹ ٹائم نوکری بھی کرنے لگی۔ یہ کوئی آسان کام نہ تھا۔ لیکن عینی کی ماں کو احساس ہونے لگا کی عینی اب ایک ہوشیار اور ذمہ دار لڑکی کے طور پر بڑی ہو رہی ہے۔

یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ماں بیٹی کا رشتہ اب پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو چکا ہے۔

Share your feedback