اپنی ذات سے تعارف

خود کو پہچانیں کہ 'آپ' اصل میں ہیں کون

کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے؟ آپ ایک دن جاگیں' خود کو آئینے میں دیکھیں اور کہہ اٹھیں "اوہ خدایا! میں ہوں کون؟ کون ہے یہ جو مجھے آئینے میں گھور رہا ہے؟"

ایسے لمحات ہم سب کی زندگی میں آتے ہیں خاص طور پر ہمارے نوجوانی کے ابتدائی دنوں میں جب بہت کچھ بدل رہا ہوتا ہے۔ سو اصل میں آپ ہیں کون؟ آپ کی اصل شخصیت کیا ہے اور 'وہ کون' ہے جو آپ کبھی کبھی بننے کی کوشش کرتے ہیں؟ یہ جاننے کا عمل پریشان کن بھی ہو سکتا ہے لیکن ضروری نہیں کہ ایسا ہی ہو بس آپ کو تھوڑا بہادری سے کام لینا ہو گا۔

خود کو تخلیق کریں

آپ جو بھی بننا چاہیں بن سکتے ہیں۔ وہ کون سی چیزیں ہیں جو آپ کوسب سے زیادہ خوشی دیتی ہیں؟ آپ میں کون کون سی صلاحیتیں ہیں؟ آپ اوروں سے بڑھ کر کیا اچھا کر سکتی ہیں؟ کیا آپ اپنی کلاس میں سب سے زیادہ تیز دوڑ سکتی ہیں؟ کیا آپ اپنے گھر میں کھانا بنانے کی ماہر ہیں؟ کیا آپ اپنے محلے کی سب سے زیادہ دلچسپ اور ہنسانے والی لڑکی ہیں؛ جاننے کی کوشش کریں آپ کس کام میں ماہر ہیں، آپ کو کیا اچھا لگتا ہے اور پھر اس صفت کو مزید بہتر بنائیں – شاید آپ اس سارے عمل سے اپنے بارے میں دوچار باتیں جان ہی لیں۔

دیوی ایسٹ جاوا کے ہائی اسکول کی 15 سالہ طالبہ ہے۔ اس نے ہمیں بتایا کہ مصوّری کی صلاحیت کا احساس ہونے پر اس نے اپنی تخلیقی شخصیت کو دریافت کرنا شروع کیا۔ اسے احساس ہوا کہ وہ الفاظ کی نسبت مصوری کے ذریعے اپنے جذبات کو بہتر بیان کر سکتی ہے اور سمجھ سکتی ہے۔ اس نے دوستوں کو ہنسانے اپنےگھر والوں سے محبّت جتانے اور اپنےدکھ سکھ کےجذبات کے اظہار کیلیے اپنی مصوّری کی صلاحیت کو استمال کرنا شروع کر دیا۔

ایڈونچرکا وقت، آہا !

کیا آپ کو ابھی بھی اندازہ نہیں آپ کس کام میں ماہر ہیں؟ کوئی بات نہیں. یہ جاننے کا ایک ہی طریقہ ہے کے آپ وہ سب مختلف کام کرنے کی کوشش کریں جو آپ کر سکتی ہیں۔ ورروز ایک نیا کم کرنے کی کوشش س کریں بھلے یہ کتنا ہی چھوٹا یہ غیر اہم کیوں نہ لگے۔ اور چاھے آپ کو لگے آپ اسے اتنا پسند نہیں کر پائیں گی۔

سارا، جوگجا کالج کی 20 سالہ طالبہ ہے۔ اس نے ہمیں بتایا کہ اگر اس نے مڈل اسکول میں ایک کورس میں شمولیت نہ کی ہوتی تو وہ انگلش پڑھنے کا کبھی فیصلہ نہ کرتی۔ اسے لسانیات سے کوئی دلچسپی نہ تھی لیکن چونکہ اس کی بہترین سہیلیاں کورس میں شرکت کر رہی تھیں اس لئے وہ بھی کورس میں شامل ہو گئی. خیر اس کا مقصد صرف دوستوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا تھا۔ اسے بلکل بھی توقع نہیں تھی مگر اسے انگریزی زبان سیکھنے سےعشق ہو گیا اور اب یہ اس کی زندگی کا کیرئیر اور مقصد بن چکا ہے۔

خود پریقین کریں:

چاھے آپ اپنی ذات، اپنی دلچسپیوں اور اپنی صلاحیتوں کے بارے میں کچھ بھی دریافت کرلیں، یاد رکھیں کہ آپ جو کوئی بھی ہیں، آپ زبردست ہیں۔ اس وقت بھی جب زندگی مشکل اور الجھنوں سے بھری لگے تب بھی آپ خود پر بھرپور یقین رکھیں۔ آپ جیسے ہیں ویسا خود کو ظاہر کرنے سے کبھی نہ ہچکچائیں اور ہمیشہ اپنی اصلی شخصیت کا اظہار کریں۔ ہر تجربہ آپ کو کچھ نیا سکھا کر جاتا ہے اور آپ اپنی ہر غلطی بعد میں اپنے دوستوں کو ایک مزیدار کہانی کے طور پر سنا سکتی ہیں۔

خود پر یقین رکھیں کیوں کہ ہم آپ پر پورا اعتماد ہے۔

Share your feedback