دوست قریب آ سکتے ہیں — دور بھی جا سکتے ہیں — دوستی ختم ہوئے بغیر :متن
تبدیلی تو ہماری روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہے۔ ہر شخص، ہر روز تبدیلیوں کا سامنا کرتا ہے۔ ہم بالکل اس لمحے بھی بدل رہے ہیں۔ تبدیلی ہی سب کچھ ہے اور یہ ایک عام انسان کی زندگی کا حصہ ہے۔
لیکن اگر آپ کی دوستیاں بھی بدل جائیں تو ؟
یہ سب بالکل اچانک بھی ہو سکتا ہے جب آپ بڑے ہو رہے ہوتے ہیں۔ اور یہ نہایت تکلیف دہ ہوتا ہے۔ ایک دن آپ اور آپ کی بہترین سہیلی ہر لمحہ پل پل قریب ہوتے ہیں۔ اور اگلے دن ساری دوستی خلاص! لوگ اپنی نئی اور مزے مزے کی باتیں کرنے چل دیتے ہیں آپ کو پیچھے چھوڑ کر۔ اِمی ایک میوزک گروپ کا حصہ بن گئی ہے، تِری نے فٹ بال ٹیم میں مشقیں شروع کر دیں ہیں اور دیوی نے اپنی مقامی مسجد میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔
یوں لگتا ہے ہر شخص اپنی دوستوں کو مکمل ساتھ لے کر چل رہا ہے ہر شخص سوائے آپ کے۔ آپ کو تھوڑا حسد اور اداسی بھی محسوس ہوتی ہے۔ جو سچ کہا جائے تو کوئی ایسی غلط چیز بھی نہیں۔ آپ ایسے احساسات کا کیا کرتے ہیں یہ ردِ عمل بہت اہم ہے۔ دیکھئے کوئی بم نہ پھوڑیں اور اپنے دوستوں کو انہی کے کھیل میں ہرانے کی کوشش بھی نہ کریں۔ آخر کار وہ آپ کے بہتریں دوست ہیں۔ دراصل دوستی کا رشتہ ایک ربڑ بینڈ کی طرح ہوتا ہے آپ جنتا چاہے کھینجیں اس میں کافی لچک ہوتی ہے۔ شاید آپ کو لگے آپ نے اپنے دوستوں کو ہمیشہ کیلئے گنوا دیا ہے لیکن نہیں دوستی کے بارے میں یہی تو خاص بات ہے کہ یہ رشتہ پھر سے مضبوط ہو سکتا ہے۔ کچھ بھی ہمیشہ کیلئے ختم نہیں ہوتا۔
اپنی دوستی کے رشتے کے بارے میں پریشان ہونے کی بجائے اپنی نئی دلچسبیوں کو دریافت کریں۔ یہ جانیں کہ آپ اصل میں کون ہیں؟ آپ کے ارد گرد ایک وسیع دنیا ہے اور آپ نے ابھی زندگی کی ابتدا کی ہے۔ آپ اپنی زندگی میں اتنے لوگوں سے ملیں گی کہ آپ حیراں رہ جائیں گی۔ اور نت نئے تجربات ہوں گے۔
اور پھر اپنے دوستوں سے رابطہ کریں۔ ان سے پوچھیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں ۔ انہیں بتائیں آپ نے اتنے عرصے میں کیا کیا کیا ہے۔ اور ان سے یہ بھی پوچھیں کہ انکے ارادے کیا ہیں؟ آپ کو اندازہ ہو گا کہ جن لوگوں کے بارے میں آپ کے دل میں جگہ ہے وہ سب بھی ویسے ہی ہیں۔ وہ بھی اپنی ذات کی پہچان کے سفر پر تھے۔ اور پھر آپ کی دوستی ہمیشہ مضبوط رہے گی۔
دیکھا ؟ اور آپ خوامخواہ پریشان ہو رہی تھیں۔ بغیر کسی مسئلے کے۔۔۔
Share your feedback