ناکامی آپ کے لئے اچھی ہو سکتی ہے

جب زندگی آپ کو شکست دیتی ہے تو جان لیں کہ کس طرح مقابلہ کرنا ہے!

"آئیں ابھی اپنا مستقبل سنواریں اور اپنے خوابوں کو کل کی حقیقت بنائیں"

یہ الفاظ ملالہ یوسف زئی نے کہے، جو ایک 18 سالہ نوبل پیس پرائز کی فاتح ہے اور لڑکیوں کے تعلیمی حق کی علمبردار ہے۔ ملالہ نے تفاوت کو شکست دی اور اپنی نسل کی ہم آواز بنی۔

اس کی کہانی نے بہت سی نوجوان لڑکیوں کی اٹھ کھڑے ہونے میں حوصلہ افزائی کی جس پر وہ یقین رکھتی ہیں اور ستاروں تک پہنچنے میں بھی، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انہیں کتنی بار ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

ہماری زندگیوں میں ایک مرحلے پر، ہم سب کسی نہ کسی چیز میں ناکام ہوتی ہیں۔ لیکن جو بات اہم ہے کہ ہم ناکامی کو کس طرح دیکھتی ہیں؛ کیا ہم اسے ایک علامت کے طور پر دیکھیں گی کہ ہم تباہ و برباد ہو رہے ہیں یا کیا ہم اس سے کچھ سیکھنے کا انتخاب کریں گے؟

اسپرنگسٹر میں ہم دوسرا اختیار چُنتی ہیں۔ خود کو کسی ناکامی یا مایوسی سے نکالنے کا بہترین طریقہ اس میں سبق تلاش کرنا ہے۔ اپنے ذہن میں سوچیں، کہ میں اگلی مرتبہ کیا مختلف کر سکتی ہوں جو یقینی بنائے گا کہ مجھے اس کا بہتر نتیجہ ملے گا؟ میں اس نتیجہ کو پہلی ہی مرتبہ میں کیسے حاصل کروں؟

ان تجاویز پر نظر ڈالیں یہ آپ کو گر کر سنبھلنے میں مدد دیں گے:

  1. اس کی ذمہ داری لیں: تو کام بالکل ویسے نہ ہوئے جیسے ہم نے منصوبہ بنایا تھا، چلو یہ بھی ٹھیک ہے، یہ ہم میں سے بہت کے ساتھ ہوتا ہے۔ ایک حقیقی چیمپئن کی نشانی یہ ہے کہ وہ اپنی غلطیوں کو تسلیم کرتی ہے اور پھر ان سے سیکھنے پر کام کرتی ہے۔

  2. گہرائی سے جائزہ لیں: وقت نکالیں اور سمجھیں کہ کیا چیز منصوبہ کے مطابق نہیں ہوئی۔ ہو سکتا ہے آپ نے مطالعہ کو کافی وقت نہیں دیا ہو یا آپ نے اپنے اخراجات کا غلط اندازہ لگایا ہو۔ جب آپ سمجھ لیتی ہیں کہ چیزیں کیسے انتشار کا شکار ہوئیں تو انہیں اپنی جگہ واپس لانا آسان ہو جائے گا۔

  3. لاگو کریں: اب آپ نے سمجھ لیا ہے کہ کیا غلط ہوا تھا تو یہ ایک منصوبہ کو مرتب کرنے کا وقت ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جائے کہ اگلی مرتبہ چیزیں بہتر طور پر کام کریں گی۔ چاہے یہ مطالعہ پر مزید وقت صرف کرنا ہے یا آپ کے کاروبار کے اخراجات کو کم کرنا ہے- یہ جو کچھ بھی ہے، جلد از جلد اس کو عمل میں لانا شروع کریں تاکہ آپ اپنے خواب پورا کرنے کے مزید قریب ہو سکیں۔

  4. متحرک رہیں: اس وقت تک چلتی رہیں جب تک آپ اسے درست نہیں کر لیتی ہیں، کیونکہ بالاًخر اس سے مطلوبہ نتائج نکلیں گے۔

  5. بہانے نہ بنائیں: کسی بھی معمولی غلطیوں کے حوالے سے خود کے ساتھ ایماندار رہیں اور انہیں اپنی کامیابی کے راستے پر سیکھنے کی شرح اور ترقی کے اقدام کے طور پر استعمال کریں۔

کیا آپ اپنی ناکامیوں سے سیکھتے ہوئے ایک ملکہ کی طرح اپنے خواب میں کامیابی پانا شروع کرنے کے لئے تیار ہیں؟ کر دکھاؤ لڑکی!

Share your feedback