پریشان نہ ہوں یہ عام سی بات ہے!
کیا آپ نے کبھی اپنے آپ کو بغیر کسی وجہ کے روتا ہوا پایا ہے؟ یا شاید آپ کو اپنا سینہ بھاری محسوس ہوتا ہو اور اپنے اوپر ایک خاص وزن محسوس کرتی ہوں۔
آپ زیادہ تر وقت اکیلا پن بھی محسوس کر سکتی ہیں اور اپنے بارے میں منفی خیالات سوچ سکتی ہیں۔ پریشان نہ ہوں! کبھی کبھی ایسا محسوس کرنا ٹھیک ہے۔ آپ اکیلی نہیں ہیں اور یقینی طور پر آپ کی اہمیت ہے۔
جب ہم بڑے ہو رہے ہوتے ہیں تو ہمیں ہر قسم کے جذبات کا تجربہ ہوتا ہے۔ کبھی کبھی ہم اچھا محسوس کرتے ہیں، پھر ہم اداس ہو جاتے ہیں، مگر پھر دوبارہ ہم اچھا محسوس کرنے لگتے ہیں۔ پچھلے ہفتے میری دوست لیوا میرے پاس آئی جو بجھا بجھا محسوس کر رہی تھی۔ میں اس کی مدد کرنے کے قابل تھی کیونکہ پچھلے مہینے میں ٹھیک ایسا ہی محسوس کر رہی تھی۔ برے احساسات کے بارے میں اچھی چیز یہ ہے کہ وہ ہمیشہ گزر جاتے ہیں۔ پچھلے مہینے میں لاچار محسوس کر رہی تھی لیکن اب میں اس چیز کا استعمال کرنے کے قابل ہوں جو میں نے اپنی دوست کی مدد کرنے کے لیے سیکھا تھا۔
یہ ہے وہ مشورہ جو میں نے اسے دیا تھا اور جو آپ کے لیے بھی کام کر سکتا ہے۔
1. ہمیشہ یاد رکھو کہ آپ کبھی بھی اکیلی نہیں ہو۔ ہم سب کو خوشی اور دکھ کے ایک جیسے تجربات ہوتے ہیں۔ یہ زندگی کا ایک فطری حصہ ہے۔ ہم ہر وقت خوش نہیں رہ سکتے اور ہم ہمیشہ غگین بھی نہیں رہیں گے۔ اگر آپ اداس محسوس کر رہی ہیں تو یاد رکھیں کہ آپ کی ہم جولیاں اور بڑی بہنیں موجود ہیں جن کے پاس آپ آ سکتی اور بات کر سکتی ہیں۔ آپ کو اپنے دوستوں سے بھی اپنے احساس کے بارے میں کھل کر بات کرنا چاہیے، آپ بالکل نہیں جانتی ہیں کہ کون آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
2. ایک مسرت بھرا منصوبہ بنائیں۔ جب ہم بلوغت سے گزرتے ہیں تو ہمارے جذبات ہر طرف ہوتے ہیں۔ اس لیے خراب دنوں کی تیاری میں آپ ان تمام چیزوں سے خوشی کا ایک منصوبہ بنا سکتی ہیں جنھیں آپ ہنسنے اور اچھا محسوس کرنے کے لیے استعمال کر سکتی ہیں۔ میرے لیے، میری سرگرمیوں میں اپنے دوستوں کے ساتھ ہونا شامل ہے۔ جیسے امیرا کے ساتھ سوئمنگ کرنا یا سیسل کے ساتھ کیک بنانا۔ جن لوگوں سے آپ پیار کرتی ہیں ان کے ساتھ اپنی پسندیدہ چیزیں کرنے سے آپ کو فوری طور پر بہتر محسوس ہوتا ہے۔
3. شکر گزاری اپنائیں۔ ایک برے دن کا مطلب بری زندگی نہیں ہے اس لیے ہمیشہ کوشش کریں اور بڑی تصویر پر نظر رکھیں۔ 5 ایسی چیزیں لکھنا جن کے لیے آپ روزانہ کی شکر گزار ہیں آپ کے مزاج کو اچھا کر سکتا ہے۔
عام طور پر دوستوں سے بات کرنا واقعی مددگار ہوتا ہے کیونکہ آپ کو فوری طور پر محسوس ہوتا ہے کہ آپ جس چیز سے گزر رہی ہیں اس میں آپ قطعاً اکیلی نہیں ہیں، اور اگر دوسری لڑکیاں زندہ رہ سکتی ہیں تو آپ بھی رہ سکتی ہیں۔
Share your feedback