خوشی 60 سیکنڈ میں

3 شغلی طریقے ماتھے کی تیوڑی اتارنے کے: (اوپر والا حصہ نیچے)

ہمارے جذبات کسی حد تک موسم کی طرح ہوتے ہیں۔ بعض اوقات ہم کمتر محسوس کرتے ہیں برساتی اور طوفانی دنوں کی طرح۔ دیگر اوقات میں ہم بڑھیا خوشی محسوس کر رہے اور پر اعتماد ہوتے ہیں ایک گرم اور روشن دن کی طرح!

جب آپ پریشان ہوں یا تنہائی محسوس کر رہی ہوں تو واپس پر مسرت حالت کی طرف لوٹنا آسان نہیں ہوتا، مگر اسے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

یہ ہیں 3 شغلیہ طریقے جن سے آپ اسے بدل سکتے ہیں: ( رقص میں

پہلا اشارہ -- راکٹ شپ

5 سے 1 تک کی الٹی گنتی گنیے اور ایسا قیاس کیجیے کہ آپ ایک راکٹ شپ ہیں جسے کہ آسمان میں داغا گیا ہے۔ اس طرح: 5... 4... 3... 2... 1... لفٹ آف!

جب آپ "لفٹ آف" کہیں تو جسمانی لحاظ سے چھلانگ لگائیے اور جا کر کوئی ایسا کام کیجیے جس سے آپ خوشی محسوس کریں۔ آگے بڑھیے اور تمام کی تمام منفی توانائی جھٹک پھینکیے۔ موسیقی چلانا اور رقص کرنا اچھی شروعات ہے یہ اشارہ آپ کی مدد کرتا ہے کہ اگر آپ کو اصل میں ترغیب چاہیے کوئی اہم کام کرنے کے لیے۔

دوسرا اشارہ --۔ لکھیے اور پھاڑ دیجیے

اگر آپ ایک اچھے ڈانسر نہیں ہیں تو پھر شاید یہ تیکنیک آزمائیے۔ اسے کہتے ہیں 'لکھنا اور پھاڑنا' ایک کاغذ کا ٹکڑا لیجیے اور اس پر آپ میں جتنی بھی منفی چیزیں ہیں لکھ لیجیے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کو کسی نے پریشان کیا ہو اور آپ حسد یا نفرت محسوس کر رہے ہوں۔ بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان چیزوں کو اپنے اندر مت رکھیے۔ انہیں ایک کاغذ کے ٹکڑے پر لکھ لیجیےاور پھر پھاڑ دیجیے۔ اس سے اتنا اچھا احساس ہوتا ہے کیونکہ یہ ان منفی احساسات کی طرح ہیں جن کی آپ پر اب کوئی تاثیر نہیں ہے۔

اشارہ 3 -- آئینہ، دیوار پر آئینہ

ہمارے الفاظ میں اتنی طاقت ہوتی ہے۔ کیا آپ جانتے تھے کہ آپ کے خیالات جذبات کو جنم دیتے ہیں اور جذبات آپ کو لے جاتے ہیں ان اعمال تک جو آپ کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے مثبت سوچ رکھنا بہت اہم ہے اور پھر ان کا اونچی آواز میں کہ دینا۔

اس لیے ہر صبح جاگنے پر، اپنے آپ کو آئینے میں دیکھیے اور یہ الفاظ دہرائیے:

مجھے اپنے آپ سے محبت ہے
میں مضبوط ہوں۔
میں (اپنے لیے) کافی ہوں
مجھ سے پیار کیا جاتا ہے
میری قدروقیمت ہے
میں خوبصورت ہوں
میں چست ہوں
میری زندگی کا ایک مقصد ہے
میں اپنے خوابوں کو سچا بنا سکتا ہوں

یاد رکھیے، کوئی بھی ہر وقت خوش نہیں ہوتا۔ غمگین ہونا ایک عام بات ہے۔ اگر آپ رنجیدہ محسوس کر رہی ہیں تو بہتریں یہ ہو گا کہ اپنے احساسات کو تسلیم کیا جائے اور پھر ان میں سے کسی اشارے پر عمل کر کے آگے بڑھا جائے۔ ایسے مت ظاہر کیجیے کہ کچھ بھی غلط نہیں ہے یا اپنے احساسات میں ہی پھنس کر رہ جائیں انہیں ہیلو کہیے اور پھر انہیں خدا حافظ کہ دیجییے۔

Share your feedback