لڑکیو، متحد ہو کر ہم طاقتور ہیں!

اگر ہم مل کر کام کریں تو ہم تبدیلی لا سکتیں ہیں۔

لڑکیوں کے مسائل کو ایک لڑکی سے بہتر کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ لڑکیاں دنیا کو ایک بہتر جگہ بنا سکتی ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ دوسری لڑکیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے سے آپ کیسے تبدیلی لا سکتی ہیں:

(1) اپنی ہم خیال دوستوں کو تلاش کریں

اپنے اسکول یا کمیونٹی میںان لڑکیوں کی تلاش کریں جن کے مشاغل آپ سے ملتے ہوں اور جو آپ ہی کی طرح کے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہوں اور ان سے ملاقات کے لئے اوقات مقرر کریں۔ آپ کو موسیقی پسند ہے؟ تو تلاش کریں ایسی دوسری لڑکیوں کی جو اسکول کے بعد آپ کے ساتھ مل کر ریہرسل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہوں۔

(2) چھوٹے مقاصد سے آغاز کریں اور یکسوئی اختیار کریں

اپنے مقاصد کو واضح کریں۔ وہ کیا ہے جو آپ کو چاہیے؟ آ غاز کے لئے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھانے سے مت ڈریں۔ شاید آپ کے پڑوس میں لڑکیوں کے لئے سکول کا راستہ محفوظ نہ ہو۔ ایک گروپ بنائیں جس سے آپ اکٹھی مل کر سکول آ اور جا سکیں۔

(3) ایک دوسرے کی بات سنیں

ہر کوئی چیزوں کے بارے میں بالکل ویسے نہیں سوچے گا جس طریقے سے آپ سوچتی ہیں اور یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے۔ کامیابی سے باہم مل کر کام کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک دوسرے کی بات سنی جائے اور ایک دوسرے کی رائے کا احترام کیا جائے۔

(4) ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لئے تیار رہیں

چاہے کچھ بھی ہو جائے آپ کو اکٹھا مل کر رہنے کی ضرورت ہے۔ گروپ میں دوسری لڑکیاں آپ کی بہنیں ہیں اور اس ناطے سے ان کی حفاظت کرنا ضروری ہے۔ ایک دوسر ے کے لئے سہیلی بنیں، استانی بنیں،خاندان بنیں اور مدد کرنے والی بنیں۔

(5) اپنی صلاحیتوں سے دوسروں کو فائدہ پہنچائیں

ایک دوسرے کی مدد کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ایک دوسرے کی مدد اپنی صلاحیت سے کریں۔ اگر آپ ریاضی میں ماہر ہیں تو اپنی دوستوں کی پڑھنے میں مدد کریں۔ اگر آپ اپنی مہارت کے معاملے میں سخی ہیں تو ہو سکتا ہے کہ وہ دوست جو سلائی میں کمال مہارت رکھتی ہے وہ آپ کے کسی خاص موقعے پر آپ کے لئے ایک لباس تیار کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہو۔

(6) منفی سوچوں سے بچیں

اگر ایسی لڑکیوں کے ساتھ رہیں گی جن کے پاس کرنے کو کوئی مثبت بات نہ ہو تو وہ آپ کو بھی خراب کر سکتی ہیں۔ کبھی بھی چیزوں کے بارے میں اپنے احساسات پر منفی سوچ کو حاوی نہ ہونے دیں اور اس کی بجائے ان لڑکیوں کے ساتھ رہیں جو آپ کا حوصلہ بڑھائیں۔

لڑکیاں اس طرح جو وقت ا یک دوسرے کے ساتھ گزاریں گیں وہ محض اکٹھا رہنا نہیں ہے۔ جب آپ مہارتوں کا اشتراک کریں گی اور ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کریں گی تو آپ کا بہنوں والا رشتہ ایک مضبوط اور قیمتی بندھن بن سکتا ہے جو مستقبل میں بھی آپ کے مقاصد حاصل کرنے میں آپ کی مدد کرتا رہے گا۔

Share your feedback