اپنے آپ کو نئے روپ میں دریافت کیجیے!

اپنے ابھی تک آنے والے بہترین سال کے لیے۔

یہ بالکل نیا سال ہے، یہ ہے سمجھنے کا اور آنے والے سال کے لیے ہدف طے کرنے کا بہترین وقت۔ کیا کوئی ایسی چیز ہے جسے آپ شروع کرنا چاہتی، یا اس میں بہتر ہونا چاہتی ہیں؟

کیا آپ عوامی تقریروں میں بہتر ہونا چاہتی ہیں، نیا دوست بنانا، کوئی نئی کھیل آزمانا یا اپنا خود کا کاروبار شروع کرنا چاہتی ہیں -- آپ کے تمام خوابوں کی تعبیر ممکن ہے!

کوئی نئی چیز شروع کرنا تھوڑا ڈراؤنا ہو سکتا ہے، مگر یہاں کچھ اشارے دیے گئے ہیں جن کے ذریعے آپ اپنے خوابوں کے اختمام والی لکیر پر پہنچ سکتی ہیں۔

1.سٹارٹ سے شروع کریں

اگر آپ کا خواب خلا نورد بننا ہے -- تو آپ کا پہلا قدم خلا میں گولی کی طرح داخل ہونا نہیں ہو گا۔ یہ ہو سکتا ہے کہ آپ سائنس کی کلاس میں زیادہ بار اپنا ہاتھ کھڑا کریں۔

بڑی تبدیلی میں وقت لگتا ہے، ایک حقیقت پر مبنی رفتار پر سفر کیجیے۔ تین چھوٹے اقدام لکھیے جو آپ آج کے دن شروع کرنے کے لیے اٹھا سکتے ہیں۔ چلتے رہنے کے دوران اپنی جیتوں کی خوشی منانا مت بھولیے۔!

2.بے آرامی کی طرف جھکاؤ کیجیے

آپ کا پر سکون خطہ رہنے کے لیے ایک اچھی جگہ ہے۔ مگر آپ کے لیے آگے بڑھنا مشکل ہو جائے گا اگر آپ نے کبھی بھی اس سے باہر قدم نہیں رکھا۔ اپنے آپ کو مقابلے کے لیے اکسانا تھوڑا مشکل ہو سکتا ہے -- آپ کے ذہن میں ایسے خیالات آ سکتے ہیں 'کیا ہو گا اگر میں ناکام ہو گیا، 'کیا ہو گا اگر میں بیوقوف لگوں یا نظر آؤں گا' سمجھ جائیے کہ یہ آپ کا پر سکون خطہ بول رہا ہے۔ اس لیے اگلی بار جب آپ کو ایسے خیالات آئیں تو، صرف اپنے آپ سے یہ کہیے 'میری حفاظت کا شکریہ -- مگر میں نے تو اب یہ لے لیا ہے'

3.مدد تلاش کیجیے

ان لوگوں سے سیکھنا جن کی آپ تعریف کرتے ہوں، کوئی نیا ہنر سیکھنے کا بہترین طریقہ ہے۔ بیشتر لوگ اس چیز کے بارے میں بات کرنا بہت پسند کرتے ہیں جس کے وہ دیوانے ہوتے ہیں، اور آپ کو وہ سکھا کر جو وہ جانتے ہیں خوش ہوں گے۔ ان تک یہ کہتے ہوئے رسائی حاصل کیجیے کہ آپ اس کام کی کتنی عزت کرتے ہیں جو کہ وہ کر رہے ہیں۔

4.ایک دو بار لڑکھڑانا قبول کیجیے

حتیٰ کہ انتہائی پر اعتماد فرد کو بھی مشق کرنی پڑی تھی اس جگہ پہنچنے کے لیے جہاں پر وہ ہے۔ ہر کسی کو اپنے خوابوں کے رستے میں کچھ ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں۔

ہو سکتا ہے کہ آپ ایک نئے کھیل کی ٹیم کے لیے کوشش کریں اور اس میں پہلی دفعہ کامیاب نہ ہوں -- یہ بالکل قدرتی عمل ہے اور ہر ٹھوکر کا صرف یہ مطلب ہے کہ آپ کے پاس مشق کرنے کے لیے مزید وقت ہے۔

سب سے اہم چیز جو آپ کر سکتی ہیں یہ ہے کہ ترک مت کیجیے اور اپنے آپ کو وقت دیجیے، آپ وہاں پہنچ جائیں گی!

Share your feedback