پابندیاں الوداع...مواقع ہیلو

آپ پابند نہیں ہیں۔ آپ پابندی سے آزاد ہیں۔ یہاں 3 وجوہات ہیں کہ کیوں...

دنیا میں 7 ارب افراد ہیں! یہ بہت بڑی تعداد ہے! 7 ارب افراد اور کوئی بھی انسان ایک جیسا نہیں ہے۔ کیا آپ جانتی ہیں کہ اس کا کیا مطلب ہے؟ اس کا مطلب ہے کہ آپ جیسی دنیا میں کوئی اور نہیں ہے۔ ہم سب کا DNA، آنکھیں، کان اور شخصیات مختلف ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ منفرد ہیں۔ لفظ منفرد کا مطلب ایک قسم کی، بیش بہا خوبی، خاص ہونا ہے اور آپ یہ سب حیرت انگیز چیزیں رکھتی ہیں۔

زندگی کبھی کبھار مشکل ہو سکتی ہے۔ جب لوگ آپ کو حقارت سے دیکھتے ہیں تو آسانی سے پابند سا محسوس کیا جا سکتا ہے لیکن آپ کے اندر آپ کی عظمت کے بیج موجود ہیں۔ عظمت کوئی نہیں چھین سکتا۔

آپ کو یاد دلانے کے لئے 3 زبردست طریقے ہیں کہ آپ کتنی پابندیوں سے آزاد ہیں:

صبح کا منترا

ہر صبح جب آپ اٹھتی ہیں تو 3 بار بلند آواز اور فخر سے دوہرائیں- "الوداع پابندی... میں مضبوط ہوں... مجھے سب ملا ہے... میں پابندیوں سے آزاد ہوں... میں اپنے خوابوں کو پورا کر سکتی ہوں" اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کہاں سے ہیں یا لوگ آپ کے بارے میں کیا کہتی ہیں، آپ کی ساتھی سپرنگسٹرز آپ پر یقین رکھتی ہیں۔ پس یہ آپ کے یقین کرنے کا وقت ہے کہ آپ اپنے خوابوں کو پورا کر سکتی ہیں۔

اپنے خوابوں کو تصور میں لائیں

اپنے صبح کی منترا کے بعد، ایک پرسکون جگہ تلاش کریں، 10 منٹس کے لئے اپنی آنکھیں بند کریں اور اپنے تمام خوابوں کے مطابق زندہ رہنے کا تصور کریں۔ اپنے مستقبل کو تصور میں لائیں۔ اعتماد رکھیں اور اس پر اختیار رکھیں۔

خود کو داد دیں

ہر چیز کے بارے میں سوچنے کے لئے وقت نکالیں جو آپ نے ابھی تک حاصل کی ہے اور اسے لکھ لیں۔ کیا آپ نے کسی کی ایک مسئلہ حل کرنے، کچھ پیسے کمانے، اپنا امتحان پاس کرنے یا شاید کہ اپنا کاروبار شروع کرنے میں مدد کی ہے۔ یہ سب چیزیں بہترین ہیں اور آپ کو چیلنجوں کے ذریعے منزل مقصود تک پہنچنے میں اپنے آپ پر بہت فخر ہونا چاہئے۔ روزانہ کی معمولی سی فتحوحات آپ کے خوابوں کو حاصل کرنے کو آسان بناتی ہے کیونکہ رفتہ رفتہ وہ مستقبل میں بڑی کامیابی حاصل کرتی ہیں۔

تو لڑکی یاد رکھو، آپ کچھ بھی بننے کی طاقت رکھتی ہو جو آپ بننا چاہتی ہو اور کچھ بھی کریں جو آپ کرنا چاہتی ہو یقین رکھتے ہوئے اور ان رکاوٹیں کو توڑ دیں!

Share your feedback